آپ اب بھی اپنے خواب پورے کر سکتی ہیں
بڑے ہوتے ہوئے مجھے اسکول مشکل معلوم ہوا کیونکہ جب میں 5 سال کی تھی تو میرا ایک کار حادثہ ہو گیا تھا جس میں مجھے دماغی چوٹ آئی تھی۔
ڈاکٹروں نے کہا میں دوبارہ پہلے جیسی نہیں رہوں گی۔ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہا کہ معذوری کی وجہ سے میری زندگی کامیاب نہیں رہے گی، لیکن میں نے ان پر یقین نہیں کیا۔
میری دادی ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ میں خاص ہوں اور یہ کہ مجھے دنیا کو اپنے اوپر پابندیاں نہیں لگانے دینا چاہیے۔ تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان کی بات سنوں گی اور تمام منفی باتوں کو نظر انداز کر دیا۔
اگرچہ کلاس روم میں سیکھنے میں مجھے دشواری ہوتی تھی، میں نے دریافت کیا کہ میں چیزوں کو ٹھیک کرنے میں اچھی تھی۔ اگرچہ، تاریخ اور جغرافیہ شاید میری طاقت نہیں تھے، لیکن مجھے ایک ریڈیو دیں تو میں اسے ٹھیک کر سکتی تھی! مجھے ایک کار دیں تو میں اس کا انجن دوبارہ چلا سکتی تھی!
میں نے اپنے والدین کو ایک دن اپنے آپکو میکینک کی دوکان کی مالک بننے کے خوابوں کے بارے میں بتایا اور انھوں نے اسے پسند کیا! میرے ڈیڈ نے مشورہ دیا کہ میں اپنی کمیونٹی میں لوگوں کی مدد کرنے اور اپنے انکل کے ساتھ ان کے کار گیراج میں کام کرنے کے ذریعہ چھوٹی سی شروعات کروں۔ جلد ہی ہر شخص مجھے ایک فکسر کے طور پر جاننے لگا اور میرا کاروبار بڑھنے لگا!
میری معذوری نے مجھے سکھایا کہ اسکول میں اسمارٹ ہونا میری قدر و قیمت کی وضاحت نہیں کرتا ہے۔ میری زندگی اب بھی اہم ہے۔ ہم سب میں مختلف اوصاف اور قابلیتیں ہوتی ہیں اور کئی طریقوں سے ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے، لہذا محدود دائرے سے باہر نکل کر سوچیں! معذور ہونا آپ کو بہت بدتر بھی نہیں بناتا ہے۔ آپ اب بھی اپنے خواب پورے کر سکتی ہیں اور وہ بن سکتی ہیں جو آپ بننا چاہتی ہیں! اگر میں ایسا کر سکتی ہوں تو پھر آپ بھی کر سکتی ہیں!
Share your feedback