گرل ڈیکلیریشن (Girl Declaration) کہتا ہے: تشدد سے انکار!
جب ہم نے گرل ڈیکلیریشن (Girl Declaration) بنایا، 14 ممالک کی 500 سے زیادہ بالغ لڑکیوں سے رابطہ کیا گیا۔ اینڈریسا (Andressa) کی کہانی ان بہت سی لڑکیوں کو درپیش مسائل کی عکاس ہے جن سے ہم نے بات کی۔۔۔۔
خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد
کئی لڑکیوں کی طرح جنہوں نے گرل ڈیکلیریشن (Girl Declaration) میں کردار ادا کیا، برازیل کی 16 سالہ اینڈریسا (Andressa) نے تشدد کے خطرات کے متعلق بات کی جن کا اسے بطور لڑکی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ "حملے، فائرنگ،" اس نے کہا۔ میں جھوٹ نہیں بولوں گی کہ یہاں بہت سے واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔"
اسی لیے ڈیکلیریشن کا ہدف 3 لڑکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق ہے، تاکہ وہ تشدد اور ہراساں کیے جانے کے خوف سے آزاد ہو کر زندگی گزار سکیں۔
اینڈریسا (Andressa) نے اپنے اس عزم کے متعلق بھی بات کی کہ وہ ایسی تعلیم حاصل کرے گی جس سے وہ اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر زندگی بنا سکے۔ اس عزم کی تمام لڑکیوں کی جانب سے تائید کی گئی جن سے رابطہ کیا گیا، اسی لیے ڈیکلیریشن کے ہدف 2 کی توجہ کا مرکز لڑکیوں کی اسکولوں تک رسائی اور اس تعلیم کا معیار ہے جو وہ حاصل کرتی ہیں۔
Share your feedback