یہاں دیا گیا ہے کہ علامات کو کیسے سمجھا جائے
کیا آپ کسی کے بارے میں سوچتے ہوئے جاگتی رہتی ہیں؟ کیا آپ حیران ہوں گی اگر وہ بھی آپ کے بارے میں سوچ رہا ہو؟ ہم بھی اس دور میں تھیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ لڑکوں کے بارے میں سوچنا بالکل معمول کے مطابق ہے۔ یہ عنفوانِ شباب اور بالغ ہونے کا حصہ ہے۔
میری دوست سارہ کی طرح۔ اس کا ایک لڑکے ٹی جے پر دل آگیا تھا، لیکن وہ پہل کرنے کے سلسلے میں متذبذب تھی۔ وہ اس قسم کی لڑکی ہے جو کہ عمل کرنے سے پہلے چیزوں کے بارے میں یقین کر لینا پسند کرتی ہے۔ اپنی گذشتہ بات چیت کی بنا پر، سارہ کے احساسات ٹی جے کے بارے میں اچھے تھے، لیکن پھر بھی اس نے اپنی بڑی بہن سے مشورہ مانگا مزید یقین حاصل کرنے کے لیے۔
یہ ہے سارہ اور ٹی جے کی گذشتہ بات چیت کا کچھ حصہ:
ٹی جے ۔۔۔ واؤ سارہ تم نے اپنا بالوں کا سٹائل بدل لیا۔ یہ تمہاری بالوں کی چوٹی تو مجھے بہت پسند آئی ہے۔ یہ مجھے تمہاری پچھلی بار کی پونی ٹیل سے زیادہ اچھی لگی ہے۔
سارہ ۔۔۔ شکریہ! بہت عرصہ ہوا ملے ہوئے۔
ٹی جے ۔۔۔۔ ہاں بہت لمبا عرصہ ہو گیا۔ میں نے کل تمہارے بارے میں اپنے بہترین دوست کو بتایا۔ میں نے اسے بتایا کہ کس طرح میں تمہارے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو بھول نہیں پاتا ہوں۔
سارہ ۔۔۔ اوہ، یہ تو بہت اچھا ہے۔ تو تمہارے کیا ارادے ہیں؟
ٹی جے ۔۔۔ کوئی خاص نہیں۔ میں وہ ٹی وی شو دیکھ رہا ہوں جس کا تم نے ذکر کیا تھا۔ مجھے یہ بہت پسند آیا! کیا ہم اگلی قسط اکٹھے مل کر دیکھ سکتے ہیں؟
جب سارہ نے اپنی بہن کو اس گفتگو کے بارے میں بتایا، تو اس کی بہن نے اس کے ساتھ ایسے اشارے شیئر کیے جن سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکا آپ کو پسند کرتا ہے کہ نہیں۔ یہاں ہے کہ جو اس نے کہا:
اپنی بہن کی دی ہوئی عمدہ مشاورت پر، سارہ نے اپنا قدم بڑھایا اور ٹی جے کو بتایا کہ وہ اس کے متعلق کیسا محسوس کرتی ہے۔ تو پتہ چلتا ہے کہ وہ بھی اس کے بارے میں ایسے ہی سوچتا ہے! تو یہ بن گئی سارہ اور ٹی جے کی جوڑی!
اگر آپ کی سارہ کی طرح بڑی بہن نہ بھی ہو، تو آپ کبھی بھی اپنے مسائل کے بارے میں اپنی برادری میں دیگر لڑکیوں سے بات کر سکتی ہو جن پر آپ کو بھروسہ ہو!
Share your feedback