اصول توڑنے والی سینیگالی لڑکیوں سے ملیے!
میں چھوٹی تھی جب میرے والدین فوت ہو گئے تھے، اس لیے میری پرورش ہماری برادری کی ایک خاتون نے کی تھی۔ اگرچہ انہوں نے مجھے بہت محبت دی، مگر میں گھر گھر پھری، اور کبھی بھی یہ احساس نہ ہوا کہ میرا تعلق کسی جگہ سے تھا۔ لیکن پھر میں نے پہلوانی شروع کر دی اور اس نے میری زندگی بدل دی۔ میں نے آخرکار ایک ایسی چیز پا لی جسے میں اپنا کہ سکتی تھی۔
میرے گاؤں کی ایک خاص خاتون نے چند سال قبل سینیگال میں پہلوانی شروع کی، جب کہ پہلوانی کو "نسوانی کھیل" نہیں سمجھا جاتا تھا۔۔ سامبو نے تمام روائیتی بندھن توڑ دیے۔ اس نے سارے اصول توڑ ڈالے۔ اس وقت جب لوگ سوچتے تھے کہ پہلوانی صرف مردوں کے لیے ہے، سامبو رنگ میں آئی اور سب کو حیران کر دیا۔ وہ تو اولیمپکس میں بھی گئی! کتنا ناقابل یقین۔۔۔۔۔ سینیگال میں میرے چھوٹے سے گاؤں کی ایک خاتون بین الاقوامی اسٹیج تک پہنچ گئی۔ جب آپ اپنا ذہن کسی چیز پر لگا دیں تو ہر شے ممکن ہو جاتی ہے، کیا آپ ایسا نہیں سوچتیں ؟
جب ازابیل سامبو واپس سینیگال آئی تو اس نے نوجوان لڑکیوں کا ایک ریسلنگ کلب بنایا، کیونکہ اسے یقین تھا کہ اس کے بعد آنے والی لڑکیاں چیمپیئن بھی بن سکتی تھیں۔ میں اس طرح سے اس میں شامل ہوئی۔ میں نے ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے اپنا نام لکھوایا، سامبو کی وجہ سے، کیونکہ میرے خواب ایک دن دنیا کا چیمپیئن بننے کے تھے۔ خواب کے علاوہ، مجھے پہلوانی سے پیار ہے چونکہ یہ مجھے قوی اور بامقصد ہونے کا احساس دیتی ہے۔ آپ کو سیکھنا ہو گا کہ بااعتماد کیسے بنا جاتا اور اپنے اوپر بھروسہ کیسے کیا جاتا ہے، ورنہ آپ کا مد مقابل آپ کا ڈر بھانپ لے گا اور اس طرح آپ مقابلہ ہار سکتی ہیں۔
سامبو رات بھر میں ہی چیمپیئن نہیں بن گئی تھی۔ اس نے مقامی سطح پر آغاز کیا اور پھر اوپر چڑھتی گئی۔ میں بھی ایسا ہی کر رہی ہوں۔ کسی بڑے خواب کی وجہ سے خوف زدہ ہوجانا میری کسی بھی طرح مدد نہیں کر سکتا اس لیے جب بھی موقع ملتا ہے میں ٹریننگ پر سخت توجہ دیتی ہوں۔ اور ہر صبح جب میں سو کر اٹھتی ہوں تو میں اپنی آنکھیں بند کر کے تخیل میں اپنے آپ کو ہر مقابلہ جیتتے اور گولڈ میڈل پکڑے ہوئے دیکھتی ہوں۔ اپنے آپ کو اتنی بار جیتنے کا تخیل کرنے کے بعد، یہ اب مزید ناممکن نظر نہیں آتا۔
ازابیل سامبو نے ہمارے گاؤں کو اتنا تفاخر دیا کہ بڑوں نے اسے گاؤں کی پہلی خاتون سردار اور رہنما بنا دیا۔ اب میں جان گئی ہوں کہ باکسنگ ہی ہے جسے میں اپنی زندگی میں کرنا چاہتی ہوں، تو میں اس کے لیے جو کچھ میرے پاس ہے سب کچھ لگا رہی ہوں۔ میں اپنی خوابوں کے مطابق عمل کرنا نہیں چھوڑوں گی کیونکہ جب لڑکیاں رنگ میں اترتی ہیں ، تو بڑی بڑی چیزیں ہو سکتی ہیں۔
Share your feedback