جب تبدیلی عجیب محسوس ہو تو کیا کیا جائے

نیا معمول اور تال؟ ہم ایسا کر سکتی ہیں!

لوگ 'معمول' کے لفظ سے نفرت کرتے ہیں، لیکن بلکل پورا، مکمل اور یقینی ایماندار بنتے ہوئے؟ معمولات بڑی زبردست چیز ہو سکتے ہیں۔ اسکول میں دوستوں سے ملنا میرا معمول ہے، اور ہم اکٹھے وقت گزارتے، گپ شپ لگاتے اور ویک اینڈ کے لیے منصوبے بناتے ہیں۔ میرے معمولات میں ایسے تمام کام کرنا شامل ہے جن سے میری زندگی بعض اوقات انتہائی زبردست ہو جاتی ہے۔

اگر یہ معمول تبدیل ہو جائے… تو سچی بات ہے کہ میں بہت پریشان ہو جاتی ہوں۔

تو جبمعمولات تبدیل ہوتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ اور تھوڑا نہیں بلکہ بہت زیادہ تبدیل؟ ہو سکتا ہے اسکول بند ہو جائے یا میں اپنی دوستوں سے نہ مل سکوں۔ ہو سکتا ہے خاندان کا کوئی فرد بیمار ہو جائے یا میں کسی بلکل نئی جگہ پر ہوں۔

سچی بات یہ ہے کہ اپنے معمولات میں ایسی تبدیلیاں مجھے بہت مشکل ہو سکتی ہیں۔ معاملات کو ذرا آسان بنانے کے لیے میری کوششوں میں درج ذیل شامل ہیں۔

تسلیم کرنا کہ معاملات تبدیل ہو رہے ہیں۔

اپنی ذات سے ایماندار رہیں! اگر ہفتے بھر کے معمولات اچانک مختلف ہو جائیں تو معمول کے مطابق زندگی گزارنا اور یوں ظاہر کرنا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے۔ اس لیے، بہتر یہ ہے کہ آپ کچھ وقت نکال کر مانیں کہ زندگی بدل گئی ہے اور یہ کہ اس کا آپ پر کیا اثر ہوا ہے۔

محسوس کرنے میں کوئی خرج نہیں۔

چیزوں کو قبول کرنے کے بعد بھی ان کے بارے میں پریشانی محسوس کرنا بڑی مناسب بات ہے۔ بہت سے معاملات ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے۔ قبول کرنے میں وقت لگتا ہے، اس لیے کچھ وقت نکالیں اور غور کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہی ہیں۔ میرا یقین کریں اس سے بڑی مدد ملتی ہے!

اس بارے میں بات کریں۔

یہ سمجھ لینے کے بعد کہ ہمارے احساسات صحیح ہیں، تو ہم اس بارے میں اپنے والدین، دوستوں یا پھر اپنی ڈائریوں میں بات کر سکتے ہیں۔ شیئر کرنے سے ہماری پریشانیاں دور ہو سکتی ہیں۔

ترجیحات تلاش کریں۔

اپنے دماغ کو معمول کے کاموں میں مصروف رکھنے سے بہت سے لوگوں کے لیے بڑی تبدیلیوں سے نمٹنا کسی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔ ایسا کام تلاش کریں جو آپ کے دن کو مسکراہٹ بھرا رکھے، چاہے یہ اسکول کا کام ہو یا مشاغل ہوں یا پھر جسمانی صحت کا خیال رکھنا۔ یاد رکھیں، کہ ایسا کام ہر شخص کے لیے مختلف ہوتا ہے، اس لیے اگر آپ کا کام کسی دوست سے مختلف ہو تو پریشان نہ ہوں۔

"پرانے" اور نئے معمولات۔

اچھا تو ایسا ہو سکتا ہے کہ کچھ معمولات ایسے ہوں جنہیں آپ بلکل چھوڑنا نہ چاہیں۔ یہ بڑی معمول کی بات ہے۔ پرانے معمولات کو نئے کے مطابق ڈھال لیں! اسکول میں اپنی دوستوں سے گپ شپ لگانا یاد آتا ہے؟ سہ پہر میں ویڈیو کال کرنے یا SMS چیک کرنے کے لیے تاریخ مقرر کریں۔

روشن پہلو دیکھیں۔

زندگی تبدیلی کے سوا کچھ نہیں۔ ہماری عمر بڑھتی ہے، دلچسپیاں تبدیل ہوتی ہیں، زیادہ ہنر آتا ہے اور ہماری دنیا مزید کشادہ ہوتی ہے۔ ضروری نہیں کہ تبدیلی ہمیشہ مزیدار ہی ہو، لیکن یہ ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع ضرور دیتی ہے۔

تبدیلی مشکل ہو سکتی ہے۔ اپنی ذات سے پیار کریں، اسے قبول کریں اور بس جتنا اچھا کر سکیں، کریں۔

Share your feedback