لڑکیاں بھی لیڈر بن سکتی ہیں!
پوری دنیا میں لڑکیاں قابل ذکر کام کر رہی ہیں اور دوسروں کو بھی متاثر کر رہی ہیں کہ وہ ایسا کریں۔ یہاں صرف دو ہیں۔۔۔۔۔
وہ لڑکی جس نے FGM کے خلاف قدم اٹھایا
کینیا کی للیان مویتا (Lillian Mwita) ہے۔ جن باتوں پر یقین رکھتی ہے ان پر ڈٹ جانے میں وہ بے باک، پر اعتماد اور بے خوف ہے۔ "میں کاٹنے کا عمل ہرگز قبول نہیں کروں گی، چاہے وہ مجھے برادری سے خارج قرار دے دیں۔" صرف نو سال کی عمر میں، جب اسے نسوانی عضو تناسل کے انقطاع کا سامنا کرنا پڑا وہ گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی اور FGM کے خلاف سرگرم کچھ افراد کے پاس پناہ لی۔ "میں جوان ہوں۔ میرے اپنے مستقبل کے متعلق بڑے خواب ہیں اور اس وقت میرے لیے جو چیز اہم ہے وہ تعلیم ہے،" اس نے کہا۔
وہ لڑکی جس نے تشدد قبول کرنے سے انکار کر دیا
جوائس میکانڈوائر (Joyce Mkandawire) نے اپنے آبائی ملک ملاوی میں دیکھا کہ لڑکیوں کی مردوں (جنہیں لگڑبھگا کہا جاتا ہے) کے ساتھ جنسی عمل کرنے کی باقاعدگی سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ "لگڑ بھگے حفاظتی لوازمات استعمال نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ میں ایسی لڑکیوں کو جانتی ہوں جو لگڑ بھگوں کی وجہ سے HIV کا شکار ہیں،" اس نے وضاحت کی۔ ایک غیر فعال رویہ اپنانے سے انکار کرتے ہوئے، جوائس (Joyce) نے اس کے حوالے سے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا اور گرلز امپاورمینٹ نیٹ ورک قائم کیا۔ اس کی ثابت قدمی اور جوش ملاوی کی دیگر لڑکیوں کے لیے حقیقی تبدیلی لانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں، بہتری کے لیے تبدیلی ایک اور جوائس کی زیر قیادت - صدر جوائس بانڈا (Joyce Banda)
Share your feedback