اپنے ایام میں اپنے انتظام کے بارے میں علم
دنیا میں عام طور پر لڑکیوں کو 12 -14 سال کے درمیان ماہواری ہوتی ہے، لیکن یہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔ ماہواری آپ کو حیرت او ر پریشانی میں مبتلا کر سکتی ہے۔ یہ ایک لڑکی کی کہانی ہے۔
میرا نام دیپا ہے۔ میں 13 سال کی ہوں اور میں انڈیا میں رہتی ہوں۔ پچھلے مہینے مجھے ماہواری شروع ہوئی۔ جب میں نے اپنے انڈر ویئر میں خون دیکھا تو میں حیران ہوگئی، لیکن خوفزدہ نہیں ہوئی کیونکہ میری ماں نے مجھے بتایا تھا کہ جب میں بارہ سال کی ہوں گی تو مجھے ماہواری آنا شروع ہو جائے گی۔ میں نے اپنا انڈر ویئر دھویا اور اس ہونے والے واقعے کے بارے میں اپنی ماں کو بتایا۔ وہ بہت خوش ہوئیں کہ ان کی بیٹی ایک عورت بن گئی ہے۔ انہوں نے مجھے پیڈ کا ایک پیکٹ دیا اور مجھے اس کے استعمال کا طریقہ بتایا۔ میرے لئے یہ ایک نیا تجربہ تھا، لیکن ایک ہفتے کے آرام کے بعد میں ٹھیک ہوگئی۔ پھر ایک مہینے بعد جب میں سکول میں تھی یہ دوبارہ نارمل دن میں شروع ہو گئے اور میں نے اپنے پیٹ میں کچھ عجیب محسوس کیا۔ ایسا لگتا تھا کہ میرے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ میں نے سوچا کہ میں بیمار ہوں اور میں نہیں جانتی تھی کہ یہ میری ماہواری شروع ہونے کی علامت ہے۔ اس روز مجھے ماہواری شروع ہوگئی اور میں اس کے لئے تیار نہ تھی۔
دوپہر کے وقت مجھے سکول سے چھٹی کرنا پڑی کیونکہ میری قمیص اور میری نشست خون آلود ہوگئی تھی۔ میں نے سوچا کہ ہر شخص نے اسے دیکھ لیا ہوگا۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوئی۔ میں دوبارہ سکول نہیں جانا چاہتی تھی۔
جب میں گھر پہنچی تو میری ماں نے مجھے اپنے پاس بٹھایا اور مجھے بتایا کہ میری بہن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنایا چاہئے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ مجھے اپنی ماہواری کا خیال رکھنا چاہئے اور اس بات سے آگاہ رہنا چاہئے کہ اگلے مہینے کب ایسا ہوگا کیونکہ میری ماہواری تقریباً ہر اٹھائیس دن بعد آتی ہے۔
انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ ہر ماہواری کے تقریباً شروع کے پانچ دن خون آئے گا۔ ماہواری کے ایام خون آنے کے پہلے دن سے خون آنے کے آخری دن تک شمار ہوتے ہیں۔ بہت سی عورتوں میں ماہواری کا دورانیہ 21 سے 35 دن ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے کیلنڈر پر اس چیز کو نشان لگا کے رکھنا ہوگا۔ اگلے دن میں سکول گئی اور کسی شخص نے اس بارے میں مجھ سے بات نہ کی۔ کسی شخص نے بھی اس بات کو اہمیت نہ دی تھی۔ میرے لئے یہ ایک مشکل تجربہ تھا لیکن میں اپنی ماں کی بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس بارے میں بہت سی اہم معلومات فراہم کی۔
Share your feedback