لڑکی تمھارے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟

یہ بولنے کا وقت ہے

کچھ چیزوں کے بارے میں بات چیت دوسروں سے زیادہ مشکل ہوتی ہے۔ جیسے کہ ہم بڑے ہو کر کیا پڑھنا یا کرنا چاہتے ہیں، اور کب ہیں سیکس کے لیے یا ڈیٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خواہ یہ آپ کے والدین، ٹیچر، پارٹنر یا دوستوں کے ساتھ ہو، اپنی زندگی کے بڑے فیصلوں کے بارے میں اپنے احساسات کے ساتھ ایماندار ہونا اہم ہے۔

یہ بات چیت کرنے میں آپ کی مدد کرنے اور آپ کی آواز سنی جانے کے لیے یہاں 5 تجاویز دی گئی ہیں۔

حکم چلانے کے بارے میں بھول جاؤ

”حکم چلانے“ کے طور پر دیکھے جانے سے مت ڈرو، کیونکہ ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔ آپ صرف وہ کہہ رہی ہیں جو محسوس کر رہی ہیں یا چاہتی ہیں۔ اکثر، لڑکی ہونے کے طور پر، ہم اچھا اور نرم بننے، اور ایک سین نہ بنانے کا دباؤ محسوس کر سکتے ہیں۔ اسے بھول جاؤ – لڑکیاں لڑکوں کی طرح ہی شور مچا سکتی ہیں، اس لیے یہ کبھی نہ محسوس کرو کہ دوسروں کو پُر سکون بنانے کے لیے آپ کو کمزور ہونا پڑتا ہے۔

آپ کی رائے معنی رکھتی ہے

دنیا میں کوئی اور نہیں ہے جو آپ سے زیادہ ’آپ‘ ہو! اور یہ اہم ہے۔ اعتماد رکھیں کہ آپ کی آواز اور رائے قیمتی ہے، کسی بھی صورت حال میں۔ اگر آپ اپنے سبھی دوستوں کی طرح ڈیٹنگ کرنے کے بجائے پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں، تو ایسا ہی کریں! اگر آپ کو پاپ سے زیادہ کلاسیکی موسیقی پسند ہے، تو اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی دلچسپی کا اشتراک کریں۔

پُرسکون رہو

جب غصہ جیسے جذبات بہت زیادہ ہوں، تو واضح طور پر بات چیت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر اپنے والدین یا ٹیچر کے ساتھ آپ کی بحث ہو رہی ہو، تو پُرسکون رویہ اختیار کرنا انھیں یہ دیکھنے میں مددگار ہوگا کہ آپ بہت سمجھداری سے کام لے رہی ہیں۔

نہیں کی طاقت کو جانیں

اگر آپ کچھ کرنے میں پُرسکون محسوس نہیں کر رہی ہیں، خواہ وہ چپکے سے باہر جانا ہو، کلاس چھوڑنا، اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اگلے مرحلے پر جانا ہو یا اسکول کے بعد مال جانے کے لیے آپ بہت زیادہ تھکی ہوئی ہوں – تو جانیں کہ آپ کو ہمیشہ نہیں کہنے کی اجازت ہے۔ ’نہیں‘ کہہ کر، آپ اپنے آس پاس کی دوسری لڑکیوں کو بھی با اختیار بننے میں مدد کریں گی جو یہ محسوس کر سکتی ہیں کہ وہ بھی نہیں کہہ سکتی ہیں!

دوسری لڑکیوں کی حمایت کریں

اگر آپ سنیں کہ کوئی لڑکی کلاس میں ایک اہم بات کہہ رہی ہے، لیکن کوئی لڑکا یا کلاس کا ساتھی اسے خاموش کرا دیتا ہے، تو کچھ حمایتی الفاظ کہنے کی کوشش کریں جیسے، ”میرے خیال میں جو سارہ نے کہا وہ واقعی دلچسپ تھا،“ یا ”مجھے لگتا ہے کہ سارہ کا خیال اچھا تھا“۔ دوسری لڑکیوں کی آواز بلند کرنے میں مدد کرنا آپ کی اپنی آواز سنی جانے میں مددگار ہوگا جب آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔

Share your feedback