جانیں کہ آپ کی کونسی عادتیں آپ کے لیے اچھی ہیں…

لیں اب گنیں کہ آپ کے پاس کتنے الف، ب یا س ہیں اور ذیل میں جانیں کہ اس سے آپ کو اپنی صحت کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے:

اگر آپ کے پاس الف زیادہ ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صحتمند ہیں آپ یقیناً جانتی ہیں کہ آپ کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا نہیں۔ آپ جانتی ہیں کہ دن بھر میں آٹھ گلاس پانی پینا اہم ہے، اور یہ کہ میٹھے مشروبات پینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ آپ سگریٹ پینے والے بدبودار لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائے کھیل کے میدان میں جانا پسند کریں گی۔ اگرچہ بعض اوقات انکار کرنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن اس عادت کو برقرار رکھیں! رقم بچانے کے لیے اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کہ وہ آپ کی طرح صحتمند ہوں ان کے ساتھ مل کر اپنے لیے خود سبزیاں اُگانا شروع کریں!

اگر آپ کے پاس ب زیادہ ہیں تو آپ خطرے کی سرحد پر ہیں آپ جانتی ہیں کہ آپ کے لیے کیا اچھا اور کیا بُرا ہے، لیکن آپ کو ہر کچھ عرصہ بعد ہلکی سی یاد دہانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحتمند ہونے کا سارا دارومدار اچھی عادات پر ہے اور ممکن ہے کہ آپ نے کچھ زیادہ ہی بُری عادات اپنا لی ہوں۔ بہترین صحت کے حصول کے لیے بہتر یہ ہو گا کہ آپ اپنے لیے کچھ اہداف مقرر کریں، جیسے ہفتے میں دو دفعہ تھوڑی بہت ورزش کرنا اور اہلِ خانہ کے لیے سبزیوں سے بھرپور رات کا صحتمندانہ کھانا تیار کرنا۔ اپنے اہداف کو حاصل کرنے سے آپ کو خود پر فخر ہو گا اور آپ پہلے سے بہتر عادات اپنانا چاہیں گی!

اگر آپ کے پاس س زیادہ ہیں تو یہ بڑی مایوس کُن بات ہے بحرحال اُمید نہ چھوڑیں، یاد رکھیں کہ سنجیدہ قسم کی تبدیلیاں کرنے کا وقت ابھی گزرا نہیں۔ آپ کے پاس یہ ایک ہی تو جسم ہے، لہذا یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کی دیکھ بھال کریں! کیوں نہ چھوٹی تبدیلیوں سے آغاز کیا جائے جیسے میٹھے اسنیکس سے پرہیز کرنا اور اس کی جگہ توانائی سے بھرپور پھل استعمال کرنا۔ اور اگر آپ زیادہ ورزش نہیں کرتیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ مختصر چہل قدمی سے آغاز کریں اور آہستہ آہستہ ہلکی پھُلکی جاگنگ شروع کر دیں! اس سے آپ کو صحت برقرار رکھنے کی تحریک ملے گی۔

Share your feedback