اپنی تمام لڑکیوں کی نمائندگی کرنا!

ہم قائد بھی بن سکتی ہیں

کیا کسی نے آپ سے یہ بات کہی ہے کہ صرف لڑکے ہی قائد بن سکتے ہیں؟ یا یہ کہ لڑکیوں کو ایک کنارے پر بیٹھنا اور خاموش رہنا ہی ہوتا ہے؟ اچھا، اگر آپ کی پوری زندگی میں ایسا بتایا گیا ہو، تو میں آپ کو یہ بتانے کے لیے یہاں ہوں کہ یہ بات صحیح نہیں ہے!

میرا نام سلمیٰ ہے اور میں ایک مخلوط سکول میں پڑھتی ہوں۔ ہر سال طلباء کونسل کے لیے کھلی اسامیاں ہوتی ہیں۔ یہ ایسے طلبا کا ایک گروپ ہوتا ہے جنہیں قائدانہ حیثیت حاصل ہوتی ہے اور وہ اہم فیصلوں کے موقع پر دیگر تمام طلبا کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نیز، اگر کوئی ایسا معاملہ ہو جس کے بارے میں طلبا میں ناراضگی پائی جاتی ہو تو طلبا کونسلاس معاملہ کو صدر مدرس کے پاس پہنچا سکتی ہے۔

ماضی میں طلباء کونسل کے تمام عہدے لڑکوں کے پاس ہوتے تھے۔ کچھ لڑکیوں نے اسے چلایا تھا، لیکن انہیں ہمیشہ بالآخر کسی لڑکے کو ہی منتخب کرنا پڑا۔ چند لڑکے اچھے قائد ہوا کرتے تھے، لیکن بعض اوقات ہم لڑکیاں جب کسی ایسے مسئلہ کو اٹھاتیں، جو ہم پر اثر انداز ہوتا تھا تو ایسا لگتا تھا کہ کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور کسی نے ہماری بات تک نہیں سنی۔ اس بارے میں بعض چیزیں مجھے درست نہیں لگیں۔ لڑکیاں اور لڑکے ہم مرتبہ ہیں اور دونوں کی باتیں سنی جانی چاہئیں۔

جیسے ہی میں اس کی اہل ہوئی تو میں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ کونسل میں ایک عہدہ حاصل کرونگی، کیونکہ یہ ایک ایسا وقت تھا جب لڑکیوں کی طرف سے کسی نمائندگی کی اشد ضرورت تھی۔ ہم میں سے کسی ایک کو قدم آگے بڑھانا تھا اور دیگر لڑکیوں کی آواز بننے کی ضرورت تھی، جنہیں اپنے خیالات کے اظہار کے لیے موقع دستیاب نہیں تھا۔ اور وہ فرد میں ہی تھی!

میں نے پوری محنت سے مہم چلائی اور بالآخر مجھے نشست مل گئی! ابتداً ، صرف اکیلی لڑکی ہوننے کا مطلب، خوف کا شکار ہونا تھا، لیکن مجھے معلوم تھا کہ مجھے بہادر بننا ہوگا، کیونکہ دیگر تمام لڑکیاں مجھ پر بھروسہ کیے ہوئے تھیں۔ ہماری پہلی میٹنگ کے بعد، لڑکوں کو یہ بات معلوم ہوئی کہ لڑکیاں بھی زبردست کام کر سکتی ہیں اور جب لڑکیاں اور لڑکے مل کر کام کرتے ہیں تو خیالات بھی بہتر ہو جاتے ہیں۔ ہم لڑکیوں کی سوچ کا ایک منفرد انداز ہوتا ہے اور اس لیے جب فیصلے کیے جا رہے ہوں تو یہ بات اہم ہوتی ہے کہ ہم اپنے آپ کو ظاہر کریں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ آپ ہمیشہ بات کرنے کے لیے موقع دئے جانے کا انتظار نہیں کر سکتیں، آپ کو اس موقع کو آگے بڑھ کر حاصل کرنا ہوتا ہے۔

اس لیے Springsters یہ بات یاد رکھیے کہ آپ کو جو کچھ کہنا ہےاس کی اہمیت ہوتی ہے اور دیگر لڑکیاں آپ پر تکیہ کیے ہوئے رہتی ہیں، اس لیے اپنے آپ پر اعتماد کریں اور اپنے حق کے حصول کی کوشش کریں۔

Share your feedback