یہ آپ سے شروع ہوتا ہے!
اے لڑکی!
میرا نام تانیہ ہے۔ میں 17 سال کی ہوں اور میں نے ہمیشہ سے اپنی زندگی میں یہی چاہا ہے کہ میں خود مختار بن جاؤں۔ میری زندگی اچھی گزر ری تھی۔ میں سکول جاتی تھی، ہمیشہ کھانے کو خوراک اور پہننے کو کپڑے مجھے دستیاب تھے مگر جب میرے والد کی نوکری چلی گئی تو حالات نے برے ہونے کی طرف کروٹ بدلی۔ مجھے سکول چھوڑنا پڑا کیونکہ وہ میری فیس ادا نہیں کر سکتے تھے۔
سکول چھوڑنا بہت بھاری تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ مجھے اپنے خود مختاری والے خوابوں کو خیرباد کہنا پڑے گا، کیونکہ تعلیم کے بغیر یہ ناممکن تھا کہ میں اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکوں۔ ایک دن میں اپنے کمرے میں بیٹھی Springster پر کہانیاں پڑھ رہی تھی اور میں نے کہانی 'اپنے حاکم خود ببنیے' پر کلک کیا۔ یہ ہو بہو ویسی ہی تھی جیسی کہ مجھے اس وقت پڑھنے کی ضرورت تھی۔
اس کہانی سے میں نے سیکھا کہ میں اپنا کاروبار شروع کر کے خود مختار بن سکتی ہوں۔ صرف تعلیم ہی واحد راستہ نہیں تھا۔ لیکن اس سفر کی شروعات کے لیے مجھے اپنا ذہن اور سوچ بدلنے کی ضرورت تھی۔
مس خود مختار بننے میں پہلا مرحلہ یہ تھا کہ آپ کو اپنے اوپر اعتماد ہو اور اپنی صلاحیتوں پر بھی کہ آپ اپنے خواب پا سکتی ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ بعض اوقات پر اعتماد ہونا مشکل ہو سکتا ہے جب کہ آپ کے ارد گرد ہر چیز غلط ہو رہی ہوتی ہے، مگر اس پر توجہ مت دیجیے۔ اس کی بجائے یہ ہیں 2 چیزیں جو کہ آپ کو کرنی چاہییں:
مثبت خیالات سوچیے
سائنس دان کا کہنا ہے کہ ہمارے 70 ٪ خیالات منفی ہوتے ہیں۔ کیا آپ کو اس کا پتہ تھا؟ اور میری دادی نے ہمیشہ مجھے بتایا کہ،"ایک منفی ذہن آپ کو کبھی بھی مثبت زندگی نہیں دے سکتا" وہ کتنی صحیح ہے۔ خود مختار بننے کے لیے آپ کو منفیت کا رد کرنا اور مثبت سوچ کو اجاگر کرنا ہو گا۔
اپنی مہارتوں اور قابلیتوں کو جانیے
میں سکول میں اچھا کرتی تھی، لیکن صرف اس لیے کہ میں نے سکول چھوڑ دیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے ذہین ہونا بھی چھوڑ دیا ہے۔ اگر میں حساب کتاب میں سکول میں اچھی تھی تو میں میں کاروباری معاملات کے حساب کتاب میں بھی اچھی ہو سکتی ہوں۔ یہ جاننا اہم ہے کہ آپ کس چیز میں اچھی ہیں۔ یہ آپ کو اہنے آپ میں زیادہ تحفظ کا احساس دے گا۔
ہمیشہ یاد رکھیے کہ آپ کے خیالات آپ کےاحساست کو جنم دیتے ہیں اور آپ کے احسات آپ کی رہنمائی کرتے ہیں ان فیصلوں اور عمل تک جو کہ آپ کرتی ہیں اس لیے اس سے پہلے کہ آپ خود مختار بنیں تو آپ کو سوچنا ہو گا کہ یہ آپ کے لیے ممکن ہے۔ اور لڑکی قیاس کرو کہ یہ کیا ہے؟ یہ یقیناً ہے۔
نیچے جا کر حصہ-2 میں میرے خود مختاری کے سفر کے بارے میں جانیے یا سرچ بار میں مس خود مختار بننا -- حصہ۔2 ٹائپ کیجیے۔
Share your feedback