بیمار ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے
● سانس لینے یا کھانسنے سے بیماری پھیلانے والے بہت سے جراثیم ہوا میں پھیل جاتے ہیں۔ جراثیم پیسنے، تھوک اور خون کے ذریعے بھی پھیلتے ہیں۔ کچھ جراثیم کسی آلودہ چیز کو چھونے جیسے کہ نزلہ زکام والے فرد سے ہاتھ ملا کر اپنے ناک کو لگانا، سے پھیلتے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی عزیز بیمار ہے تو اپنے منہ کو ڈھانپ لیں اورمریض سے جتنا ہوسکے دور رہیں۔ اگر آپ کسی بند جگہ پر ہیں تو تازہ ہوا کو اندر لانے اور جراثیم کو باہر نکالنے کے لئے کھڑکی کھول دیں
● ہاتھ دھو لیں: یاد رکھیں! جراثیم صابن اور پانی سے دور بھاگتے ہیں۔ صابن سے کثرت سے ہاتھ دھونا جرائیم کو مارنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اچھی خوراک ، باقاعدہ ورزش اور بھر پور نیند کے ذریعے آپ تندرست وتوانا رہ سکتے ہیں۔ یہ سب آپ کو بیماریاں پھیلانے والے جراثیم سے لڑنے کے لیے تیار رہنے میں مدد دے گا۔
● تپ دق (ٹی بی) ایک ایسی بیماری ہے جو چھوٹے چھوٹے بیکٹیریا (جراثیم) سے پھیلتی ہے۔ ٹی بی کے جراثیم مریض کے کھانسنے، سانس لینے، باتیں کرنے، یا گانا گانے سے ہوا میں آجاتے ہیں۔ مریض کے قریب لوگ جب ان جراثیم کے قریب سانس لیتے ہیں تو یہ جراثیم سانس کے ذریعے ان میں داخل ہوجاتے ہیں جس سے وہ بیمار پڑ جاتے ہیں۔ اگر آپ اس میں مبتلا ہو گئے ہیں تو مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں : رات کو پسینہ آنا۔ کمزور اور تکھاوٹ محسوس کرنا۔ طویل عرصہ تک کھانسی (جو کم از کم تین ہفتے تک جاری رہے )۔ کھانسی میں خون آنا۔ سینے میں درد۔ سانس لیتے وقت خرخراہٹ کی آواز۔ سانس لینے میں دشواری۔ اگر آپ کچھ الگ یا کسی قسم کی گڑ بڑ محسوس کریں تو انتظار نہ کریں۔ سیدھا اپنے نزدیک ترین مرکز صحت، شفاخانے یا ہسپتال جائیں۔
Share your feedback