میری بہترین دوست نے مجھے اپنی طبعی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے میں مدد کی۔
ڈرامہ کنسرٹ کے لیے مدد چاہیے: میک اپ کے ایک فنکار کی تلاش۔
اشتہار پڑھتے ہی میرا معدہ پھڑپھڑانے لگا۔ میں مضطرب تھی مگر میں مدد کرنا چاہتی تھی۔ میں فن کی کلاس پسند کرتی تھی، اور میں تصویریں پینٹ کرنے میں اچھی تھی، مگر کیا میں لوگوں کے حقیقی چہرے پینٹ کر سکتی تھی؟ سکول کے کنسرٹ کا میک اپ فنکار بننا بہت بڑی بات تھی۔ یہ سکول کا سب سے بڑا ایونٹ تھا۔ کیا ہو گا اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی؟ فن کی کلاس میں تصویر بنانا ایک الگ بات تھی، مگر ہر ایک کے دیکھنے کے لیے کوئی کردار پینٹ کرنا؟ کچھ ڈراؤنا ہی لگتا تھا۔
میں تو اس تجویز کو بھول ہی جانا چاہتی تھی جب میری بہترین دوست لولہ -- جو کہ کھیل میں مرکزی اداکارہ تھی -- میرے پیچھے آئی۔
" نادیہ دن میں کیا خواب دیکھ رہی ہو؟" اس نے مسکراہٹ کے ساتھ پوچھا۔
"اوہ کچھ بھی نہیں" میں نے جھوٹ بولا، لیکن لولہ مجھے اچھی طرح جانتی تھی۔
"میں تمہارے چہرے کے ایسے تاثر کو جانتی ہوں۔۔۔۔۔ تم دوبارہ زیادہ سوچ بچار کر رہی ہو"
"اچھا ۔۔۔ او کے،" میں نے ہکلاتے ہوئے کہا۔ "میرا تو بڑا دیوانوں جیسا ارادہ تھا میں نے سوچا کہ میں ڈرامے کے لیے میک اپ کرنے میں مدد کر سکتی ہوں۔"
"اوہ، نادیہ۔ کتنا زہردست!" لولہ تو تقریباً چیخنے لگی۔ اس نے کہا کہ میں ہی فنکارانہ صلاحیتوں والی بہترین فرد تھی جسے وہ جانتی تھی اور مجھے یہ کرنا ہو گا۔
"تم سکول کے بعد میرے گھر آ جاؤ، اور میں چند اداکاروں کو اکٹھا کر لیتی ہوں۔ اپنے پینٹ ساتھ لے آؤ، اور میں اپنی ماں سے پوچھ لوں گی کہ کیا ہم اس کا کچھ میک اپ استعمال کر سکتی ہیں۔ نادیہ مجھے تم پر بھروسہ ہے۔ تم یہ کر سکتی ہو!"
میں جب چل کر لولہ کے گھر گئی تو میں خوف زدہ تھی اور سوچ رہی تھی کہ کاش میں اس منصوبے سے اتفاق نہ کرتی۔ تاہم، میں جب وہاں پہنچی تو کاسٹ کے تین اداکار پہلے سے وہاں موجود تھے اور میرا انتظار کر رہے تھے، اور ان سب کے چہروں پر بڑی بڑی مسکراہٹیں تھیں۔ اب میں پیچھے نہیں ہٹ سکتی تھی! میری دوست ایڈو نے ایک چھوٹی میز کی طرف اشارہ کیا تو اس پر ایک سائن بورڈ تھا جس پر لکھا تھا: نادیہ کا جادوئی میک اپ سٹوڈیو۔
ایک ایک کر کے، کاسٹ نے مجھے ایک تصویر اس میک اپ طرز کی دکھائی جیسا وہ چاہتے تھے، اور میں نے انہیں پینٹ کرنا شروع کر دیا۔ اس دن میں نے ایک لڑکے کو شیر میں، لولہ کو خوبصورت ملکہ میں، اور ایک دوسری لڑکی کو اپنا جادو استعمال کر کےایک چمکدار سبز چہرے والی مکار جادوگرنی کے روپ میں تبدیل کر دیا۔ مجھے اتنا مزہ آیا کہ میں بھول ہی گئی کہ میں کبھی ڈری ہوئی بھی تھی!
وہ دن تھا جب کی میری دوستوں نے مجھ پر اتنا اعتماد کیا جس سے میں نے اپنے اوپر اعتماد کرنا شروع کر دیا۔ اپنی دوستوں کی بدولت اب میں اپنے خوابوں کے تعاقب کی جسارت کر سکتی ہوں۔
اب میں جانتی ہوں کہ میں ایک پیشہ ور میک اپ کرنے واللی ہوں!
Share your feedback