Springster آپ کے متعلق معلومات ("ڈیٹا") اکٹھا کرتا ہے تاکہ آپ کی Springster اور ہمارے متعلقہ مصنوعوں سے حتی الاماکان استفادے کے لیے مدد کی جا سکے۔ جب ہم آپ کا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں، تو ہم یقینی بناتے ہیں کہ اسے محفوظ رکھا جائے اور ہم ہمہ وقت آپ کے اخفائے راز کا خیال رکھتے ہیں (چاہے آپ سائٹ استعمال کر رہیں ہوں یا اس کا استعمال ترک کر دیں)۔
ہم ہمہ وقت آپ کو سلامتی اور تحٖظ مہیا کرنے کے ذمہ دار ہیں، جو کہ ہم مختلف قوانین کے تحت بھی مہیا کرنے کے پابند ہیں (جیسے کہ ڈیٹا کے تحفظ اور اخفاء کے متعلقہ) جو کہGirl Effect (Springster’s ‘mum’), پر لاگو ہیں، چونکہ ہمارا ہیڈ آفس یو۔کے میں واقع ہے۔
معلومات جو ہم آپ سے اکٹھی کرتے ہیں۔
اگر آپ اپنے جغرافیائی مقام سے قطع نظر اپنا اندراج Springster کے استعمال کے لیے کرواتے ہیں تو ہم چند مخصوص معلومات آپ سے لے کر محفوظ کر لیں گے۔ ان معلومات میں شامل ہیں، آپ کا استعمال کردہ نام (آپکے انتخاب کے مطابق)، آپ کی عمر، آپ کی جنس، آپ کا پاس ورڈ، اور آپ کے تحفظ سے وابستہ سوالات۔ اگر آپ تبصروں، انتخابات، جائزوں اور مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں تو ہم یہ معلومات بھی محفوظ کرلیں گے۔ اگر آپ ہمارا چیٹ بوٹ استعمال کرتے ہیں تو ہم اپنے جمع کردہ ڈیٹا میں آپ کا فیس بک والا نام بھی محفوظ کر لیں گے۔
کیونکہ آپ Springster استعمال کرتے ہیں اس لیے ہم یہ معلومات بھی اکٹھی کرتے ہیں
اگر آپ Springster اور متعلقہ مصنوعے استعمال کرتے ہیں جیسے کہ ہمارا چیٹ بوٹ تو ہم جس ملک سے آپ کا تعلق ہے اس بارے میں بھی معلومات اکٹھی کر لیتے ہیں۔ مزید برآں، دیگر تیکنیکی ذرائع استعمال کر کے، جیسے کہ ککیز، ہم مزید معلومات جیسے کہ آپ کے مقام (مثال کے طورپر آپ کے گاؤں یا قصبہ) کےبارے میں بھی جمع کر سکتے ہیں۔ (ککی ایک چھوٹے متن والی فائل ہوتی ہے جو کہ آپ کے کمپیوٹر یا سمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ ہوتی ہے جب کہ آپ کسی ویب سائٹ کی رسائی حاصل کرتے ہیں۔۔ یہ ویب سائٹ کو آپ کے ڈیوائس کی پہچان کے قابل بناتی ہے اور آپ کی ترجیحات یا ماضی میں کیے گئے اعمال سے متعلقہ معلومات بہم پہنچاتی ہے)
ہم ککیز کو چند چیزوں کا احاطہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جیسے کہ آپ کے علاقے سے کتنے لوگوں نے اس سائٹ کا استعمال کیا ہے۔ ہم کبھی بھی ان معلومات کو اصل میں آپ کو یا آپ کا گھر تلاش کرنے کے لیےاستعمال نہیں کریں گے جب تک کہ خاص طور پر آپ کو اس کا نہ کہا گیا ہو اور آپ نے اس کی واضح طور پر اجازت نہ دے رکھی ہو۔
تبصروں یا Springster کے چیٹ بوٹ کے استعمال کے دوران ہم آپ سے اپنے متعلق معلومات شیئر کرنے یا اپنی آراء اور تجربات کے بارے میں بتانے کا کہ سکتے ہیں۔ آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ کونسی معلومات آپ شیئر کرنا پسند فرامئیں گے۔ اسے ہم یہ امر یقینی بنانے کے لیے استعمال کریں گے کہ ہم Springsters کو بہتریں خدمات اور انتہائی مفید معلومات مہیا کر رہے ہیں۔
وہ ڈیٹا جو کہ آپ ہمیں بغیر مانگے دے سکتے ہیں۔
بسا اوقات، آپ Springster پر گفتگو میں یا ہمارے دیگر مصنوعوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ جب آپ سائٹ پر تبصرہ کرتے ہیں، تو آپ کے پاس گمنام طور پر اہنے خیالات پوسٹ کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ تبصرہ کرتے وقت، آپ اپنے بارے، اپنے اشغال ، خاندان، واقعات جو آپ کو پیش آئے، جو چیزیں آپ کرنا چاہیں گے۔ اپنے خیالات اور احساسات کے متعلق معلوات فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنی حتی الامکان سعی کریں گے کہ ہم ان تبصرہ جات کا معائنہ کریں یہ جاننےکے لیے کہ کونسی چیز نامناسب ہے اور جو آپ کی شناخت کرا سکے اسے ہٹا دیا جائے۔ مگر یاد رکھیے کہ یہ ذمہ داری آپ کی ہے کہ Springster پر تبصرے کےدوران ایسی نجی معلومات مت شیئر کریں جو کہ آپ کی شناخت کرا سکتی ہوں۔ ہم تبصروں میں مہیا کی گئی معلومات کو بہتر طور پر یہ سمجھنے میں استعمال کرتے ہیں کہ Springster استعمال کرنے والے لوگ کس طرح کے موضوعات اور کہانیوں کو پسند کرتے ہیں، ہماری اپنے مصنوؑوں کے ذریعے مہیا کردہ معلومات کو Springsters اپنی روزمرہ زندگی میں کیسے استعمال کرتے ہیں اور ہم کیسےاپنی چیٹ بوٹ جیسی خدمات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ چیٹ بوٹ کو فیس بک میسینجر کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں، تو معلومات جو آپ چیٹ بوٹ پر شیئر کرتے ہیں وہ آپ کی فیس بک پروفائل کے ساتھ منسلک ہوں گی۔ ان معلومات کو عوامی انداز میں شیئر نہیں کیا جائے گا اور ہم اسے صرف اس مقصد کے لیے استعمال کریں گے کہ چیٹ بوٹ یہ سیکھ کر بہتر بنا سکے اس انداز کو جس میں کہ وہ آپ کو معلومات مہیا کرتا ہے۔
ہم آپ کی معلومات کس سے شیئر کرتے ہیں۔
لوگوں کا پہلا گروپ جو کہ اس ڈیٹا کو دیکھ سکتا ہے جو کہ ہم نے آپ سے اکٹھا کیا ہے وہ ہے Girl Effect کا عملہ (اور Girl Effect کے ساتھ کام کرنے والے لوگ)، وہ تمام لوگ جنہوں نے کہ ایسے معاہدے سائن کر رکھے ہیں جو تصدیق کرتے ہیں کہ وہ آپ کی معلومات کو خفیہ رکھیں گے اور جن کو لازماً تحفظ اور سلامتی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ ہمارا عملہ بڑی احتیاط سے چنا اور تربیت دیا جاتا ہے اور آپ کے Springster کی برادری کا ممبر ہونے کی وجہ سے آپ کے لیے مختص ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ہم بعض اوقات ایسی کمپنیوں یا ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ہماری Springster کا انتظام کرنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ "تیسرے فریقین" بھی آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اگرچہ ان کا کام اس کا جائزہ لینا نہیں ہےاور انہیں اس کی صرف اس لیے اجازت دی جاتی ہے کہ وہ ان لوگوں تک ہمارے بہترین انداز میں پہنچنے میں مدد کر سکیں جو کہ ان ملکوں میں رہتے ہیں جہاں کہ ہم اسے چلا رہے ہیں۔ "تیسرے فریقین" کے اس گروپ نے بھی ہمارے ساتھ اخفاء اور سلامتی کا معاہدہ سائن کیا ہو گا جو کہ اس بات کا احاطہ کرتا ہے کہ وہ آپ کی معلومات کے ساتھ کیا کر سکتے اور کیا نہیں کر سکتے ہیں۔ اور پھر ہم "تیسرے فریقین" کے انتخاب میں بہت احتیاط برتتے ہیں۔
تیسرے فریقین، جن کے ساتھ ہم آپ کا ڈیٹا شیئر کرتے ہیں میں شامل ہیں:
آپ تیسرے فریقین کی مکمل فہرست طلب کر سکتے ہیں جن کے ساتھ ہم ڈیٹا شیئر کرتے ہیں، اور اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو اس پتہ پر رابطہ کر سکتے ہیں dataprotection@girleffect.org.
اگر آپ Springster یا چیٹ بوٹ تک فیس بک کے ذریعے رابظہ کر رہے ہیں یا اگر آپ Springster کی سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک، انسٹاگرام، بی بی ایم یا لائن کو ملاحظہ کر رہے ہیں تو آپ کو ان کی اخفائے راز کی حکمت عملیوں کا بھی از سر نو جائزہ لینا چاہیے کہ وہ آپ کی معلومات کیسے استعمال کر رہے ہیں۔
آپ کیا کر سکتے ہیں۔
آپ ہمیں اپنے بارے میں جو بھی ڈیٹا ہمارے پاس ہے اسے حذف کرنے کا کہ سکتے ہیں، اور اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ اب تمام خدمات استعمال نہیں کر پائیں گے۔ اسے آپ کا بھُلا دینے کا حق بھی کہا جاتا ہے۔ اگر ہمارے پاس آپ کی کسی معلومات کو رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے تو ہم اس سب کو با خوشی حذف کر دیں گے۔ تاہم، ایسے اوقات بھی ہوتے ہیں جب ہم آپ کی معلومات شماریاتی یا تحقیقی مقاصد کے لیے یا Girl Effect کو اپنا لڑکیوں کو بااختیار بنانے کا مقصد حاصل کرنے کے لیے مدد کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ا ایسی صورت احوال میں ہم آپ کا مکمل ڈیٹا حذف نہیں کریں گے، ہم صرف وہ تمام عناصر حزف کر دیں گے جن سے آپ کی شناخت ہو سکتی ہے (جسے ذاتی شناخت کی معلومات بھی کہتے ہیں) اور بقیہ کو ہم اپنے استعمال کے لیے گمنام ڈیٹے کے طور پر رکھ لیتے ہیں (مطلب یہ کہ اس سے آپ کی شناخت ممکن نہیں ہے)۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو اس کے بارے میں آپ کو مطلع کریں گے۔ آپ ہمیں dataprotection@girleffect.org پر ای-میل کر سکتے ہیں ہمیں کہنے کے لیے کہ ہم آپ کا ڈیٹا حذف کر دیں یا اگر آپ کا اپنے ڈیٹا کے بارے میں کوئی اور سوال ہو تو وہ پوچھ سکتے ہیں۔۔
آپ اس ڈیٹا کی ایک نقل مہیا کرنے کا بھی کہ سکتے ہیں جو ہم آپ کے بارے مہیں اپنے پاس رکھ رہے ہیں، اگر ہمارے پاس ایسا کچھ ہو تو، یا ہمیں کسی معلومات کی تصحیح کے لیے کہ سکتے ہیں۔ انہیں حق رسائی یا تصحیح کا حق بھی کہا جاتا ہے۔ ہم آپ کی شناخت کی تصدیق کے ایک ماہ کے اندر آپ کی گذارشات کا جواب دینے کی حتیٰ الامکان کوشش کریں گے۔ براہ کرم ہمیں dataprotection@girleffect.org پر ای-میل کیجیے تو ہم آپ کو ایک فارم بھیجیں گے بھرنے کے لیے تاکہ ہمیں بالکل صحیح طور پر معلوم ہو سکے کہ آپ ہم سے کیا کروانا چاہتے ہیں۔
شکایات۔
اگر آپ ہمارے ڈیٹا کے انتظام کے بارے میں بالکل ناخوش ہیں تو آپ کبھی بھی ہمارے ساتھ dataprotection@girleffect.org پر رابطہ کر سکتے ہیں اور ہم اپنی سر توڑ کوشش کریں گے کہ ہم جتنا جلدی ہو سکے آپ کو جواب دیں، (اور ہمیشہ ایک ماہ کے اندر ہی)۔