محترم جناب صدر ۔۔۔۔۔۔

لڑکیوں کا اپنے سربراہان کے لیے خط

لڑکیوں کا دنیا کے متعلق ایک منفرد اور قابل قدر نقطہ نظر ہے، لیکن انہیں اکثر سیاسی عمل کے ذریعے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ہم نے ورلڈ کانفرنس آن یوتھ میں شرکت کرنے والی پانچ لڑکیوں سے کہا کہ اپنے سربراہان کو بتائیں کہ گرل ایفکیٹ (Girl Effect) کو حقیقت کا رنگ کیسے دیا جا سکتا ہے۔

انجلی سلاڈین (Angeli Siladan) نے فلپائن کے صدر Benigno ‘Noynoy’ Aquino III کے لیے ایک یادداشت لکھی۔

ورلڈ کانفرنس آن یوتھ میں hackathon )ایک ایونٹ جس میں شرکاء مواد کو نئے کارآمد ٹولز میں بدلنے کے لیے نئے راستے تلاش کرتے ہیں( میں شرکت کرنے کے بعد، میں نے لڑکیوں کی وسیع قوت فکر اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے ان کے جوش کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ میں آپ سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ لڑکیوں کے لیے معیاری تعلیم میں سرمایہ کاری کریں۔ مجھے یقین ہے کہ دستیاب، قابل رسائی اور معیاری تعلیم لڑکیوں اور عورتوں، اور کامیابی کے درمیان خلاء کو پر کر دے گی۔ بنیادی طور پر، تعلیم تمام دیگر مسائل بشمول صحت اور اقتصادیات کو گھیرے ہوئے ہے جن کا ہمیں سامنا ہے۔ ــ انجلی (Angeli)

پیپا گارڈنر (Pippa Gardner) نے متحدہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے لیے ایک یادداشت تحریر کی

لڑکیوں کو ترقی کی خاطر مسلح کرنے کے لیے، ہمیں عدم مساوات کی وجوہات کی نشاندہی کر کے ان پر کام کرنا ہو گا۔ اگر پارلیمان میں ہماری زیادہ متناسب نمائندگی ہو گی تو مجھے یقین ہے کہ دیگر صنفی مسائل، جیسا کہ گھریلو تشدد اور نگہداشت اطفال کی پالیسیاں، زیادہ توجہ اور مباحثے حاصل کریں گی۔ لہٰذا یو کے (UK) میں ہم زیادہ عورتوں کو سیاست میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ضرورت ہے کہ عورتیں مصروف ہوں، ووٹ دیں، بطور امیدوار کھڑی ہوں، پارلیمان کی رکن بنیں اور کابینہ میں شامل ہوں۔ ــ پیپا (Pippa)

ہیلری کلاسن (Hilary Clauson) نے کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر (Stephen Harper) کے لیے ایک یادداشت تحریر کی

نوجوانوں کی ملازمت کے بحران سے نمٹنے کے لیے، ضروری ہے کہ کینیڈا کی تعلیم خواتین کو سائنس اور انجینئرنگ میں داخل ہونے کی حوصلہ افزائی کرنے والی ہو۔ اس سے لڑکیوں اور خواتین کے لیے معاش کے مواقع کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر روایتی تعلیم کے مواقع بھی ہونے چاہییں، جیسا کہ گرل گائیڈز اور گرل اسکاؤٹس۔ ارکان قیادت کی مہارتیں سیکھتے ہیں، اپنی آزادی اور خواہشات کو بہتر بناتے ہیں اور اپنے معاشروں میں سرگرم کردار ادا کرنے کے لیے خود کو بااختیار بناتے ہیں۔ ــ ہیلری (Hilary)

Chamathya Fernando نے سری لنکا کے صدر مہیندا راجا پاکسا (Mahinda Rajapaksa) کے لیے ایک یادداشت تحریر کی

میں ورلڈ کانفرنس آن یوتھ میں مین انگیج سیشن (Men Engage session) میں گئی، جہاں ہم نے وہ طریقے تلاش کیے جن میں لڑکوں اور مردوں کو صنفی برابری کے کام میں شریک کیا جائے۔ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لیے، برابر مواقع تک رسائی اور اپنے فیصلے خود لینے کی صلاحیت کے لیے، لڑکے اور مرد بہت ضروری ہیں۔ میں آپ سے کہنا چاہوں گی کہ لڑکیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مسئلے کو سری لنکا کی ترقی کے منصوبے میں بنیادی ترجیحات کے طور پر تصور کریں۔ میں آپ سے پارلیمان میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے کے لیے بھی کہوں گی تاکہ لڑکیاں اور نوجوان خواتین مستقبل کی قائد بن سکیں۔ یہ سب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ قانون اور نظم و ضبط موثر، قابل، شفاف، درست اور بلا تعصب ہو۔ – Chamathya

ایلزبتھ چاتوا (Elisabeth Chatuwa) نے ملاوی کے صدر پیٹر متھاریکا (Peter Mutharika) کے لیے ایک یادداشت تحریر کی

کانفرنس کے دوران، میں نے اپنا وقت ان طریقوں کے متعلق غور و فکر کرتے صرف کیا کہ ہم ملاوی میں مساوی تعلیم تک رسائی کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ لڑکیوں کے مزید اسکول کھول کر اور انہیں مفت تعلیمی وسائل فراہم کر کے حکومت ایسا کر سکتی ہے۔ مزید برآں، میں یہ سمجھتی ہوں کہ نصاب میں HIV کے اثرات، کم عمری کی شادی اور کم عمری کے حمل سے متعلق اسباق شامل ہونے چاہییں۔ اس سے لڑکیوں کو زندگی بدلنے والے فیصلے کرنے کے لیے مطلوب تمام ضروری معلومات فراہم ہوں گی۔ ــ ایلزبتھ (Elizabeth)

Share your feedback