لیکن میرے پاس کہنے کے لیے کچھ اور ہے
ایک نئے قصبے میں نقل مکانی کی ہے۔ میرے والدیں کام کے لیے یہاں منتقل ہوئے، اس لیے مجھے اپنی دوستوں کو چھوڑنا پڑا اور نئے سکول میں شروعات کرنی پڑی۔
اپنے سکول کے پہلے دن میں ناقابل یقین حد تک گھبرائی ہوئی تھی نئی دوستیں بنانے کے بارے میں، لیکن پھر میری ملاقات فریڈ نامی لڑکے سے ہو گئی۔ وہ لنچ کے وقت میرے پاس آیا اور مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے بنچ پر شامل ہونے کی دعوت دی۔ اس نے مجھے سکول کے بارے میں وہ تمام چیزیں بتائیں جن کا جاننا میرے لیے ضروری تھا: نیک خواۃ اور سخت استاد، کیسے لنچ والی خاتون سے مزید کھانے کے لیے بات کرنی ہے اور فسادی لوگوں کے ٹھکانے کہآں ہیں۔ میں نے اس کے اور اس کے دوستوں کے ساتھ روزانہ لنچ کرنا شروع کر دیا ۔اور بعض اوقات ہم اکٹھے ہی چل کر گھر آ جاتے تھے۔
۔ایک دن جب کہ میں اپنی ہم جماعت دوستوں کے گروپ میں سکول جارہی تھی تو اینیکا نامی ایک لڑکی نے مجھے پوچھا، "تو تم کب ہمیں بتاؤ گی کہ تم فریڈ کی معشوق ہو؟" میں ہکا بکا رہ گئی! میرا تھوڑا بہت دل فریڈ پہ آیا ہوا تھا۔ تاہم، وہ میرا عاشق لڑکا نہیں تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ یہ خبر اسے کہاں سے ملی ہے، تو اس نے بتایا کی اس نے ان جانے میں فریڈ کو میتھ کی کلاس میں اس بارے میں اپنے لڑکوں سے باتیں کرتے سنا تھا۔
میں اتنی پاگل ہو گئی تھی کہ میں باقی سارا دن بات بھی نہیں کر پائی۔ پہلے تو میں نے سوچا کہ میں کبھی بھی فریڈ سے بات نہ کروں، لیکن پھر جب میں اسے لنچ پر ملی تو میں نے محسوس کیا کہ مجھے اپنے دل کی بات لازمی کہنی چاہیے۔ اس لیے میں اس کے پاس گئی اور اس کے تمام دوستوں کے سامنے اسے کہا کہ میں نے کیا سنا ہے اور یہ کہ میں اس کی معشوق نہیں ہوں۔ میں تو ایک قدم مزید آگے بڑھ گئی اور اسے کہا کہ اگر اس نے لوگوں کو سچائی نہیں بتائی تو ہم اپنی دوستی ختم کر دیں گے۔
اس نے اپنے دوستوں کے سامنے سچائی کا اقرار کیا اور انہوں نے اس کا کئی ہفتوں تک مذاق اڑایا۔ حتیٰ کہ اس کے بعد بھی میں اس سے ناراض تھی۔ میں پسسند نہیں کرتی کہ لوگ میرے بارے میں فیصلہ کریں، میرا اپنا ذہن ہے۔ اور اگر وہ انتظار کر لیتا، تو کون جانتا ہے، کہ ہم اب رومانوی ملاقاتیں کر رہے ہوتے۔ لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور نقصان اٹھایا۔
Share your feedback