میں نے سکول میں شرمندگی محسوس کی

میں آنے والی چیز کے لیے تیار نہیں تھی

میں ابھی صرف 13 سال کی ہوئی تھی کہ پچھلے ماہ میرے پہلے پیریڈ آئے۔ جب میں نے پہلی بار اپنے زیر جامے میں خون دیکھا تو میں حیران ہو گئی، مگر میں خوف زدہ نہیں تھی کیونکہ میری ماں نے مجھے پہلے ہی سے بتا رکھا تھا کہ میری بلوغت کے بعد کسی وقت پیریڈ آ جائیں گے۔ میں نے انہیں بتایا کہ کیا ہوا تھا اور انہوں نے مجھے حفاظتی تولیوں کا ایک پیک دے دیا اور مجھے دکھایا کہ کس طرح انہیں میں اپنے زہر جامے پر استعمال کر سکتی ہوں۔ یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا اور اس کے ساتھ موافقت میں مجھے تھوڑا وقت لگا، لیکن میں اس کی عادی ہو گئی۔

ایک غیر متوقع مہمان

ایک ماہ بعد، جب میں اپنی دوستوں کے ساتھ لنچ ہال میں کھانا کھا رہی تھی جب کہ میں نے اپنے پیٹ کے نیچیے اینٹھن محسوس کرنا شروع کر دی۔ میں نے سوچا کہ میں نے کویئی غلط چیز کھا لی ہے، لیکن پتہ چلا کہ یہ میرے پیریڈ آنے کی نشانی تھی اور میں اس کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھی۔

میں نے اپنی ٹالگ پر نیچے کی طرف خون بہتا محسوس کیا، اور میں جان گئی کہ اسکا مطلب تھا کہ میری سکرٹ پر بھی داغ پڑ گیا ہو گا۔ میں کھڑی نہیں ہہو سکتی تھی۔ میں بہت شرمسار تھی میرے ساتھ ایسا لنچ ہال میں ہی کیوں ہونا تھا جب کہ وہاں اتنے سارے لوگ موجود تھے؟

پریشانی؟ شرمندگی؟ نہیں، ان میں سے کوئی بھی نہیں!

مجھے جلدی گھر جانا پڑ گیا تاکہ میں اپنا آپ دھو سکوں اور اپنا زیر جامہ بدل لوں۔ میں نے اپنی ماں کو بتیا کہ کیا ہوا تھا اور میرا رونے کو دل کر رہا تھا کیونکہ مجھے یقین تھا کہ لوگوں نے مجھے دیکھ لیا تھا۔ مگر میری ماں نے میری ڈھارس بندھائی کہ اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں تھی۔

اس نے کہا ،"چیزیں صرف باعث پریشانی ہوتی ہیں اس کہانی کی وجہ سے جو کہ ہم اپنے ذہنوں میں اپنے آپ کو سناتی ہیں اس صورت حال کے بارے میں"** اس نے مجھے بتایا کہ مجھے اس بارے میں منفی خیالات نہیں رکھنے چاہئیں۔ اس کی بجائے مجھے اپنے آپ کو ا چیلینج کرنا چاہیے کہ جو کچھ ہوا اس کے بارے میں مجھے مثبت سوچ رکھنی ہے۔ ایسے خیالات "پیریڈز ایک عام چیز ہیں" اور "مشکل صورت حال پیش آتی ہیں مگر آپ اس سے کیسے نبرد آزما ہوتی ہیں، وقعت اس بات کی ہے"۔

پیریڈز کے بارے میں تیز طرار ہونا

میری ماں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ پیریڈز کا غیر متوقع طور پر آ جانا کئی لڑکیوں کے ساتھ ہوتا ہے جب کہ یہ پہلی بار شروع ہوتے ہیں۔ آپ کو اس بارے میں پھرتی دکھانی ہو گی اس کا پیچھا کرنے میں یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ اس کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ہمم، اپنے پیریڈز کا پتہ رکھنا؟ میں نے تو اس بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ تو میں نے اپنے پیریڈ کے لیے ایک مخصوص کیلینڈر لیا ہےاور اب ہر ماہ پہلے دن جب مجھے خون آتا ہے میں اسے دن-1 گن لیتی ہوں اور پھر اس کے بعد 28 دن گن لیتی ہوں یہ جاننے کے لیے کہ اگلے والے کب آئیں گے۔ بیشتر لڑکیوں کے لیے حیض کا دورانیہ 21 سے 35 دن کا ہوتا ہے، اس لیے میں یقینی بناتی ہوں کہ 21 دن کے بعد میرے پاس حفاظتی تولیے موجود ہوں۔

اس لیے لڑکیو یاد رکھو کہ پیریڈز کوئی پریشان ہونے والی چیز نہیں ہیں۔ ہمیشہ اپنے پاس حفاظتی تولیہ رکھیے اور اپنے پیریڈز کا حساب رکھیے تاکہ آپ اس کے لیے تیار ہوں۔ اور اگر پھر بھی کوئی چیز غلط ہو جائے تو پریشان مت ہوئیے! تیزی سے سوچیے اور عمل کیجیے۔

Share your feedback