صحتمندانہ غذا سے اچھی کوئی چیز نہیں

اچھی خوراک کھانے کے سادہ نُسخے

ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس بات پر دھیان ہی نہیں دیتے کہ ہماری پلیٹ میں کیا پڑا ہوا ہے، ہم صرف یہ جانتے ہیں کہ ہمیں کیا پسند ہے اور کیا نہیں۔ لیکن غذا کھانے کی ہماری وجہ صرف یہ نہیں کہ ہم بھوکے ہیں یا یہ کہ اس کا ذائقہ مزیدار ہے، بلکہ غذا کے استعمال کی ہماری وجہ یہ بھی ہے کہ اس سے ہمیں ایسی غذائیت چاہیے ہوتی ہے جس کی ہمارے دماغ اور اجسام کو توانا رہنے اور بیماریوں سے بچنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

یہ جاننا کہ کیا کھایا جائے اور کھانے میں اعتدال برتنا عموماً مشکل کام ثابت ہوتے ہیں، لیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ پہلا مرحلہ غذا کی مختلف اقسام کو اور اس بات کو سمجھنا ہے کہ یہ اقسام آپ کے جسم کی نشونما اور اس کے توانا رہنے میں کیسے مدد دے سکتی ہیں۔

غذا کے پانچ گروپ ہیں…

سبزیاں اس کی مقدار آپ کی پلیٹ میں سب سے زیادہ ہونی چاہیے۔ سبزیاں وٹامن اور نمکیات سے بھرپور ہوتی ہیں، جو آپ کے جسم کی نشونما اور اس کے توانا رہنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان میں فائبر کی بھی کافی تعداد ہوتی ہے جو آپ کے پیٹ کو بھرا ہوا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

پھل پھل وٹامن اور نمکیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ آپ جتنے رنگوں اور اقسام کے پھل استعمال کر سکیں، کریں۔ لیکن یہ مت سمجھیں کہ پھلوں کا جوس پینا پھل کھانے کے ہی برابر ہے، جوس میں مٹھاس شامل ہو سکتی ہے (لیکن اچھی غذائیت نہیں) جس کی آپ کو ضرورت نہیں۔

اجناس آپ کے کھانے کا صرف ایک چوتھائی حصہ اجناس پر مشتمل ہونا چاہیے۔ مکئی، چاول، بریڈ، چھلی اور آلو مزیدار اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان سے آپ کا پیٹ بھی بھر جائے گا۔ اگر آپ کے لیے ممکن ہو تو براؤن اجناس کھائیں، براؤن یا مکمل اجناس سے تیار کردہ غذا میں سفید یا پروسیسڈ غذا سے کہیں زیادہ فائبر اور غذائیت ہوتی ہے۔ اور ایک بات کا خیال رکھیں، ایسی اجناس سے دور رہنے کی کوشش کریں جو بہت زیادہ چینی، نمک اور چکنائی سے تیار کی گئی ہوں جیسے کیک یا آلو کے چپس۔

پروٹین پروٹین ایسی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے جس کی جسم کو توانا رہنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ کیا آپ کے علم میں نہیں کہ کس غذا میں پروٹین ہوتی ہے؟ بیف، چکن، بینز، پھلیوں، نٹس اور انڈوں کے استعمال کے بارے میں غور کریں۔ اگر آپ کبھی کسی کو 'دماغی خوراک' کا ذکر کرتے ہوئے سنیں تو یاد رکھیں کہ وہ پروٹین کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں! ڈیری ڈیری کیلشیئم سے بھرپور ہوتی ہے جو آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کے لیے خوراک کی طرح ہے۔ اور یہ مزیدار دودھ، دہی اور پنیر میں ملتی ہے۔

ہو سکتا ہے کہ آپ یہ پوچھیں کہ اس میں توازن کیسے رکھا جائے کہ کونسی خوراک استعمال کرنی چاہیے، اور کب اور کیسے کرنی چاہیے؟ ایک صحتمندانہ کھانا وہ ہوتا ہے جس میں خوراک کے مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والی ساری غذائیں موجود ہوں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ کھانا بہت ثقیل قسم کا ہو – آپ کو کھانے کے بس یہ 5 سادہ ٹوٹکے معلوم ہونے چاہئیں!

آدھا/آدھا: آپ کی پلیٹ کا آدھا حصہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ یاد رکھیں، مختلف سبزیوں اور پھلوں میں مختلف نوعیت کی غذائیت ہوتی ہے جو آپ کے جسم کی مختلف طریقوں سے مدد کرتی ہے، اس لیے جتنا ہو سکے مختلف طرح کی سبزیاں اور پھل استعمال کریں۔

توانائی کے لیے جنس: آپ کی کھانے کی پلیٹ کا صرف ایک چوتھائی حصہ صحتمندانہ اجناس پر مشتمل ہونا چاہیے۔ بھرپور پروٹین: آپ کی پلیٹ کا ایک چوتھائی حصہ صحتمندانہ پروٹین پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ڈیری کی چیزوں کا استعمال نقصان دہ نہیں: سوڈے والے یا چینی سے بھرپور مشروبات کی بجائے کم چکنائی والا دودھ یا پانی پیئیں۔ حد سے زیادہ کھانے سے پرہیز کریں: خوراک ہمارے جسم کو توانا اور بیماریوں سے پاک رکھنے میں مدد کرتی ہے، لہذا جب آپ کو پروٹین کی زیادہ ضرورت نہ ہو تو اس کے بہت زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔ جب آپ کا جسم نشاندہی کرے کہ آپ کا پیٹ بھر چُکا ہے تو اس کی بات پر دھیان دیں۔ یاد رکھیں، کھانا کھانے سے رُک جانے میں کوئی خرج نہیں۔

Share your feedback