اکیلے زندگی مت گزارو... بھروسہ کرنے کے لئے کچھ زبردست دوستوں کو تلاش کر لیں
میرے نئے پڑوس میں میرے دوست بہت اچھے ہیں۔ وہ یہاں میرے لئے ہیں، چاہے کچھ بھی، کوئی بات ہو، اور جب بھی مجھے کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے، میں ان کے پاس جا سکتی ہوں۔ تاہم کچھ سال پہلے، میرے پاس دوستوں کا یہ گروپ نہیں تھا۔ میں کہیں اور رہتی تھی اور ایک گروپ کے ساتھ وقت گزار رہی تھی جو بہت اچھا نہیں تھا۔ جب میں منتقل ہوئی، تو میں ایک نئی شروعات کے لئے پرامید تھی لیکن نئے دوست بنانے کا عمل قدرے مشکل تھا۔ یہاں ہے کہ میں نے اپنے گروپ کو تلاش کرنے کے لئے کیا کچھ کیا:
اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ، میں کچھ اور ہونے کو ظاہر کیا، تاکہ میں ان میں اپنی جگہ بنا سکو۔ اس کی وجہ سے مجھے بے انتہاء مشکل اٹھانا پڑی کیونکہ مجھے چیزوں کے لئے 'نہیں' کہنا مشکل لگتا تھا۔ تو تقریباً اس وقت میں نے جیسی ہوں ویسا بننے کا فیصلہ کیا۔ میں نے وہی کیا جس سے میں لطف اندوز ہوتی اور جو مجھے حقیقی طور پر مقابلہ کرنے دیتا ہے! میری دوست ٹمی، میں اس سے لڑکیوں کے اسکاؤٹس کلب میں ملی تھی اور اس نے میرے اصل ہونے کو پسند کیا! وہ اب میری ٹیم میں ہے اور جب بھی مجھے مدد کی ضرورت ہو تو وہ ایک کمال کی مدد ثابت ہوتی ہے۔
ان لوگوں کا دھیان رکھیں جو آپ کی طرح سوچتے اور کام کرتے ہیں۔ ایک جیسی اقدار، مفادات اور شوق رکھنے والے لوگوں سے دوستی کرنا ایک اچھا آغاز ہے۔ جیسے میری دوست سیمی، میری اس سے ہیئرڈریسرز پر ملاقات ہوئی۔ ایک بیونس گانا چلا اور ہم دونوں نے گانا اور ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ ہم سیلون سے گھر ایک ساتھ پیدل چل کر پہنچے اور اس نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔ صرف بیونس کے بارے میں ہی نہیں بلکہ وہ اپنی خدمات پیش کرنے کو بھی پسند کرتی ہے۔ اس نے مجھے ایک پروگرام سے متعارف کرایا جو وہ نوجوان ماؤں کی مدد کے لئے چلاتی ہے۔ ہم نے ایک ساتھ اپنی کمیونٹی کو تبدیل کرنے کا ایک منصوبہ بنایا ہے۔ #girlpower
ایک دن میرے گھر کے راستے میں کونے پر لڑکے تھے جو گزرنے والوں کو ہراساں کر رہے تھے۔ میں ان کے پاس سے گزرتے ہوئے کافی پریشان تھی جب میں نے ایک لڑکی کو ایسا کرتے دیکھا۔ جب لڑکوں نے اس کا نام پکارا تو وہ اپنی بات پر ان کے سامنے کھڑی ہو گئی۔ میں نے اس کی بہادری کو سراہا، اس لئے میں اس سے مشورہ لینے کے لئے اس کے پیچھے دوڑی۔ بعض اوقات آپ کو بس بہادر بننا ہوتا ہے اور لوگوں سے مشورہ طلب کرنا ہوگا جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بارے میں زیادہ مت سوچیں یا مت ڈریں۔ اپنے ذہن میں 5، 4، 3، 2، 1 الٹی گنتی گنیں اور بس آگے بڑھیں ہیلو کہیں اور اپنے آپ کو متعارف کرائیں۔ یہی میں نے ڈاڈا کے ساتھ کیا اور اس نے مجھے بہت سے مشورے دئیے کہ اپنا دفاع کیسے کرنا ہے۔ وہ ایسی دوست ہے جو ہمیشہ میری پشت پناہی کرے گی۔ تصور کریں کہ اگر میں کبھی وضاحت نہ کرتی؟ تو آج ہم دوست نہ ہوتے!
پھر میں نے ٹیمی، سیمی اور ڈاڈا کو ایک دوسرے سے اور بوم سے متعارف کرایا! اس سے میرا سپر اسکواڈ وجود میں آیا۔ جب بھی میں اکیلی ہوتی ہوں تو میں انہیں بلا لیتی ہوں اور وہ ہمیشہ مجھے اپنے بارے میں بہتر محسوس کرنے کا احساس دلاتے ہیں۔ اگر میں کسی مسئلہ میں پھنس جاتی ہوں، تو میں جانتی ہوں وہ میری مدد کے لئے موجود ہوں گی۔ یہی ہے جو بہترین دوست کرتی ہیں۔ اگر آپ کو ابھی تک اپنا گروپ نہیں ملا ہے تو فکر مت کریں ... یاد رکھیں کہ اچھی دوستی کے پروان چڑھنے میں وقت لگتا ہے۔ ہمت مت ہاریں - اگر میں یہ کر سکتی ہوں تو آپ بھی یہ کر سکتی ہیں!
Share your feedback