اپنے پیسے خود کمانا

خود کفالت اور پرفیکٹ بی بی کریم کے لئے میری چاہت

پرانی کہاوت ہے پیسہ ہر فساد کی جڑ ہے۔

جس کے بارے میں میرا کہنا ہے، ہا ہا ہا، کیا آپ جانتے ہیں کہ بی بی کریم کتنے کی آتی ہے؟

ٹھیک ہے یہ کم ظرف بات لگتی ہے۔ مگر مجھے وضاحت کرنے دیں۔

میں جانتی ہوں کے میرے ماں باپ روزانہ کتنی محنت سے کام کرتے ہیں۔ میری امی ہر صبح سورج طلوع ہوتے ہی بازار جاتی ہیں۔ میرے ابو ایک آفس ایڈمن کے طور پر کام کرتے ہیں اور سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی انہیں کام کے لئے نکلنا پڑتا ہے۔ میں بے وقوف نہیں ہوں۔ وہ مجھے اور میری دو بہنوں کو ایک اچھی زندگی دینے کے لئے جتنی محنت کرتے ہیں میں اس کی قدر کرتی ہوں۔

چنانچہ جب میں اپنے والدین سے کسی چیز کے خریدنے کے لئے پیسوں کا کہتی ہوں تو مجھے صرف شرم ہی محسوس نہیں ہوتی بلکہ مجھے بہت برا بھی لگتا ہے انہیں مجھے وہ چیز دلانے کے لئے اتنی سخت محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے جس کی اصل میں مجھے اتنی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ یہاں سے کیک بیچ کر میری مالی خود کفالت کی کہانی کا آغاز ہوتا ہے صرف پیاری پیاری بی بی کریم حاصل کرنے کے لئے جو جلد کے لئے حیرت انگیز طور پر بہترین ہے۔

ٹھیک ہے، یہ اصل میں کہانی نہیں ہے۔ یا آٓپ جانتے ہیں پر جوش ہو رہے ہیں۔ مگر میری خالہ زبردست کیک بناتی ہیں جسے وہ بازار میں میری امی کے کیاسک میں بیچ دیتی ہیں۔ اس لئے میں نے ان سے کچھ کیک اسکول کے دوسرے بچوں کو بیچنے کے لئے لے کر جانے کا کہا۔ مجھے سختی سے باتیں سنانے کے بعد کہ اگر میں نے بیچنے کے دوران کچھ غلط کر دیا تو میں پیسے اور کھانا دونوں ضائع کر دوں گی، مجھے دس کیک لے جانے دیئے۔

اس صبح سکول میں میں نے انہیں بیچ دیا ۔ پھر اگلے دن بھی میں نے ایسا ہی کیا۔ اور پھر اگلے دن، اور پھر اگلے ہفتے میں نے اپنی خالہ سے کہا کہ کیا میں دس کی بجائے بیس لے کر جا سکتی ہوں۔ اور پھر میں نے ان سب کو بھی بیچ دیا۔ پہلی بات جو آپ کو اپنی پہلی ملازمت میں پتہ چلتی ہے؟ اوہ میرے خدایا اب تمہارے پاس تمہارے اپنے پیسے ہیں۔ اور دوسری بات؟ کہ آپ نے اتنے زیادہ نہیں کمائے ہوتے اور یہ کہ آپ کو سخت محنت کی ضرورت ہے یہ بات یقینی ہے کہ آپ سکول میں اپنے دوستوں کو کیک بیچ کر امیر نہیں ہو جائیں گے۔

پھر آخرکار وہ دن آیا۔ میں فخر سے اپنی امی کے پاس چل کر گئی اور انہیں بتایا کہ میں بی بی کریم خریدنا چاہتی ہوں۔۔۔۔مگر کوئی بات نہیں۔ اس کے لئے ادائیگی میں اپنے پیسوں سے کر دوں گی! مجھے اپنے آپ پر بہت زیادہ فخر ہو رہا تھا۔میں نے اپنی امی کو ثابت کر دیا تھا کہ میں سخت محنت کر سکتی ہوں اور اپنے لئے چیزیں مہیا کر سکتی ہوں بالکل ایسے جیسے وہ اور ابو کرتے ہیں۔

باتیں جن کا مجھے نہیں پتہ تھا:اپنی بی بی کریم کی قیمت جو میں نے دیکھی تھی وہ اصل میں چھوٹی بوتل کی تھی اور وہ صرف ایک ہفتے ہی چلی تھی۔ اور مجھے پیسوں کے لئے مزید تین ہفتے کام کرنا پڑا۔ چنانچہ یہ میرے پیسوں کا بہترین استعمال نہیں تھا۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے؟ میں نے ثابت کر دیا کہ میں کر سکتی ہوں۔ میں نے خود ذمہ داری اٹھائی اور اپنے والدین پر سے بوجھ اٹھایا۔ اور میرا خیال ہے کہ کسی دن میں زندگی میں جہاں کہیں بھی جاؤں گی تو میں بی بی کریم کی بوتل کے بارے میں سوچوں گی اور یاد رکھوں گی کہ اگر آپ زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کتنی ہی بے ہودہ ہے! اس کے لئے آپ کو محنت کرنا ہو گی۔

Share your feedback