کونے پر کھڑے لڑکے

مجھے جدید شہری طور طریقوں سے واقف ہونا ہو گا۔

آپ کے خیالات (1)

ہر روز لڑکیوں کو اپنے اپنے معاشرے میں خطرناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ سکول میں دھمکیاں یا مارکیٹ یا بس میں طنزیہ جملے اور چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے۔ یہ ایک لڑکی کی کہانی ہے۔

میرا نام فیتھ ہے۔ میں پانی بھر کر گھر جا رہی تھی۔ شام گہری ہو گئی تھی اور میں اکیلی تھی۔ میں اپنے سامنے ایک ریسٹورنٹ کے باہر تین نو عمر لڑکوں کا ایک ٹولہ دیکھا۔ میں جانتی تھی وہ کوئی مصیبت کھڑی کر سکتے ہیں۔ میں نے رفتار کم نہیں کی۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ ان لوگوں کو یہ علم ہو جائے کہ میں ڈر گئی ہوں۔ میں واپس نہیں مڑ سکتی تھی کیونکہ بہت دیر ہو چکی تھی، لہذا میں نے اس سے بچنے کے لئے سڑک عبور کی۔

لیکن وہ مجھ پر نظر رکھے ہوئے تھے اور میرے منتظر تھے۔ انہوں نے سڑک عبور کی اور میرا پیچھا شروع کر دیا۔ میرا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا۔ میں بہت زیادہ خوفزدہ تھی۔ انہوں نے مجھ پر آوازیں کسنا اور مجھے ناموں سے پکارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے مجھے اپنے ساتھ ہوٹل میں جانے کو کہا۔

سڑک بالکل خالی تھی۔ ارد گرد کوئی نہیں تھا جسے میں مدد کیلئے پکارتی۔ میں نے زیادہ تیز چلنا شروع کر دیا۔ پھر ان میں سے ایک نے پیچھے سے میرا بازو پکڑ لیا۔ میں ڈر گئی۔ میں نے اس کا ہاتھ جھٹکا اور دوڑ لگا دی۔ جونہی میں ایک موڑ مڑی مجھے ایک سٹور کھلا ہوا دکھائی دیا۔ میں جتنا تیز دوڑ سکتی تھی دوڑی اور سٹور کے اندر داخل ہو گئی۔ میں جونہی سٹور کے اندر داخل ہوئی میں نے بہتر محسوس کیا۔ اب میں اکیلی نہیں تھی، وہاں ایک دکاندار بھی موجود تھا۔ اس نے میرے بھائی کو فون کیا، وہ مجھے لے جانے کیلئے آ گیا۔

میں گھر جانے کے لئے کسی دوسرے راستے اور ایک دوست کا انتخاب کروں گی جس کو ساتھ لے کر چلوں۔ لڑکوں کے ساتھ کیا ہوا مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں، لیکن مجھے اتنا معلوم ہے کہ میں بہت خوفزدہ تھی۔ اگر میرے ساتھ کوئی دوست ہوتا تو میں خود کو محفوظ محسوس کرتی۔

Share your feedback

آپ کے خیالات

Asimali

I love you

نومبر 4, 2022, 2:36 شام

Latest Reply
Hania

Is website par or bhi topics honea chahiyea

Pasha

I love youto

Pasha

I love you to