لڑکوں کے خفیہ تصورات

جاننا چاہتی ہیں کہ وہ اصل میں کیا سوچ رہے ہوتے ہیں؟!

میرا نام آبینا ہے۔ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے کئی قصبے بدلنے پڑے کیونکہ میرے ڈیڈ کو نئی نوکری ملی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ میں نیا سکول شروع کرنے میں کتنی پریشان ہوتی تھی، لیکن میرے پہلے دن سبھی میرے ساتھ بڑی اچھی طرح پیش آئے اور میں نے کئی دوست بنا لیے۔

سکول میں میرے قریب ترین دوستوں میں ایک کوفی ہے۔ وہ سکول کا مقبول ترین لڑکا ہے اور وہ ہمیشہ سب کو ہنساتا رہتا ہے۔ کوفی لنچ کے وقت ہمیشہ ہی اپنے دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیل رہا ہوتا ہے، لیکن ہم واپس گھر اکٹھے جاتے ہیں اور دن بھر باتیں کرتے اور کھیلتے رہتے ہیں۔ ایسا عمدہ دوست ہونا اچھا لگتا ہے۔ کوفی میری ہوم ورک میں مدد کرتا ہے، جب میں پریشان ہو جاتی ہوں تو مجھے ہنساتا ہے اور میرے ساتھ اپنا لنچ بھی شیئر کر لیتا ہے جب میں شدید بھوک محسوس کرتی ہوں۔

ایک دن سکول میں کوفی میرے پاس آیا۔ وہ کچھ فکرمند دکھائی دیتا تھا اور اس نے مجھے پوچھا کہ کیا وہ میرے ساتھ علیحدگی میں بات کر سکتا ہے۔ مین نے جونہی اس کا چہرہ دیکھا تو میں تو پریشان ہو گئی ۔۔۔۔۔ کوفی تو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رہتا ہے تو اس طرح اس کے پریشان نظر آنے سے تو میں فکرمند ہو گئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے تو اس نے مجھے بتایا کہ جب وہ ہال سے نیچے آرہا تھا تو اس نے یونی، سکول میں آئی نئی لڑکی کو، اکیلے میں فرش پر بیٹھے ہوئے دیکھا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ تنہائی محسوس کر رہی ہے، اور وہ اس کا دوست بننا چاہ رہا تھا، مگر وہ اس سے بات کرنے میں بری طرح ہچکچا رہا تھا۔ میں نے اسے کہا کہ وہ اسے کسی مزاحیہ بات سے ہنسانے کی کوشش کرے اور اس سے پوچھے کہ اس کو نیا سکول شروع کرنا کیسا لگ رہا ہے۔ میں نے اسے یہ بھی کہا کہ اسے پریشان نہیں ہونا چاہیے، وہ میرا بڑا اچھا دوست ہے اور وہ یونی کا بھی اچھا دوست ثابت ہو گا۔

اور پھر جب کوفی نے مجھے بتایا کہ سکول میں بیشتر لڑکے ہم لڑکیوں کے دوست بننا چاہتے ہیں، کیونہ ہم تیز طرار اور مزاحیہ ہیں، مگر بعض اوقات وہ بہت مضطرب ہو جاتے ہیں ہمارے ستاھ بات کرنے میں۔ میں تو حقیقتاً لڑکوں کے اصل خیالات سن کر پریشان ہو گئی ۔۔۔ میں تو ہمیشہ یہ سوچتی تھی کہ وہ بس دوسرے لڑکوں کے ہی دوست بننا چاہتے ہیں، لیکن اب مجھے پتہ چلا ہے کہ وہ لڑکیوں کی بھی تعریفیں کرتے ہیں۔

یہ سوچ یقیناً مضحکہ خیز ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے سوچنے کے انداز میں بالکل کوئی فرق نہیں ہے۔

Share your feedback