اوہ لڑکے ۔۔۔۔۔ خدا حافظ!

جب ہر کوئی نوٹ کرتا ہے کہ آپ کے جسم میں تبدیلی آ رہی ہے

اوہ لڑکے خدا حافظ یہ ہیں الفاظ جو میں نے اسے کہے جب اس نے کئی سال بعد مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی۔ جاننا چاہتے ہیں کیوں؟ تو پڑھتے جائیے۔

جب میں بڑی ہو رہی تھی تو میں نے بلوغت کے بارے میں چند باتیں سنیں۔ جسم تبدیل ہوتا ہے، پیریڈ شروع ہو جاتے ہیں، ہارمونز کی سطح، سب جگہ یہی اور اسی طرح کی باتیں سنیں۔ لیکن اصل میں کسی نے بھی مجھے ان سب کے ساتھ جو توجہ ملتی ہے اس کے بارے میں نہیں بتایا یہ ہے وہ وجہ جس کی بدولت میں آپ کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کرنا چاہتی ہوں۔

یہ لڑکا ۔۔۔ زین میری گلی ہی میں رہتا تھا۔ میرا کئی سالوں سے اس پر دل آیا ہوا تھا، لیکن اس نے کبھی بھی میری طرف توجہ نہیں دی۔ میں نے ایک دو بار اس سے بات کرنے کی کوشش کی مگر وہ عموماً بیچ میں ٹوک کر بات ختم کر دیتا یا ایسے ظاہر کرتا تھا کہ جیسے اسے میری بات سنائی ہی نہیں دے رہی۔ میں نے اس سے یہ سمجھا کہ اسے مجھ میں دلچسپی نہیں ہے۔ تو میں نے اسے خیرباد کہ دیا اور آگے بڑھ گئی۔

گذشتہ موسم گرما میں میری جوانی بری طرح سے پھوٹ پڑی۔ میں نے یہ نوٹ کرنا شروع کیا کہ میرے پستان بڑے ہو رہے تھے، میری گولائیاں نظر آنے لگی تھیں اور میرا کولہا بھی! معلوم پڑا کہ اپنی جسمانی تبدیلیاں نوٹ کرنے والی میں اکیلی نہیں تھی۔ سالوں مجھے نظر انداز کرنے کے بعد، زین نے مجھے دوبارہ ہائے کہنا شروع کر دیا۔ پہلے تو یہ صرف "ہیلو"تھا، پھر اس نے کہنا شروع کیا کہ اب میں کیسی "بڑی لڑکی" تھی اور میں "اچھی" لگ رہی تھی۔ وہ کوشش کرتا تھا کہ میں سکول سے ڈنڈی ماروں اور اس کے ساتھ وقت گزاروں لیکن میں ایسا کچھ بھی نہیں کر رہی تھی۔ لیکن وہ اس میں اکیلا تو نہیں تھا۔ اب تو میرے پاس والا ہر کوئی ضرورت محسوس کر رہا تھا کہ مجھے بتائے کہ میرا جسم کیسے تبدیل ہو رہا تھا۔

ہاں، اب میں ایک بڑی لڑکی ہوں، لیکن میں بڑے خوابوں والی ایک چست لڑکی بھی ہوں۔ میں اسے اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتی تھی کہ وہ میری اپنے مقاصد کے حصول سے توجہ بٹائے۔ خاص طور پر جبکہ میں جانتی تھی کہ اس کی توجہ حقیقی نہیں تھی۔ یہ تو بہت آسان تھا۔ میں نے اسے کہ دیا، "اوہ لڑکے ۔۔۔ خدا حافظ!"

میں جب ان تبدیلیوں سے گزر رہی تھی تو میرے پاس کوئی نہیں تھا جس کے ساتھ میں اس بارے میں بات کر سکتی ، تو پھر میں نے ضرورت سے زیادہ کوشش کر کے اپنی کہانی اپنی چھوٹی بہن ااور اس کی سہیلیوں کے ساتھ شیئر کی، جبکہ وہ بھی اس طرح کی تبدیلیوں سے گزر رہی تھیں۔ اپنی ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرنا اور اپنی کہانی کو شیر کرنا آپ کے اپنے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کے ساتھ آپ بات کرتی ہیں مفید ہوتا ہے۔ اب جبکہ میری بہن اور اس کی سہیلیاں زیادہ جانتی ہیں، تو وہ بہتر فیصلے کر سکتی ہیں۔ تو جب بھی مجھے اپنے یا اپنے جسم کے بارے میں کوئی نئی بات معلوم ہوتی ہے تو اگر مجھے پتہ ہو کہ یہ دوسری لڑکیوں کی بھی مدد کرے گی تو میں خوشی سے اسے شیئر کرتی ہوں!

Share your feedback