#میں نے کر دکھایا
میرا نام تعلیمہ ہے۔ میں کینیا میں اپنی چچی اور چچا کے ساتھ رہتی ہوں۔ میرا خواب ریاضی کی ٹیچر بننا تھا لیکن ایسا کرنے کے لئے مجھے اپنی پڑھائی پوری کرنی تھی۔ میرے فائنل ٹرم میں، میں نے بہت کم گریڈ حاصل کیے کیونکہ اسکول کے بعد مجھے اپنی آنٹی کی دکان پر کام کرنا پڑتا تھا۔ یہ ایسا تھا کہ مجھے اپنے ہوم ورک یا اسٹڈی کرنے کا وقت نہیں ملتا تھا۔ کلاس میں مجھے سوالات کا جواب دینا مشکل لگتا تھا، اس سے مجھے یہ احساس ہوا کہ میں کافی حاضر جواب نہیں ہوں۔ مجھے اداسی اور بے اعتمادی کا احساس ہونے لگا۔ کچھ اہم حوصلہ افزائی کی ضرورت پڑنے پر میں نے اپنی بڑی بہن سے رجوع کیا جس نے مجھے اپنا کام جاری رکھنے میں مدد کی۔
اس نے مجھے کہا کہ ہمیشہ مثبت رہو اور اپنے خوابوں کے راستے میں خود پر شک کو کبھی آڑے نہ آنے دو۔ دنیا کو ریاضی کی ٹیچر کی ضرورت ہے لہذا اسے چھوڑ دینے کا کوئی سوال نہ ہی تھا۔ اس نے مجھ پر یقین کیا لہذا یہ میرے لئے خود پر یقین کرنے کا وقت تھا۔ اس کے بعد میں نے جو کیا وہ یہاں ہے:
خود پر یقین کرنا اپنے خوابوں کو ایک حقیقت میں بدلنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ یہ سب ایک درست طرز خیال کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ مثبت رہیں۔ توجہ مرکوز رکھیں۔
میں نے اپنے گزشتہ تین ماہ کے گریڈز کا جائزہ لیا اور ان مضامین کو منتخب کیا جن پر سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی تاکہ میں مناسب طریقے سے توجہ مرکوز کر سکوں۔ #ترجیحات
میں نے ایک مطالعہ ٹائم ٹیبل بنایا ہے اور اپنی آنٹی کے ساتھ اس کا اشتراک کیا۔ مجھے اپنی پڑھنے کو متوازن کرنے کے لئے شاپ پر دینے والے وقت کو کم کرنا پڑا۔ جب اس نے دیکھا کہ میں نے ایک پلان بنایا ہے تو وہ مجھے کچھ وقت دینے میں خوشی محسوس کرتی تھی۔
میری تمام تیاری کے بعد صرف ایک چیز کرنا باقی تھی۔ پڑھائی پڑھائی پڑھائی! میں نے سخت محنت کی اور اپنی تمام توانائیاں صرف کیں۔ جب کبھی مجھے مشکل درپیش ہوئی تو میں نے اپنے لوگوں سے مدد طلب کی۔
آخر میں میں نے اپنے تمام امتحان پاس کیے اور تعلیم مکمل کی! آگے بڑھتے رہنے کے لئے میرے خواب نے مجھے تحریک دی۔ اپنی نگاہیں آخری ہدف پر جمائے رکھنا مجھے یاد دلاتا تھا کہ میں یہ کر دکھانے کے قابل ہوں۔ اب میں ایک ریاضی کی ٹیچر بننے سے صرف ایک قدم دور ہوں۔ اگر آپ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا چاہتی ہیں، تو سب سے پہلے آپ کو اپنی اندرونی قابلیت اور صلاحیتوں پر یقین کرنا ہو گا۔ پھر ایک عمل درآمد کا منصوبہ بنائیں اور آہستگی اور احتیاط سے عمل کریں۔ اگر ایک میری جیسی لڑکی اپنے ایک خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہے تو آپ بھی کر سکتی ہیں!
Share your feedback