لڑکے بھی اچھے دوست بنتے ہیں!

میرے جگری دوست کی طرف سے مشورہ

جب میں نے بلوغت میں قدم رکھا تو اسکول میں دوسری لڑکیوں نے مجھے بتایا کہ لڑکے خراب ہیں اور مجھے ان سے دور رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں بن سکتے ۔ میں ان کی بات سنتی لیکن اندرونی طور پر میں جانتی تھی کہ یہ درست نہیں ہے۔

ایک لڑکا میرا جگری دوست ہے ااور اس کا نام ہے کوفی۔ ہم پیدا ہونے کے بعد سے ہی دوست رہے ہیں۔ ہماری مائیں سہیلیاں ہیں اور ہم پیدا بھی ایک ہی دن ہوئے تھے۔ اس نے ہمیشہ میرے ساتھ عام سا برتاؤ کیا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ میں ایک لڑکی تھی یا نہیں۔ ہم دونوں نے ہمیشہ ایک جیسی چیزوں کو پسند کیا ہے۔ ہم دونوں کو فٹ بال سے پیار ہے۔ ہم دونوں کو اپنی سبزیاں پسند ہیں۔ ہم دونوں کو کامکس پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ میں ایسے ہی جاری رکھ سکتی ہوں۔

بہرحال جب ہم نے ثانوی اسکول شروع کیا تو ایک بڑے لڑکے کو مجھ سے پیار ہو گیا۔ وہ ہمیشہ گزر گاہوں میں مجھ سے بات کرنے کی کوشش کرتا لیکن میں شرمیلی تھی۔ وہ مجھ سے بات کرنے کی کوشش کرتا رہا یہاں تک کہ آخر میں میں نے ہار مان لی۔ جب ہم نے بات کرنا شروع کیا تو سب کچھ اچھا چل رہا تھا لیکن اچانک اس نے مجھ سے بات کرنا بند کر دیا۔ اگلے دن اسے میں نے ایک دوسری لڑکی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا۔

میں بہت پریشان تھی، میں نے اتنی ذلت محسوس کی جیسے کہ مجھ مین کوئی کمی تھی۔ میں نے کوفی سے مشورہ کیا کہ کیا کرنا چاہیے کیونکہ وہ ایک لڑکا تھا۔

کوفی نے مجھے یاد دلایا کہ مجھ میں کوئی کمی نہیں تھی۔ اس نے کہا کہ میری قدر و قیمت اس بات پر منحصر نہیں ، کہ کوئی لڑکا مجھے پسند کرتا ہے یا نہیں۔ میری قدرو قیمت میرے اندر سے آتی ہے اور کوئی بھی اسے نہیں چھین سکتا ہے۔

اس نے مجھے یہ بھی کہا کہ میں کچھ بھی ذاتی طور پر نہ لوں۔ اگر کوئی لڑکا میرے تئیں عجیب حرکت کرتا ہے، تو میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ اس کا تعلق اس سے اور اس کے اپنے غلط تحفظات سے ہے۔

اب میں نے محسوس کیا کہ میں کتنی خاص ہوں۔ میں یہ بھی جانتی ہوں کہ کوئی بھی لڑکا جو مجھے پسند کرتا ہے وہ میرے ساتھ احترام سے پیش آئے گا۔ وہ مجھے شرمندہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا یا جلد بازی نہیں کرے گا۔ میں کوفی جیسے لڑکے کی جگری دوستی کے لیے بے حد مشکور ہوں۔ اس سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ لڑکے اچھے دوست بن سکتے اور آپ کو کارآمد مشورہ دے سکتے ہیں۔

Share your feedback