اگلی بار میں گلی کے بارے میں زیادہ محتاط ہونگی
ایک شام میں اپنے کسی کام سے واپسی پر گھر آ رہی تھی۔ اپنے گھر سے صرف چند بلاک کے فاصلے پر میری تین نوجوان لڑکوں پر نظر پڑی جو کہ موڑ پر کھڑے ہوے تھے۔ میں جانتی تھی کہ وہ کوئی مصیبت کھڑی کریں گے۔ میں آہستہ نہیں ہوئی۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ انہیں پتہ چلے کہ میں ڈر گئی ہوں۔ اس وقت گھوم کر آنے کے لیے بھی بہت دیر ہو چکی تھی۔
تو میں نے ان سے بچت لینے کے لیے گلی کو عبور کر لیا۔ لیکن وہ مجھے دیکھ رہے تھے اور میرا ہی انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے بھی گلی عبور کی اور میرا پیچھا شروع کر دیا۔ مییرا دل دھک دھک کر رہا تھا۔ میں ڈری ہوئی تھی۔ انہوں نے مجھ پر سیٹیاں بجانا اور گالیاں دینا شروع کر دیا۔ انہوں نے مجھے کہا " پیاری لڑکی ہمارے ساتھ آؤ، ہم تمہیں مسکرانا سکھا دیں گے۔" گلی بالکل خالی تھی۔ ارد گرد کوئی بھی ایسا نہیں تھا کہ جسے میں مدد کے لیے بلا سکتی! میں نے تیز چلنا شروع کر دیا مگر وہ بالکل میرے پیچھے تھے۔
میں جیسے ہی موڑ مڑی تو میں نے ایک سٹور کھلا ہوا دیکھا۔ میں جتنا تیز بھاگ سکتی تھی بھاگی اور سٹور کے اندر چلی گئی۔ جونہی میں سٹور میں داخل ہوئی تو میں نے بہتر محسوس کرنا شروع کر دیا۔ میں اکیلی نہیں تھی اور وہاں پر دکاندار تھا۔ میں نے کہا، 'براہ مہربانی میری مدد کیجے۔" "وہاں باہر لڑکے ہیں اور وہ میرا پیچھا کر رہے ہیں۔" اس نے باہر دیکھا اور چلایا۔ مگر وہ اس سے پہلے ہی بھاگ گئے تھے۔ اس نے میرے بھائی کو کال کیا، جو مجھے لینے آگیا اور میں آخر میں با حفاظت گھر پہنچ گئی۔
یہ صورت حال یقیناً ڈراؤنی تھی مگر میں نے اس سے 3 اہم چیزیں سیکھیں:
1 **گئی رات کے وقت اکیلے سفر مت کیجیے۔" ہمیشہ کوشش کر کے کسی دوست یا خاندان کے کسی بڑے کا ساتھ لیجیے۔
2 اندھیری گلیوں سے اجتناب کیجیے وہ خالی اور خاموش ہوتی ہیں۔ ہمیشہ مصروف علاقوں میں رہیے کی کوشش کیجیے جہاں پر آپ اکیلی نہیں ہوں گی۔
3 ٹیکنالوجی سے لیس مسافر بنیے۔ خطرے کی صورت میں اپنے فون سے لوگوں کو کال یا میسیج کیجیے۔ Whatsapp جیسی ایپس پر اپنا محل وقوع لوگوں کے ساتھ شیئر کیجیے،تاکہ وہ جان جائیں کہ آپ کہاں ہیں۔
آخر میں، ان لوگوں کی طرف توجہ مت دیجیے جنہیں آپ جانتی نہیں مگر وہ آپ سے بات کرتے یا آپ کو ہرساں کرتے ہیں۔ اگر آپ کا میری جیسی صورت حال سے واسطہ پڑ جائے تواپنے اوپر خوف کو مت غالب آنے دیجیے۔ تیزی سے سوچیے اور عمل کیجیے۔
Share your feedback