بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرنے والی باتیں

کیا آپ ڈیسک پر بیٹھے بیٹھے غنودگی میں چلی جاتی ہیں؟ درج ذیل صحتمندانہ ٹوٹکے اس سلسلے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

کیا آپ کو اسکول میں پڑھائی پر ارتکاز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے؟ یا یہ کہ آپ کی پلکیں بھاری ہوتی جاتی ہیں اور اس سے پہلے کہ آپ کو اندازہ ہو کہ کیا ہو رہا ہے ٹیچر آپ کو جاگنے کا کہتی ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی روز مرہ کی کچھ عادات میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہو تاکہ آپ اپنے اسکول میں گزارے دن میں زیادہ سے زیادہ کام کر سکیں!

دماغی ناشتہ یہ درست ہے کہ آپ صبح کے وقت مزید کچھ منٹ سونا چاہتی ہیں لیکن ناشتہ نیند کے چند مزید لمحوں سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ دن کا بہترین آغاز کرنے کے لیے آپ کو ایسے ناشتے کی ضرورت ہے جو توانائی سے بھرپور غذائیت کا حامل ہو۔ دلیے، مونگ پھلی کے مکھن اور سیریئل یا ہول گرین/براؤن بریڈ، تھوڑے سے دودھ اور کسی پھل کی ایک قاش کو ناشتے میں استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔ اچھا ناشتہ اس بات کا ضامن ہو گا کہ آپ کلاس میں جاگتی رہیں اور ٹیچر کی بات سُنیں۔

پیاس نہ لگنے دیجئے آپ کے جسم کو آپ کے دماغ کے سیلوں تک خوراک پہنچانے کے لیے صاف پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتیں تو آپ تھک جائیں گی اور سیکھنے سمجھنے کے قابل نہیں ہوں گی۔ اور اگر آپ کلاس میں اول آنا چاہتی ہیں تو یہ کوئی اچھی علامت نہیں ہے! سوڈا اور دیگر میٹھے مشروبات سے دور رہیں اور پانی خوب پیئیں - ایک بڑی پلاسٹک کی بوتل ساتھ رکھیں اور اس میں پانی بھرتی اور پیتی رہیں۔ آپ کا دماغ آپ کا شکر گزار ہو گا۔

یاد رکھیں اگر آپ کچھ سیکھنا چاہتی ہیں تو اس کے لیے اچھی یاد داشت اہم ہے۔ یاد داشت کی نشونما کے لیے بہترین غذا آئرن ہے۔ آئرن زیادہ تر سرخ گوشت، ہول گرین/براؤن بریڈ، مٹروں، پالک اور نٹس میں ہوتا ہے۔ اگر آپ کلاس میں بہترین یاد داشت چاہتی ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال یقینی بنائیں۔

مچھلی کا استعمال بہت اہم ہے مچھلیوں کی کئی اقسام ایسی ہیں جن کا تیل دماغی نشونما کے لیے اکسیر ہے۔ یہ تیل یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے دماغ کے سیلوں میں یاد داشت سے متعلق پیغامات موجود ہیں۔ آپ کو ہفتے میں کم از کم دو دفعہ مچھلی کھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر آپ کو مچھلی پسند نہیں یا جس جگہ آپ رہتی ہیں وہاں تازہ مچھلی تک آپ کی رسائی نہیں تو ٹِنز میں ملنے والی مچھلی بھی مزیدار اور صحتمندانہ ہوتی ہے۔ بصورتِ دیگر آپ یاد داشت کو بڑھانے والی یہی غذائیت دودھ، پنیر اور انڈوں سے بھی حاصل کر سکتی ہیں۔

Share your feedback