مقدار کے اوپر معیار!
اے لڑکیو!
میرا نام طیبہ ہے اور جب میں ایک عملے کے حصے کے طور پر ثانوی سکول میں پہنچی تو میرے لیے یہ بہت بڑی بات تھی۔ اگر آپ کے پاس ایسا "جتھا" نہ ہو جس کے ساتھ کہ آپ کا تعلق ہو تو آپ پر سکون نہیں ہو سکتیں۔
میں نے بہت سے لوگوں کو جعلی حرکات اور ایسی چیزیں کرتے دیکھا ہے جنہیں کہ وہ در حقیقت کرنا نہیں چاہتے، مگر صرف اس لیے کہ انہوں نے ایک گروپ سے وابستہ ہونے کی ضرورت محسوس کی۔
لیکن میں یہاں ہوں آپ کو بتانے کے لیے کہ دوستی کا پیمانہ مقدار نہیں بلکہ معیار ہے۔ 10 دوست رکھنے کا کیا فائدہ کہ اگر آپ کی سالگرہ پر ان میں سے کوئی بھی نہ آئے؟ یا کوئی بھی آپ کو مدد کی پیشکش نہ کرے جبکہ آپ کو اس کی اشد ضرورت ہو۔
مجھے معلوم ہے کہ اپنی جگہ بنانے میں بڑے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر علیحدہ مقام بنانا اور اپنے آپ کا ہو جانا ہی اصل میں بہت بہتر ہوتا ہے! میرا یقین کیجیے!
جب آپ اپنے خود کے بن جاتے ہیں تو آپ اصلی سکہ بند دوستوں کو متآثر کرتے ہیں، جو کہ آپ کو آپ کی شخصیت کی وجہ سے پسند کرتے ہیں ۔نہ کہ ان لوگوں کی طرح جو کہ صرف آپ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے دوست بنتے ہیں۔ میں اپنی دوست جیما کو پسند کرتی ہوں۔ وہ میری اکلوتی اور بہترین دوست ہے، مگر میں اسے اپنی زندگی میں شامل دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ جب بھی مجھے اس کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ میرے پاس ہوتی ہے۔ وہ میری سائنس کے گھر پر کیے جانے والے کام میں مدد کرتی ہے، ہم اکٹھی چل کر گھر آتی ہیں۔ اور ایک دوسری کا خیال رکھتی ہیں۔ ہم نے مل کر Springster کی کہانیاں پڑھیں ہیں۔ وہ تو میرے لیے ایسے ہی تحائف بھی خرید لیتی ہے جب وہ مارکیٹ میں جاتی ہے۔ اب یہ ہوئی نہ ایک اصلی دوست۔ وہ مجھے صرف اسی وقت نہیں بلاتی جب کہ اسے کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یا مجھے کوئی چیز دکھانے کے لیے۔ وہ مجھے اپنے اچھے اور برے دنوں کے بارے میں بتاتی ہے! میں اس کے بارے میں سب کچھ جانتی ہوں اور وہ میرے بارے میں سب کچھ جانتی ہے۔
میں کبھی بھی مزید دوستوں کی طلب میں جیما کا سودا نہیں کروں گی۔ وہ میری لاکھوں میں ایک دوست ہے! اور میں اسی لیے اس سے محبت کرتی ہوں۔
تو Springstersاپنے دوستوں کی تعداد پر توجہ مت دیجیے، بلکہ آپ کے دوست کس قسم کے ہیں اس پر توجہ دیجیے، اور یہ بات یقینی بنائیے کہ وہ اچھے ہوں!
Share your feedback