خوابوں کی تعبیر کی تلاش میں: ماڈلنگ میں دیانت داری

ماڈلنگ بہت سے ممالک میں لڑکیوں کے لئے ایک قابل احترام پیشہ ہے۔ یہ ایک لڑکی کی کہانی ہے۔

میرا نام ارورے ہے اور میں روانڈا میں رہتی ہوں۔ ابھی میری عمر 13 سال ہی تھی کہ میں ماڈلنگ دیکھنے کو پسند کرنے لگی۔ میں اپنی بڑی بہن کی پیروی کرتی کہ وہ ماڈلنگ پر یقین رکھتی اور میں جو کچھ دیکھتی اس سے مجھ کو محبت ہو گئی: توانا، خوبصورت اور با اعتماد خواتین ہی اپنی ظاہری و باطنی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔ جب میں 17 سال کی ہوئی میں نے ماڈلنگ کو بطور تفریح اپنایا۔ لیکن جلد ہی مجھے احساس ہوا کہ لوگ میری جانب متوجہ نہیں ہو رہے۔ مالکان خود غرض تھے۔ ماڈلز کو انسان نہیں بلکہ ساز وسامان سمجھا جاتا۔

ایک دن جب میری دوست پر غصہ کیا گیا تو میرے دل میں ایک خیال آیا: میں ان مالکان کے بغیر بھی بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہوں! مجھے ماڈلنگ کی اپنی ذاتی ایجنسی کھولنی اور چلانی چاہئے، جہاں میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ ماڈلز کے ساتھ احترام سے پیش آیا جاتا ہے!

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرا یہ خیال پختہ ہوتا گیا۔ میں نے بغور مطالعہ شروع کیا کہ کام کیسے کیا جاتا ہے اور ماڈلنگ ایجنسی کو کیسے چلایا جاتا ہے۔ میں جانتی تھی کہ مجھے اپنے خیالات کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے انتھک محنت کرنا ہوگی۔ میں نے تجارتی تجربہ رکھنے والے لوگوں سے مشورہ شروع کر دیا۔ میں نے دوسرے نوجوانوں اور ماڈلز سے بات چیت کی تاکہ اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکوں۔ ہر ایک نے میری حوصلہ افزائی کی!

میرے والدین نے بھی میری مدد کی۔ وہ ہمیشہ مجھ سے کہتے کہ اگر میں نے انتہائی محنت وجانفشانی سے کام لیا تو میرے خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوں گے۔ میں ان کی از حد مشکور ہوں۔

پھر جولائی 2014ء کو میں نے ایک بہت بڑا قدم اٹھایا اور اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسی سال نومبر تک میں نے اپنی کمپنی کا آغاز کر دیا جس کا نام "ایکوبی ماڈلنگ کمپنی" ہے!

یہ ایک دلچسپ لیکن خوفناک وقت تھا۔ جب میں اپنے ماضی پر نظر ڈالتی ہوں تو مجھے فخر ہوتا کہ میں نے اپنے خوابوں کی تعبیر پانے میں انتہائی بہادری سے جدو جہد کی۔ آج میرا کاروبار مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور میں اپنے پیسوں سے اپنے اخراجات پورے کر رہی ہوں۔

لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میں دوسری نواجون لڑکیوں کی مدد کر سکتی ہوں تاکہ وہ بھی خود کفیل ہوسکیں۔ آج کل ہم روانڈا کی معیشت کی بہتری کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں اور ہم اسے انتہائی فخر اور وقار کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔

لڑکیو! بے شک تمہارے خواب جیسے بھی ہوں، ہمیشہ یاد رکھو کہ سخت محنت سے کام لو، دوسرے لوگوں کو اہمیت دو، اپنی عزت خود بناؤ اور اپنے خوابوں کی تعبیر پا لو۔ میں ہر صبح خوش اٹھتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میں اپنے بہتر مستقبل کے لئے کام کر رہی ہوں۔

Share your feedback