غنڈوں کا سامنا کرنا

میں نے اپنے موقف پر ڈٹ جانا سیکھ لیا

میری ہم جماعت فریدہ کو ہمیشہ ہراساں کیا جاتا تھا۔ اوپر والے درجہ کی لڑکیاں بلا وجہ اسے تنگ کیا کرتی تھیں۔ وہ اس سے متعلق گھٹیا نوٹ پھیلاتیں، بدبودار چیزیں اس کے بستہ میں ڈالا کرتیں یا کھیل کے میدان میں اس کا مزاق اڑایا کرتی تھیں۔

حالانکہ میں اور میری سہیلیوں نے ایسا ہوتے دیکھا تھا اور ہم اسے روکنا چاہتی تھیں، لیکن ہم خوفزدہ تھیں۔ ہم ان گھٹیا قسم کی لڑکیوں کا نشانہ بننا نہیں چاہتی تھیں۔

لیکن، پھر میری ایک سہیلی نے Springster کا ایک مضمون شیئر کیا جو کہ اپنے حق میں آواز بلند کرنے سے متعلق تھا اور ہم سب نے واقعی اپنے آپ کو طاقتور محسوس کیا۔ اس مضمون کو پڑھنے کے بعد مجھے فریدہ کا خیال آیا کہ وہ بھی اپنے حق میں آواز بلند کرنے میں کس قدر خوفزدہ ہو سکتی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی شخص کو غنڈہ گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، میں جانتی ہوں کہ یہ غلط ہے۔

میں نے اپنی سہیلیوں کو بتایا کہ اگلی بار جب مجھے نظر آیا کہ یہ گھٹیا لڑکیوں کا گروپ فریدہ کو ستا رہا ہے، تو میں اس کے حق میں آواز بلند کرونگی۔ میں فکرمند تھی، لیکن مجھے معلوم تھا کہ اگر معاملہ بگڑ گیا تو میری سہیلیاں بھی میری مدد کریں گی۔ اگلے دن، کلاس میں، ان گھٹیا لڑکیوں میں سے دو نے فریدہ کے بارے میں ایک نوٹ پاس کرنا شروع کیا۔ جب یہ نوٹ میرے پاس آیا تو مجھے اس کے خلاف آواز بلند کرنی تھی، اس لیے میں کھڑی ہوگئی اور کلاس کے سامنے چلی گئی اور اپنی ٹیچر سے بات کی۔

"ایکسکیوز می مس اوکیو، مجھے ابھی ابھی ایک نوٹ موصول ہوا ہے، جو کہ ہماری ایک ہم جماعت کے متعلق کوئی شائستہ باتنہیں ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک ناجائز دھونس ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ غلط ہے۔ میں درحقیقت یہ چاہتی ہوں کہ ہم سب مل کر اسے روکنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کی معاون بنیں۔"

مس اوکیو نے ان گھٹیا لڑکیوں اور ان کے والدین کے ساتھ مل کر انہیں یہ بتایا کہ ہراسانی کس لیے غلط ہے اور یہ اس کے شکار شخص کے لیےخطرناک ہو سکتی ہے۔ فریدہ بہت ہی ممنون تھی اور اس نے دوبارہ اپنے آپ کو سنبھال لیا۔ کلاس میں اس دن کے بعد سے مس اوکیو نے مجھ سے درخواست کی کہ میں سکول کی انسداد ہراسانی' کی نمائندہ بنوں اور میں اکثر اسکول کی تقریبات میں ہراسانی کو روکنے کے لیے مدد فراہم کرنے کے بارے میں اپنے مشورے پیش کرتی ہوں۔

میں نے طالبات کو بتایا کہ انہیں ایک قابل اعتماد بالغ شخص کو ہراسانی کی اطلاع کیسے دینی چاہیے۔ وہ اپنے آپ کو خطرہ میں بالکل نہ ڈالیں اور ہراساں کرنے والوں کے ساتھ جارحیت کا مظاہرہ نہ کریں۔ اپنی سہیلوں سے مدد کی درخوست کریں، تاکہ آپ کو یہ کام اکیلے نہ کرنا پڑے۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ آپ یہ بات جانیں کہ آپ کے اندر اسے ختم کرنے کی قوت موجود ہے۔ کسی ایک کی زندگی کو تبدیل کرنے کے لیے صرف ایک شخص کا بات کرنا کافی ہو سکتا ہے - تو پھر آج ہی کھڑی ہو جائیے!

Share your feedback