لیکن اچھی لڑکی نہیں تھی
لیکن اچھی لڑکی نہیں تھی یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی بات سنتے ہیں اور آپ کے راز دار ہوتے ہیں۔ لیکن یہ جاننا کہ ایک اچھا دوست کون ہوتا ہے کوئی آسان کام نہیں۔ یہ ایک لڑکی کی کہانی ہے۔
میرا نام لینا ہے۔ میں 15 سال کی ہوں اور میں جنوبی افریقہ میں رہتی ہوں۔ میرے ہمیشہ بہت سے دوست تھے لیکن جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ وہ سب میرے لئے مخلص نہ تھے۔ پڑھائی کے زیادہ تر عرصے میں میں لڑکیوں کے ایک بڑے گروہ میں ہوتی۔ اپنے علاوہ انہیں کسی اور کی کوئی پرواہ نہ تھی۔ وہ میرا بالکل خیال نہ رکھتے، وہ مجھ سے برے کام کرواتے۔ اگر میں اپنے والدین سے برا سلوک کرتی تو وہ خوش ہوتے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ عام سی بات ہے۔
میں انہیں بطور دوست کھونا نہیں چاہتی تھی، لہٰذا میں بھی سوچتی تھی کہ یہ عام سی بات ہے۔
سکول میں ہم ایسی ہی لڑکیاں تھیں - ہمیشہ سے بہت مشہور۔ ہم ہمیشہ کلاس میں اچھے نمبروں سے پاس ہوتیں اور پھر ہم ان لڑکیوں پر ہنستیں جو کلاس میں محنت کرتیں۔ ہم انہیں تنگ کرتیں اور انہیں برے القابات سے پکارتیں۔
پھر ایک دن میرے والدین نے بتایا کہ ہم یہ قصبہ چھوڑ رہے ہیں۔ میں بہت افسردہ ہوئی۔ میں اپنے دوستوں کو چھوڑنے سے پہلے ہی بہت یاد کر کے روتی۔ میں نہیں جانتی تھی کہ میں اپنے گروہ کے بغیر کیسے رہ پاؤں گی۔
میں نے ایک نئے سکول میں داخلہ لے لیا۔ وہ نا آشنا چہروں سے بھرا ہوا سکول تھا۔ اب میں کوئی شوخ و چنچل بچی نہ رہی تھی۔ میں ایک نئی بچی بن گئی تھی۔ میں بالکل تنہا تھی۔
پہلے دن میں بہت روئی۔ اس سکول میں بہت عرصہ تک روتی رہی۔
پھر ایک دن میری ملاقات ماروی سے ہوئی۔ وہ ایک بہادر لڑکی تھی۔ وہ صحیح اور غلط میں فرق جانتی تھی، اور جو صحیح ہوتا وہ وہی کہتی۔ اس نے مجھے سیدھا راستہ دکھایا اور مجھے خوش آمدید کہا۔ ہم پہلے دن ہی ایک دوسرے کے بہترین دوست بن گئے۔ وہ میرے لیے بہت اچھی دوست ثابت ہوئی۔
اس نے مجھے بتایا کہ دوستی خیالات اور احساسات کو آپس میں بانٹنے کا نام ہے۔ یہ زندگی کے نشیب وفراز اور ہر اچھائی اور برائی کو بانٹنے کا نام ہے۔
اس نے مجھے باور کرایا کہ دوستی کا مقصد ایک اچھا انسان بننا ہے اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو تکلیف دینا یا بے حس بننا نہیں۔ اب مجھے احساس ہوا کہ میرے سابقہ دوست اچھے نہ تھے۔
دوست بن کر میں نے بہت کچھ سیکھ لیا۔ اب میں نہ تو دوسری لڑکیوں کو پریشان کرتی نہ ہی ان پر جملے کستی۔ اب میں کوتاہی نہ کرتی۔ میں ان کے ساتھ اچھی ہو گئی اور وہ میرے مدد گار بن گئے۔
ایک اچھی دوست آپ کی حقیقی بہن کی طرح ہوتی ہے اور زندگی کا بہت بڑا انعام ہے۔
Share your feedback
آپ کے خیالات
Waqar
Jaasi Karni waasi bharni
نومبر 22, 2022, 11:08 شام