اصلی دوست بمقابلہ نقلی دوست
گزشتہ ہفتے مجھے اپنی بہترین دوست افیفا کی کال موصول ہوئی۔ وہ فکر مند لگ رہی تھی کیونکہ اس کی گلی میں ایک لڑکی تھی جو ایک دن دوستانہ اور اگلے دن کم ظرف کا برتاؤ کرتی تھی۔ یہ بات مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہی تھی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ دوستی کا مطلب محبت اور مددگار ہونا ہے۔ میرے لئے یہ لڑکی ایک "فرینیمی" جیسی لگ رہی تھی۔ ایک "فرینیمی" سے مراد ہے جو آپ کی "دوست" ہونے کا دعوی کرتی ہو لیکن حقیقت میں وہ آپ کے دشمن کی طرح کام کرتی ہے۔ میری بڑی بہن نے مجھے کافی عرصہ پہلے یہ سکھایا تھا کہ ان کی شناخت کیسے کی جائے تو میں نے افیفا کو سکھایا کہ وہ بھی وہی کرے۔ یہاں ہے کہ میں نے اسے کیا کہا:
ایک فرینیمی آپ کی دوست ہونے کا دکھاوا کرتی ہے جب انہیں آپ سے کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور جس وقت وہ اسے لے لیتی ہے، تو وہ آپ کی پرواہ نہیں کرتی ہیں۔ جیسے ایک دن آپ ہوم ورک میں اس کی مدد کر رہی ہوتی ہیں اور اگلے دن آپ سنتی ہیں کہ وہ آپ کی پیٹھ پیچھے بدگوئی کر رہی ہوتی ہے۔ #notcool اصلی دوست ہر چیز دینے اور شئیر کرنے سے متعلق ہوتی ہیں۔ وہ بدلے میں کوئی چیز لینے کی توقع کیے بغیر دینے کے لئے راضی ہوتی ہیں۔ وہ اچھے وقت اور برے وقت کے دوران آپ کے لئے موجود ہیں۔
عوام میں ایک فرینیمی دکھاوا کرتی ہیں کہ وہ آپ کو نہیں جانتی ہیں لیکن نجی وقت میں وہ آپ کو "دوستی" کے نام پر برے کام کرنے کا کہے گی...جیسا کہ انہیں کریڈٹ خریدنے کے لئے آپ اپنے والدین کے پیسے چوری کریں۔ دوسری جانب ایک اصلی دوست جب بھی آپ کو دیکھتی ہے تو آپ کو اہم محسوس کرتی ہے۔ وہ آپ کو وہ کام کرنے کا کبھی نہیں کہے گی جو آپ کو مصیبت میں ڈال سکتے ہوں۔ اس کی بجائے وہ آپ کو اچھا بننے اور اچھا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
ایک فرینیمی آپ پر تنقید کرتی ہے - آپ اکثر ان سے یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں جیسا کہ "تم بہت پریشان کر رہی ہو"۔ "تم اس کام میں بہت ہی بری ہو، مجھے پتہ نہیں میں نے تمہیں اپنی مدد کرنے کے لئے کیوں کہا" یا وہ آپ کی ظاہری شکل و صورت پر تبصرہ کرتی ہیں..."تمہارے بال بہت بدصورت دکھتے ہیں، انہیں تبدیل کرو"
اصلی دوست اس کے الٹ کرتی ہے۔ وہ آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور آپ کو مثبت باتیں کہتی ہیں۔ جب آپ ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں تو وہ آپ کو خود پر کسی شک میں نہیں چھوڑتی ہیں۔ اس کے بجائے آپ توانائی اور اعتماد سے بھری رہتی ہیں۔
افیفا بہت شکر گزار تھی کہ میں نے اس کے ساتھ معلومات کا اشتراک کیا جو میں جانتی تھی۔ اس نے محسوس کیا کہ وہ لڑکی ایک فرینیمی تھی اور اس نے خود کے اٹھ کھڑا ہونے اور صرف مثبت لوگوں کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔ مجھے اس کی آواز کا استعمال کرنے اور پراعتماد ہونے پر فخر ہے۔ اب اس کے پاس مزید کوئی دوستی ڈرامہ نہیں ہے۔
میں بھی خوش ہوں کہ وہ مشورہ کے لئے میرے پاس آئی اور مجھے اپنی بہترین دوست کی معاونت کرنے کا موقع ملا۔ مجھے ایک اچھی دوست بننا بے حد پسند ہے اس سے پہلے کہ وہ فون بند کرتی میں نے ایک اور بات کہی: "افیفا ہمیشہ یاد رکھنا تم مجھے ہمیشہ اپنی دوست کے طور پر پاؤ گی اور جب بھی تمہیں مدد کی ضرورت ہوگی تو میں تمہارے لئے موجود ہوں گی"
Share your feedback