جب لڑکیاں بولتی ہیں

وہ دنیا کو سننے پر مجبور کر سکتی ہیں!

پوری دنیا میں لڑکیاں قابل ذکر کام کر رہی ہیں اور دوسروں کو بھی متاثر کر رہی ہیں کہ وہ ایسا کریں۔ یہاں صرف دو ہیں۔۔۔۔۔

وہ لڑکی جس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف آواز اٹھائی

اسمگلروں کے ذریعہ 400 امریکی ڈالروں کے عوض خریدے جانے کے بعد، 19 سالہ سومیلا (Somila) جسم فروشی کے لیے تقریباً بک چکی تھی جب اسے آخری لمحے میں بچایا گیا۔ اس کے بعد اس کے لیے چھپ جانا بہت آسان ہوتا، مگر سومیلا (Somila) نے خاموش رہنے سے انکار کر دیا اور انڈیا میں اپنے ابتلاء کے متعلق پرجوش انداز سے بات کی: "انہیں جان لینا چاہیے کہ وہ بچیوں کو ان کے والدین سے جدا نہیں کر سکتے اور ہمیں بےوقوف نہیں بنا سکتے۔ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور ہمیں بےوقوف بناتے ہیں۔ وہ ہمیں دھوکہ دیتے ہیں۔"

وہ لڑکی جس نے کم عمری کی شادی سے متعلق سچ بولا

اگرچہ انڈیا کا قانون کہتا ہے کہ شادی سے قبل لڑکیوں کی عمر لازماً 18 سال ہونی چاہیے لیکن تقریباً نصف کی نہیں ہوتی۔ اکثر اوقات، بچوں کے والدین ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں، لہٰذا لڑکیوں کے لیے آواز بلند کرنا مشکل اور پر خطر ہوتا ہے۔ جب 13 سالہ کاملا نے کاؤنسل آن فارن ریلیشنز )کونسل برائے خارجی تعلقات( سے اس کی کم عمری کی شادی سے متعلق رپورٹ پر بات کی، اس کے دیانتدارانہ اور کھرے جوابوں نے مکمل طور پر رواج کو بدل دیا۔ "جب میرے والدین نے شادی کا ذکر کیا، مجھے یہ علم ہی نہیں تھا کہ 'شادی' کا مطلب کیا ہے،" اس نے انٹرویو کرنے والے کو بتایا۔ اس کی بولنے کی جرات عالمی قائدین کو عمل کی دعوت دے رہی ہے۔ لڑکی پیدا ہونے کا مطلب لڑکوں سے کم آزادی اور حقوق کے ساتھ جینا نہیں ہونا چاہیے۔

Share your feedback