انتہائی خوبصورت جلد، بال اور ناخن حاصل کریں… کوئی رقم خرچ کیے بغیر
پ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں۔ لیکن اپنی شکل و صورت کو وقتاً فوقتاً بہتر بنانے میں کوئی خرج نہیں۔ خوبصورت اور با اعتماد محسوس کرنے کے لیے آپ کو بہت زیادہ رقم یا مہنگی مصنوعات کی قطعاً ضرورت نہیں۔ آپ کو جو کچھ چاہیے وہ پہلے سے ہی آپ کی حسین آنکھوں کے سامنے ہے…
خوبصورت لمبی پلکیں روئی کے ٹکڑے پر زیتون یا ناریل کے تیل کے چند قطرے ڈالیں اور سونے سے پہلے اپنی پلکوں پر لگائیں۔ اگر آپ کے پاس روئی نہیں ہے تو اپنی انگلیوں کی مدد سے پلکوں پر تیل ملیں۔
پُر کشش ہونٹ لپ اسٹک آپ کے ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کا واحد ذریعہ نہیں ہے۔ اگر آپ کرینبری کا جوس پیتی ہیں (جو آپ کے لیے بھی مفید ہے!) تو اس سے آپ کے ہونٹوں کا رنگ پُر کشش گلابی ہو جائے گا۔ اگر آپ کے پاس کرینبری کا جوس نہیں ہے تو آپ کسی بھی مقامی سرخ بیری کو پیس کر اپنے ہونٹوں پر اس کا جوس مَل سکتی ہیں۔
موتیوں کی طرح چمکتے دانت دھوپ میں لیموں کے چھلکوں کو سُکھانے کے بعد انہیں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس پاؤڈر کے ساتھ دانت برش کریں جس سے وہ چمکدار سفید ہو جائیں گے۔ لیکن ایسا ایک ہفتے میں دو دفعہ سے زیادہ مرتبہ نہ کریں کیونکہ لیموں میں موجود تیزاب دانتوں کی بیرونی تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
متاثر کن چمک چہرے کے تازہ اور چمکیلا نظر آنے کے لیے دار چینی اور شہد کا چہرے کا ماسک استعمال کریں! شہد آپ کی جلد کو نمدار رکھتا ہے اور نئے جلدی سیل پیدا کرنے میں اس کی مدد کرتا ہے۔ دار چینی مہاسوں سے پیدا ہونے والے نشانات کو صاف کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہو گی: پیسی ہوئی دار چینی، شہد، ایک چائے کا چمچ اور ایک پیالہ۔ ایک چمچ دار چینی کا پاؤڈر ایک چمچ شہد میں ملائیں، اور دونوں کا اضافہ کرتے جائیں یہاں تک کہ ایک اچھی پیسٹ بن جائے جو آپ اپنے پورے چہرے پر لگا سکیں۔ اسے 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اگر آپ کو ہنسی آ رہی ہو تو خود کو آئینے میں دیکھیں! نیم گرم پانی سے چہرہ دھوئیں، جلد کو تھپتھپا کر خشک کریں، اور دیکھئے کہ اس سے چہرے کی جلد کتنی بہتر ہوتی ہے۔
اپنا خیال رکھیں جلد کو وقتی اور عارضی طور پر ٹھیک کرنے میں خرج نہیں لیکن یہ ضرور یاد رکھیں کہ آپ نے طویل عرصے تک اسی جلد میں رہنا ہے! اب مستقبل کے بارے میں سوچیں اور بہت سا پھل اور سبزیاں استعمال کرنا شروع کریں، نیند پوری کریں (آٹھ گھنٹے کی نیند بہترین ہے) اور صاف پانی مناسب مقدار میں استعمال کریں – دن میں کم از کم آٹھ گلاس۔ آپ کی جلد اور جسم آپ کے شکر گزار ہوں گے کہ آپ نے ان کے لیے یہ سب کیا۔
Share your feedback
آپ کے خیالات
saad
Sab sa am batt ap ka parda ha agr ap parda kartti ho to usan moffaaz rata ha or larka tumara chara dakhana khallia tarsta ha
فروری 1, 2023, 2:42 شام