سرگرم رہیں، خوش رہیں!

فٹ رہنے کے مزیدار طریقے

ورزش آپ کو صحتمند، خوش اور توانا رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے، مزید یہ کہ یہ آپ کی خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے۔ لیکن آپ اسکول اور گھر میں پڑھائی کرنے، کھانا پکانے اور صفائی میں مدد کرنے میں بہت مصروف ہیں۔ اور ایسا لگتا ہے کہ ورزش کے لیے آپ کے پاس کوئی وقت نہیں!

ہم آپ کو متحرک اور سرگرم رہنے کے کچھ زبردست طریقے بتاتے ہیں…

کپڑے پہنتے ہوئے ڈانس کرنا جب آپ صبح کے وقت اسکول کے لیے تیار ہو رہی ہوں تو اس کے ساتھ ساتھ اپنی پسند کی موسیقی لگا کر ایسے ڈانس کرنا کے جیسے آپ کو کوئی بھی نہ دیکھ رہا ہو کیسا رہے گا؟ آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گی کہ آپ خود کو کتنا توانا اور خوش محسوس کریں گی۔

اشتہارات کے دوران ورزش کریں اگلی دفعہ جب بھی آپ کسی دوست کے ساتھ ٹی وی دیکھ رہی ہوں یا اپنے کسی بہن بھائی کے ساتھ اپنا پسندیدہ ریڈیو ڈرامہ سُن رہی ہوں تو انہیں چیلنج دیں کہ دیکھتے ہیں اشتہارات کے دوران کون زیادہ بیٹھکیں لگاتا یا کودتا ہے۔

گھر کے کاموں میں مدد آپ کو کتنی دفعہ گھر کے کاموں میں مدد کے لیے کہا جاتا ہے؟ کپڑے دھونا یا فرش کی صفائی کرنا بڑا اُکتا دینے والا کام لگتا ہو گا، لیکن یوں کیجئے کہ موسیقی چلا لیں اور تصور کریں کہ جھاڑو آپ کا گٹار یا مائیکروفون ہے۔ ان طریقوں سے نہ صرف یہ کہ کام جلدی ختم ہو جائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے موسیقی کی پریکٹس بھی کر لی ہو گی اور اپنے خوشی محسوس کرنے والے ہارمونز جنہیں اینڈورفنز کہا جاتا ہے اور جو اُداسی بھرے خیالات کو کوسوں دور رکھتے ہیں سے اپنے جسم کو سیر بھی کر لیا ہو گا۔

اپنے فون کو بند کر دیں ٹیکسٹ میسج بھیجنے والی اپنی انگلیوں کو کچھ آرام دیں، بلکہ یہ کریں کہ اپنی دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے آمنے سامنے بات چیت کریں - بس اس بات کا دھیان رہے کہ آپ ہمیشہ اکٹھی رہیں اور کسی محفوظ جگہ چہل قدمی کریں۔ تازہ ہوا میں سانس لیتے ہوئے اپنی دوستوں کے ساتھ مل کر اونچے قہقہے لگانے سے آپ کا جسم خوشگوار احساسات سے سیر ہو جائے گا، اور اس سے آپ کے معدے اور ٹانگوں کے عضلات کی ورزش ہو جائے گی۔ یہ ایک سمائلی ایموٹیکان کی نسبت کہیں بہتر ہے۔

بے بی سٹر بوٹ کیمپ کیا آپ کو کبھی اپنی شیر خوار بہن یا ہمسائے کے بیٹے کا خیال رکھنے کا کہا گیا ہے؟ کیوں نہ آپ اسکول اور پڑھائی سے تھوڑا وقفہ لے کر دوبارہ سے باقاعدہ بچہ بن جائیں۔ انہیں اُچھلنے کودنے، چُھپن چُھپائی یا گیند کیچ کرنے جیسے مزیدار کھیل کھیلنے کا کہیں۔ بلکہ آپ یہ بھی کر سکتی ہیں کہ انہیں اپنے وہ پسندیدہ کھیل سکھائیں جو آپ اپنے بچپن میں کھیلا کرتی تھیں! مختصر طور پر یوں سمجھ لیں کہ آپ کو بے بی سٹر کے لفظ سے بس 'سِٹ' کو نکالنا ہو گا!

Share your feedback