اگر آپ کے دل میں آگ بھڑکی ہوئی ہے تو آپ کو اسے باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔
مجھے ہمیشہ سے آرٹ اور کپڑوں سے محبت رہی ہے۔ جب بھی میں ڈرائنگ بناتی ہوں مجھے خوشگوار احساس ہوتا ہے جیسے میرا دل خوشی اور جذبہ سے بھرا ہوا ہے۔ مجھے اپنے دل کی گہرائی سے محسوس ہوا کہ میں اپنا فیشن لیبل بناؤں گی۔ میرے اسکول میں کوئی فنون کے مضامین پیش نہیں کیے جاتے ہیں، اس لئے میں نے اپنی مہارت کو بہتر بنانے کے لئے بعد از سکول سلائی اور ڈرائنگ کی کلاسیں لینے کے بارے میں سوچا۔ مسئلہ صرف یہ تھا کہ میرے گھر میں ہر کوئی خاندانی ریستوران میں کام کرتا ہے۔ میرے والد مجھ سے بس یہ کہتے ہیں کہ "میری بڑی خواہش ہے کہ تم ریستوران میں کیشئر کی حیثیت سے کام کرو۔" میرے والد میرے لئے خواب رکھتے تھے لیکن میرے اپنے لئے کچھ اور خواب تھے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں ان پر یہ خبر کیسے منکشف کروں۔ کہ ان کی اکلوتی بیٹی ان کے ریستوران میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی۔
ایک شام سپرنگزٹر پر اعتماد کے بارے میں مضامین پڑھنے کے بعد میں نے کافی ہمت جمع کی اور اپنے والد کو بتایا کہ میں فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی ہوں۔ میں خواہش کرتی کہ یہ کہانی کا حصہ تھا جہاں میں کہتی ہوں اور میرے والد نے ہاں کہا اور سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔ بدقسمتی سے وہ بالکل خوش نہیں تھے...انہوں نے مجھ سے لاتعداد سوال پوچھے جن کا میں جواب نہیں دے سکی۔ میں روتے ہوئے اٹھی اور اپنے کمرے میں چلی گئی، میں ہوئی بات چیت کے بارے میں بہت اداس تھی۔ میرا بڑا بھائی اندر آیا کیونکہ اس نے پوری گفتگو سن لی تھی۔ اس نے کہا "میزی تمہیں ایک منصوبہ بندی کی ضرورت ہے" تم کسی تصور کے بغیر والد سے اصرار نہیں کر سکتی کہ تم کون سا کورس کرنا چاہتی ہو یا کپڑوں کے سیمپلز جو تم نے ڈیزائن کیے ہیں۔ تم کیسے توقع کر سکتی ہو کہ وہ یقین کر لیں گے کہ تم واقعی یہ کرنا چاہتی ہو " اس نے بہت اچھی بات کی!
تو آئندہ مہینوں میں، میں نے ایک سلائی مشین کرایہ پر لینے کے لئے پیسہ بچائے اور اسکول کے بعد میں نے اپنی تمام آنٹیوں کے لئے اسکارف بنائے، اپنے والد کو دکھانے کے لئے کہ میں واقعی یہ چاہتی ہوں۔ مجھے گھر کے قریب ایک سلائی کورس مل گیا جس کا مطلب تھا کہ میں مزید کچھ دن ریستوران میں کام کر سکتی تھی۔ 6 ماہ کے بعد میں نے ایک اور کوشش کی۔ میں اپنے والد کے پاس دوبارہ گئی اور پھر پوچھا اور اس مرتبہ وہ مکمل طور پر مددگار تھے!
سپرنگزٹرز مجھ سے سیکھیں اور اپنے خوابوں کے بارے میں والدین سے بات کرتے وقت ان اقدامات پر عمل کریں
اگر آپ پھر بھی ان سے بات کرنے میں بے چینی محسوس کرتی ہیں تو ایک تحریر لکھنے کی کوشش کریں یا کسی بڑے کو اپنی جانب سے بات کرنے کا کہیں۔
Share your feedback