میں ان کے جیسی بننا چاہتی ہوں!
8 مارچ کو ہر سال دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔
مجھے یوم خواتین سے محبت ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں خواتین کے لیے جشن منانے کا ایک موقع ہے۔ یہ ہیں میری زندگی میں 3 سب سے زیادہ متاثر کن خواتین:
نمبر 1 ہیں میری دادی! میں اپنی دادی سے بہت پیار کرتی ہوں۔ میری نظروں میں وہ ایک رانی ہیں۔ انھوں نے ہی میرے خاندان میں مضبوط خواتین کی وراثت شروع کی۔ جب وہ 23 سال کی تھیں تو اپنی زندگی بنانے کے لیے انھوں نے گھر چھوڑ دیا اور بالکل ایک نئے ملک میں منتقل ہو گئیں۔.
اگرچہ وہ ایک غیر ملک میں رہتی تھیں، جہاں وہ کسی کو نہیں جانتی تھیں، لیکن اسے انھوں نے اپنے خوابوں کے راستے میں نہیں آنے دیا۔ انھوں نے ہر روز جرات مند اور بہادر بننے کا فیصلہ کیا۔ میرے دلیر بننے اور اپنے تجسس کی پیروی کرنے کے لیے وہ میری حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
نمبر 2 ہیں میری ماں! میری دادی نے ہی میری ماں کو سب کچھ سکھایا ہوگا کیونکہ وہ بھی انہی جیسی حیرت انگیز ہیں۔ میری ماں بے حد رحم دل، محبت کرنے والی اور سمجھ دار ہیں۔ جب بھی مجھے ان کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہمیشہ میرے پاس ہوتی ہیں۔ مجھے یاد ہے جب پہلی بار میں نے اداکاری کے اپنے شوق پر عمل کرنا شروع کیا تھا۔ انھوں نے ہر طرح سے میری مدد کی تھی۔ جب میں نے محسوس کیا کہ میں کافی اچھی نہیں ہوں، انھوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور یہ یقینی بنایا کہ میں ہمت نہ ہاروں۔
میری ماں نے مجھے ثابت قدم رہنا سکھایا۔ تمھارے خوابوں کی طرف سفر کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن تمھیں صرف چھوٹے قدم اٹھاتے رہنا اور آگے بڑھتے رہنا ہے۔
نمبر 3 ہیں میری بڑی بہن! اگرچہ وہ مجھ سے 5 سال بڑی ہیں ، پھر بھی وہ میری سب سے اچھی دوست ہیں۔ بڑے ہوتے ہوئے ہم نے ہر چیز ایک ساتھ کی۔ اس نے کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ وہ اسکول میں بہت محنت کرتی ہیں اور ہمیشہ اچھے گریڈ حاصل کرتی ہیں۔ اسکول کے بعد وہ اسکول نہ جانے والی دوسری لڑکیوں کو پڑھانے کے لیے ایک چیرٹی کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرتی ہیں۔ یہ کتنا اچھا ہے؟
میری بڑی بہن نے مجھے دوسری لڑکیوں کی مدد کرنے کی اہمیت کے بارے میں سکھایا وہ ہمیشہ کہتی ہے، ”اگر تم اکیلے اپنا خواب پورا کر سکتی ہو تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔“ اپنے خوابوں کے سفر میں دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ لانا اہم ہے۔ جب ایک لڑکی جیت جاتی ہے، تو دنیا بھر کی لڑکیوں کی جیت ہوتی ہے!
Share your feedback