میں نے ایک لڑکے کو تصویریں بھیجیں

کاش میں نے ایسا نہ کیا ہوتا

پیٹر اور میں ہمیشہ سے دوست ہیں۔ ہر رات ہم فون پر بات کرتے ہیں ،بعض دفعہ گھنٹوں تک۔ چند ہفتے پہلے اس نے مجھے ننگی تصویر بھیجنے کا کہا۔ میں پہلے تو ہنس دی اور اسے کہا کہ "کبھی بھی نہیں!" اس نے سیکڑوں کے حساب سے پیغامات بھیجنے شروع کر دیے جن میں اس کی بھیک مانگی گئی تھی۔ میں نے اسے توجہ نہ دی اور امید رکھی کہ وہ اسے بھول جائے گا۔

پھر ایک دن سکول سے گھر واپسی پر اس نے مجھے دوڑ لگانے کا کہا۔ اس نے کہا کہ اگر میں ہار گئی تو میں اسے ایک ننگی تصویر بھیجوں گی۔ میں ابھی تک ہاری نہیں تھی اس لیے میں اس کی بات مان گئی۔ مگر، کسی بھی وجہ سے -- میں ہار گئی۔

میں نے اسے اپنی ایک تصویر اپنے برا میں بھیجی اسے اس بارے میں خاموش کرانے کے لیے۔ پھر اس نے مجھ سے برا کے بغیر کی التجا کی -- یہ کہتے ہوئے کہ یہ مجھ پر اس کا قرض تھی۔ میں نے شکست تسلیم کر لی اور اسے ایک برا کے بغیر والی تصویر بھیج دی۔

مجھے فوراً ہی اس پر افسوس ہوا۔ میں نے اسے اسکو حذف کرنے کا کہا، مگر اس نے نہ کر دی۔ میں بہت پریشان ہو گئی میں تو سوچتی تھی کہ وہ میرا دوست ہے۔

میری ماں نے اس بات کا نوٹس لیا کہ میں خاموش اور اداس تھی۔ میں ان سے اس بارے میں بات کرنے سے خوف زدہ تھی کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ اس پر پاگل ہو جائیں۔

میں ان کے ساتھ بت چیت سے جانتی تھی کہ وہ چاہتی تھیں کہ کسی خطرے یا کسی فرد کی جانب سے ایزا رسانی پر میں ان کے پاس جاؤں۔ اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان پر بھروسہ کر سکتی ہوں اور اگر وہ کچھ پریشان بھی ہو جائیں تو پھر بھی وہ ایک ایسی ہستی تھیں جو کہ میری مدد کر سکتی تھی۔

میں نے ان سے پوچھا کہ کیا میں ان کے ساتھ ایک نجی معاملے پر بات کر سکتی ہوں۔ میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ میرے ساتھ رحمدل ہوں، کیونکہ میں جانتی تھی کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ وہ مان گئیں۔ جب میں نے انہیں بتایا تو انہیں بڑا دھچکہ لگا اور وہ بہت مایوس ہوئیں، لیکن اپنے وعدے کے مطابق وہ خاموش رہیں اور ہم مثبت گفتگو کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

انہوں نے مجھے بتایا کی لڑکیوں کو بلوغت کے عرصے سے گزرتے ہوئے، لڑکوں کی طرف سے بہت ساری نا طلب کردہ توجہ ملتی ہے۔ حتیٰ کہ جنہیں ہم اپنا دوست سمجھتی ہیں ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں ایسی جنسی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں جنہیں ہم اطمینان بخش نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ اپنے کسی بھروسے والے فرد سے بات کرنا جو کہ آپ کی مدد اور صحیح مشورہ دے سکے بہترین طریقہ ہوتا ہے ،اگر میں کبھی دباؤ محسوس کروں تو۔ ہم نے مل کر اس پر بات کی کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔ ان کا رویہ بہت سہارا دینے والا تھا۔

ہم نے مشترکہ طور پر پیٹر سے بات کرنے کا فیصلہ کیا،اور انہوں نے مجھے بتایا کہ کس طرح میں اپنے متفکر احساسات اور پریشانی کو پیٹر کے سامنے آواز کی شکل دوں۔ اس نے اصل میں پیٹر کو یہ سمجھنے میں مدد دی کہ اس کی سرگرمیوں نے مجھے ٹھیس پہنچائی تھی اور وہ تصویر کو تلف کرنے میں خوش تھا۔ کاش میں نے اپنی ماں سے جلدی بات کر لی ہوتی -- کوئی بھی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے وہ حل نہیں کر سکتیں۔

چاہے وہ آپ کی ماں، بہن، دوست یا پڑوسی ہی کیوں نہ ہو -- ایسے فرد کی تلاش کیجیے جس سے آپ دباؤ میں آنے کی صورت میں رجوع کر سکیں۔

Share your feedback