آپ کتنی صحتمند ہیں؟

جانیں کہ آپ کی کونسی عادتیں آپ کے لیے اچھی ہیں…

آپ کے خیالات (1)

تازہ سبزیاں کھانا اور ورزش کرنا آپ کے جسم کے لیے اچھی عادتیں ہیں؛ میٹھی اور تلی ہوئی چیزیں کھانا، سگریٹ پینا اور حد سے زیادہ الکوحل پینا اچھی عادتیں نہیں۔ کوئی عادت اپنانے میں اوسطاً تین ہفتے لگتے ہیں، لہذا اچھی عادتیں اپنانا شروع کریں – آپ خود کو زیادہ خوش، قابلِ اعتماد، مضبوط اور صحتمند محسوس کرنے لگیں گی۔

اس کا طریقہ جاننے کے لیے ہمارا کوئز حل کریں:

ہدایات ذیل کے سوالات پڑھیں۔ ہر سوال کے لیے الف، ب یا س میں سے کوئی جواب منتخب کریں اور یہ جاننے کے لیے کہ آپ کتنی صحتمند ہیں اگلے صفحے پر کلک کریں۔

اگر آپ کی خوراک میں اعتدال ہو تو کھانوں کے درمیانی وقفوں میں تھوڑا بہت کھانے میں کوئی خرج نہیں!

کیا آپ: الف: کیا آپ ہر قسم کی خوارک، حتٰی کہ پھل بھی، کھاتی ہیں؟ ب: کیا آپ بھوک نہ ہونے کے باوجود بھی کھاتی ہیں؟ س: کیا آپ صرف چاکلیٹ، کیک، میٹھی چیزیں اور چپس جیسی تلی ہوئی خوراک کھاتی ہیں؟

ورزش کرنا یا اپنے جسم کو حرکت دینے والا کوئی دلچسپ کام کرنا بہت ضروری ہے۔

کیا آپ: الف: باہر جاتی اور ہر روز متحرک رہتی ہیں، چاہے یہ کوئی دلچسپ کھیل کھیلنے، بھاگنے دوڑنے یا اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر چہل قدمی کرنے کی صورت میں ہو؟ ب: صرف اس وقت کھیلتی یا ورزش کرتی ہیں جب یہ کلاس کا حصہ ہو یا اسکول میں اس کا انعقاد کیا جائے؟ س: گھر کے اندر رہنا اور باہر ذیادہ نہ جانا پسند کرتی ہیں؟

اگر آپ کے آس پاس کوئی شخص سگریٹ پی رہا ہو تو آپ کیا کرتی ہیں؟

کیا آپ: الف: اُسے بتاتی ہیں کہ یہ اُس کے اور آپ کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟ ب: اُس کے سگریٹ پینے کے عمل کو نظر انداز کر دیتی ہیں؟ س: اُس سے پوچھتی ہیں کہ آیا اُس کے پاس آپ کو دینے کے لیے سگریٹ ہے؟

یہ اختتامِ ہفتہ ہے، یعنی ضیافت اُڑانے کا دن ہے! آپ کے کھانے کے ساتھ ذیلی طور پر چاول، سلاد یا چپس موجود ہیں۔

کیا آپ:
الف: چاول اور سلاد کا انتخاب کریں گی۔ ب: تینوں چیزیں کھائیں گی۔ س: صرف چپس کھائیں گی۔

جب آپ کو پیاس لگی ہو تو آپ کا پسندیدہ مشروب کیا ہوتا ہے؟

الف: پانی کا بڑا گلاس ب: کبھی کبھی پانی لیکن میں میٹھے مشروبات زیادہ پسند کرتی ہوں! س: میں پانی کے علاوہ کچھ بھی پی لوں گی!

Share your feedback

آپ کے خیالات

AshfaqHaidet

Ashfaq Haider

ستمبر 14, 2022, 1:29 صبح