Springster کا دورہ کرنے پر آپ کا شکریہ! ہم Girl Effect ہیں اور ہم Springster چلاتے ہیں۔ ہمارا ادارہ برطانیہ میں واقع ایک خیراتی ادارہ ہے، اور ہم آپ جیسی لڑکیوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے پتے اور دیگر معلومات کو ان اصولوں کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے ان اصولوں کو پڑھا ہے اور ان پر عمل کرتے ہیں۔ یہ ایسے اصول نہیں ہیں جو آپ کو تفریح سے روک دیں - ان اصولوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہاں پر موجود ہر شخص محفوظ ہے اور Springster کو درست طریقہ پر استعمال کر رہا ہے۔
springster@girleffect.org پر ای میل کر کے کسی بھی طرح کے سوالات یا تبصروں کے ساتھ بلا جھجھک ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ سے سننے کے مشتاق ہیں!
اصول
1). ہم وقتاً فوقتاً ان اصولوں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ براہ کرم واپس یہاں پر کلک کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تازہ ترین ورژن سے آگاہ ہیں۔ ہم Springster میں تبدیلی کر سکتے ہیں، بشمول آپ کے تجربہ میں بہتری لانے کے لیے، اسے عارضی طور پر بند بھی کرکے۔ ہم آپ کو پیشگی اطلاع دینے کی پوری کوشش کریں گے، لیکن ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔
2). Springster 13 تا 24 سال کی درمیانی عمر کے لوگوں کے لیے ہے۔ اگر آپ کی عمر 13 سال سے کم ہے تو Springster,استعمال نہ کریں .کیونکہ یہ آپ کے لیے مناسب نہیں ہو گا اگر آپ 16 سال کی عمر سے کم ہیں تو براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے Springster. کے استعمال سے قبل اپنے والدین یا سرپرست سے اجازت لے لی ہے
3). آپ کے Springster. استعمال کرنے کے دوران، ہم آپ سے ذاتی معلومات جمع کریں گے۔ براہ کرم درج ذیل امور کا پتہ لگانے کے لیے ہماری رازداری کی پالیسی کو پڑھیں:
4). Springster. میں صحت سے متعلق معلومات دستیاب ہو سکتی ہیں۔ یہ معلومات طبی مشورہ کا متبادل نہیں ہو سکتیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اپنی صحت کے تعلق سے کوئی مخصوص سوالات یا تشویشات ہوں تو براہ کرم، کسی ڈاکٹر یا دیگر نگہداشت صحت کے پروفیشنل سے ملاقات کریں۔
5). Springster. ایک کمیونٹی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ جیسا کہ Springster. میں ہماری طرف سے مواد دستیاب کتےجاتے ہیں، آپ اپنے ذاتی مواد بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ اس میں تبصرے، بلاگز، ٹیویٹس، پوڈ کاسٹس، چیٹس اور سمعی-بصری فائلیں شامل ہو سکتی ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ ہمیں مشمولات فراہم کریں، براہ کرم درج ذیل کو یقینی بنائیں
6). Springster میں دیگر ویب سائٹوں اور تنظیموں کے لنکس موجود ہو سکتے ہیں۔ ان اصولوں کا اطلاق ان ویب سائٹوں پر نہیں ہوگا اور آپ کو کسی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے وقت ان کے اصولوں کی جانچ کرنی ہوگی، کیونکہ دیگر تنظیموں کے لیے ہم ذمہ دار نہیں ہو سکتے۔
7). اگر آپ ایک رکن یا -(“Springster .کے طور پر سائن اپ کریں جیسا کہ ہم آپ کو اس نام سے پکارنا پسند کریں ) تو آپ کے پاس لاگ ان اور پاس ورڈ ہوگا ان معلومات کو خفیہ رکھیں، کیونکہ آپ یہ نہیں چاہیں گے کہ کوئی دوسرا شخص Springster میں لاگ اِن کرے اور آپ کا روپ دھارنے کی کوشش کرے! ہم آپ سے اس بات کی توقع کریں گے کہ آپ اپنی رکنیت کی سرگرمی کے لیے ذمہ دار ہیں۔
8). ہم ان سرویز میں آپ کی آراء پوچھ سکتے ہیں۔ براہ کرم اگر آپ ان سروے میں شرکت کرنا چاہتے ہوں تو ہی شرکت کریں، یہ سروے ضروری نہیں ہیں۔ ہم ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ ہمیں یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ آپ اس ویب سائٹ کو کیسے استعمال کرتے ہیں، اور ہم آپ کو (اور Springster کے دیگر صارفین کو) مزید مفید مشمولات فراہم کر سکیں۔ ہم .نتائج کا دوسروں کے ساتھ اشتراک کر سکتے ہیں، لیکن اس میں آپ کی ذاتی معلومات شامل نہیں ہونگی، سوائے اس کے ہم نے واضح طور پراس کے برخلاف بتایا ہو۔.
9). ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ممکنہ حد تک پوری کوشش کریں گے کہ Springsterاستعمال کے لیے محفوظ ہے، لیکن ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ یہ کسی بھی کمپیوٹڑ وائرس یا نقصان دہ کوڈ سے پاک ہے۔ ہم آپ کے ذریعہ Springster کے استعمال کے نتیجہ میں آپ کے موبائل کو پہنچ سکنے والے کسی بھی نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہونگے۔
10). ہم Springster کو آپ کے لیے اور تمام صارفین کے لیے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری مدد کرنے کے لیے، براہ کرم Springster کو ہیک کرنے، اس پلیٹ فارم کو کسی وائرس یا کسی دوسری چیز کے ذریعہ متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں جو Springster کو نقصان پہنچا سکتی ہو۔
11). "Springster”, نام، ہمارا عظیم لوگو اور پلیٹ فارم کا ڈیزائن Girl Effect کی ملکیت ہے۔ براہ کرم، کسی بھی مقصد سے ان میں سے کسی چیز کا استعمال کرنے سے پہلے ( Springster سے علاوہ) ہماری اجازت طلب کریں۔
12). Springster آپ کے صرف ذاتی استعمال کے لیے ہے۔ اگر آپ ایک کاروبار میں ہیں تو، براہ کرم Springster استعمال نہ کریں، کیونکہ مشمولات آپ کے لیے نہیں ہیں اور آپ کو ان معلومات کے استعمال کا حق حاصل نہیں ہے۔
13). اگر آپ کسی بھی وقت، ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ہم ( دیگر کارروائیوں کے بشمول) آپ کو مستقبل میں Springster استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں۔
14). اگر آپ کو Springster میں دکھائی دینے والی کسی چیز کے تعلق سے کوئی شکایت ہو یا اگر آپ کو کوئی تشویش ہو تو، براہ کرم اپنی آواز بلند کریں اور ہمیں ای میل کر کے ہم سے رابطہ کریں۔ springster@girleffect.org
ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ Springster کمیونٹی کا حصّہ بن کر اس سے لطف اندوز ہونگے۔
Girl Effect ایک محدود کمپنی ہے اور انگلینڈ، یو کے میں رجسٹر شدہ ایک خیراتی ادارہ ہے۔ اس کا رجسٹرڈ پتہ انجینی بلڈنگ، 17 بروڈ وک اسٹریٹ، لندن W1F 0AX ہے۔ اس کا کپنی نمبر 07516619 اور اس کا خیراتی رجسٹریشن نمبر 1141155 ہے۔