لڑکیوں میں بھی طاقت ہوتی ہے!
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ایسی ملازمتیں بھی ہیں جنہیں خواتین سرانجام نہیں دے سکتیں۔ کچھ ممالک نے اس پر قابو پانے کے لئے قوانین وضع کئے ہیں۔ یہ ایک لڑکی کی کہانی ہے۔
میرا نام اوگنی ہے، اور میں 18 سال کی ہوں اور روانڈا میں رہتی ہوں۔ میری کہانی کا آغاز دکھ سے بھرا ہے، میرا والد اور بہن بھائی میری ماں اور مجھے دنیا میں اکیلا چھوڑ کروفات پاگئے میری ماں حیرت انگیز خاتون ہیں۔ انتہائی نامناسب حالات کے باوجود انہوں نے مجھے سکھایا کہ مجھے کیسے خود اعتمادی پیدا کرنی اور لگن سے کام لینا ہے۔ وہ میری ہیرو ہیں۔ پھر مجھے ایک موقع ملا کہ میں انہیں کچھ لوٹا سکوں۔
جب میں پرائمری میں پڑھتی تھی اس وقت ہمارے گاؤں میں بجلی نہیں تھی۔ چھوٹے موٹے کام اور سکول کا کام کرنے میں بہت دشواری ہوتی۔ موم بتی کی مدھم روشنی میں گھر کا کام کرنے میں مجھے سخت محنت کرنا پڑتی۔ میں نے خواب دیکھنا شروع کئے کہ کتنی اچھی بات ہوگی کہ ہمارے گھر میں بھی روشنی ہو۔ پچھلا پورا سال میں نے یہی سوچتے ہوئے گزار دیا۔ میں الیکٹریشن بننے کا خواب دیکھتی رہی۔ میں یہ دکھانا چاہتی تھی کہ میں سخت محنت سے کام لوں گی - سکول کے لڑکوں سے بھی بہتر کام کر کے دکھاؤں گی۔ میں بھی ان لوگوں میں سے ہو سکتی ہوں جو ہمارے گاؤں میں بجلی لائیں۔
آخر کار میں نے شہر کے ایک الیکٹریشن سے بات کی۔ اس نے مجھے سکھایا کہ بیٹری کے ساتھ تاریں کیسے جوڑی جاتیں ہیں اور کیسے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، تھوڑی سے تربیت سے میں نےیہ سیکھ لیا۔
جب اس کا علم ہمارے پڑوسیوں کو ہوا تو ان کو بھی خواہش ہوئی کہ ان کے گھر بھی بجلی ہو۔ مجھے یہ کام کرنا آتا تھا، میں نے انہیں بھی بجلی مہیا کی اور ان کے گھر کو روشن کرنے کا بہت تھوڑا سا معاوضہ لے لیا۔ میں علاقے میں الیکٹریشین کے طور پر جو رقم کماتی اس سے میں اپنی سکول کی فیس ادا کرتی۔
آج میں روانڈا کے ایک بہت اچھے کالج میں الیکٹریکل انجینیرنگ کے پانچویں سال کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں۔
میں لڑکیوں کو نصیحت کرتی ہوں کہ جب آپ سکول میں ہوں تو سیکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ایسی کوئی بھی ملازمت نہیں جو صرف مردوں کے لئے خاص ہو۔ لڑکیوں کے لیے اہم یہ ہے کہ وہ بھی ٹیکنیکل مضامین پڑھیں۔ عورتیں بھی عظیم سائنسدان، انجینئر اور محقق بن سکتی ہیں۔ چنانچہ اگر کوئی ایسی چیز ہے جس میں آپ کو دلچسپی ہے تو آپ سخت محنت کریں اور اسے نہ چھوڑیں۔ ہم اکھٹے مل کر ہی اس دنیا کو رہنے کی ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں۔
Share your feedback