۔۔۔مگر پھر بھی اپنے خوابوں کو پورا کر رہی ہوں۔
اے لڑکیو
میرا نام روتھ ہے اور میری کم عمری میں شادی ہو گئی۔ ثانوی تعلیم کی تکمیل پر، میرے والدین نے میرے لیے ایک عاشق ڈھونڈ لیا ا اور یوں میری شادی ہو گئی۔ پہلے پہل یہ مزیدار تھا، لیکن پھر میری زندگی کا ایک معمول بن گیا: جاگنا، اپنے شوہر کی کام پر جانے کے لیے تیاری کرانا، گھر کا کام کاج کرنا، کھانا اور پھر سو جانا۔
میں عموماً حیران ہوتی، "کیا میری باقی ماندہ زندگی اسی طرح گزرے گی یا کیا میں اپنا استانی بننے کا خواب پعورا کر پاؤں گی؟"
آیک شام کھانے کے بعد، میں اپنے خاوند کو اس مقام پر لے گئی جو کہ ہم دونو کو پسند تھا اور اسے بتایا کہ میں تدریس کے شعبے میں اپنا کیریر بنانا چاہتی ہوں۔ اس نے انکار کر دیا یہ کہ کر کہ اس میں میرے لیے کرنے کو بے پناہ کام ہو گا۔ گفتگو مشکل شکل اختیار کر گئی اور ہم کسی موافقت پر نہ پہنچ پائے۔ میں نے اپنی آواز بلند نہ کرنے اور بحث جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اس ہفتے کے آخر میں میں نے اپنی مام سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ ہمیشہ میرے پاس ہوتی ہیں جب بھی مجھے مشکل انتخاب کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
میری مام نے مجھے بتایا کہ شادی ایک پیچیدہ چیز ہےاور بعض اوقات لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے، خصوصاً جب خواتین کا اپنے خوابوں کے تعاقب کا معاملہ ہو۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ میرے لیے اہمیت کا حامل تھا اس لیے مجھے دوبارہ گفتگو شروع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے،اور اپنے خاوند کی اپنے خوابوں کی تعبیر سے وابستہ فوائد سمجھنے میں مدد کرنی چاہیے۔ مثال کے طور پر، میں اپنے خاندان کی معاشی طور پر مدد کر سکتی ہوں، میں بہتر طور ہر اس کے کام کے تناؤ سمجھ سکوں گی اور اسے بہتر مشورے بھی دے سکوں گی۔ اور چونکہ ہم دونوں پیسہ کما رہے ہوں گے اس لیے ہم کچھ رقم ایک طرف رکھ سکیں گے اپنے خاندان کے مستقبل کے لیے بچت کے ذریعے۔
میری ماں نے مجھے مشکل بات چیت کرنے کے یہ تین عمدہ اشارے بتائے؛
1 یقینی بنائیں کہ آپ کسی خاموش جگہ پر ہیں۔
2 رابطہ بنانے اور آسان گفتگو کے لیے ایسے موضوع پر بات کریں جس میں سب کی دلچسپی ہوتی ہے۔
3 اپنا نکتہ نظر واضح طور پر پیش کریں، اگرچہ یہ دشوار بھی ہو جائے مگر پھر بھی اپنی آواز اونچی نہ کرنا یاد رکھیے۔
میں نے اپنی ماں کا مشورہ مان لیا۔ میرے خاوند نے میرے تدریس کے ارادے پر کھلے ذہن کا تاثر دیا اور اس نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں سوچے گا۔ کچھ عرصے کے بعد اس نے اپنا ذہن بدل لیا، اور میری پوری حمایت کی۔
اب میں جان گئی ہوں کہ اگر آپ کا کوئی خواب ہے تو آپ اس کو پھر بھی عملی جامہ پہنا سکتی ہیں اگرچہ آپ کی شادی کم عمری میں ہو گئی ہو، آپ کو صرف ایسے صحیح فرد کی تلاش کرنی ہو گی جو کہ آپ کو مشورہ دے سکے اور آپ کی حمایت بھی کر سکے۔
Share your feedback