ماہواری کا خوشگوار تجربہ کریں!

ماہواری حقیقت میں کافی تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ وہ ہر لحاظ سے بُری ہی ہو! یہاں اس سے نمٹنے کے لیے کچھ تجاویز دی جا رہی ہیں…

ہر لڑکی مہینے میں ایک مرتبہ اس دور سے گزرتی ہے: آپ کی ماہواری۔ یہ بڑے ہونے کے عمل کا قدرتی جُزو ہے اور ضروری نہیں کہ اسے بُرا سمجھا جائے۔

اینٹھن سے نجات پائیں

اگر ماہواری سے پہلے یا ماہواری کے دوران معدے میں درد ہو تو ذہن میں رکھیں کہ آپ اکیلی نہیں ہیں جس کے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔ زیادہ تر لڑکیوں کو معدے میں اینٹھن اور کمر میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی بچہ دانی (یعنی رحم) کے عضلات لائننگ ریلیز کرنے کے لیے حرکت میں آتے ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ آپ یہ سوچیں کہ اس حالت میں آپ کو باہر جانا اور اپنی دوستوں کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہیے – لیکن ایسا نہیں ہے! ورزش عضلات کو حرکت میں لانے اور اینٹھن سے نجات پانے کا زبردست ذریعہ ہے۔ خون کو جمع کرنے کے لیے صفائی کے تولیے یا صاف کپڑے کا استعمال یقینی بنائیں اور اسے باقاعدگی سے تبدیل کریں تاکہ ان جراثیم سے بچا جا سکے جو آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔
تکلیف کو کم کرنے کا ایک اور طریقہ گرم پانی سے نہانا ہے، یا پھر آپ گرم پانی کی ایک بوتل تولیے میں لپیٹ کر اپنے معدے پر رکھ سکتی ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ معدے کی درد ایک یا دو دن سے زیادہ نہیں رہتی۔

مزاج میں تنوع

کیا آپ نے اپنے والد یا والدہ کی طرف سے کہی جانے والی کسی معمولی بات پر رونا شروع کر دیا؟ کیا آپ نے اپنی بہترین دوست سے بحث مباحثہ شروع کر دیا جبکہ آپ کو سمجھ نہیں آئی کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ فکر مند نہ ہوں، یہ ایک نارمل بات ہے! ہارمونز - جو آپ کے خون میں وہ چھوٹے چھوٹے پیغام بر ہیں جن کا کام جسم کے مختلف حصوں کو کیمیائی تعاملات ارسال کرنا ہے - حیض کے نظام کی نگرانی کرتے ہیں اور یہی مزاج میں تنوع کا باعث بنتے ہیں۔ اس بات کے مدِ نظر کہ ہارمونز کیا کر رہے ہیں ان کی سطح اس حد تک تبدیل ہو سکتی ہے کہ آپ کبھی کبھی خود کو حساس یا جذباتی محسوس کر سکتی ہیں۔ آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، یہ ایک بلکل فطری عمل ہے، لیکن اگر آپ کو اس کا پہلے سے پتا ہو گا تو اس پر قابو پانا آپ کے لیے آسان ہو گا۔

کیل مہاسوں کا حملہ

آپ کے مشاہدے میں شاید یہ بات آئے کہ ماہواری شروع ہونے سے کچھ دن پہلے مہاسے اچانک آپ کے چہرے پر ظاہر ہو جائیں گے چاہے عام دنوں میں آپ کے چہرے پر دانے نہ بھی نکلتے ہوں - ایک دفعہ پھر یاد رکھیں کہ آپ اس کا الزام اپنے ہارمونز پر لگا سکتی ہیں۔ بہت سا پانی پیئیں، اس سے آپ کے جسم کے مادے باہر نکل جائیں گے اور اسے مہاسے بنانے والے جراثیموں سے لڑنے میں مدد ملے گی۔ اور چکنائی والی خوراک، سوڈے والے مشروبات اور مٹھائیوں سے دور رہیں، یاد رکھیں کہ یہ مہاسوں کے بہترین دوست ہیں۔

اس کا اندازہ کیسے ہو گا کہ کوئی مسئلہ واقع ہو رہا ہے اینٹھن، مزاج میں تنوع اور مہاسے ماہواری شروع ہونے کی بہترین علامات ہیں۔ لیکن ان کے علاوہ کچھ دوسری چیزیں اس کی علامت نہیں ہیں۔ اگر آپ کا جسم درج ذیل میں سے کسی علامت کو ظاہر کرتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو ڈاکٹر یا ہیلتھ ورکر سے مشورہ کرنے کی یا مقامی کلینک میں جانے کی ضرورت پڑے:

  • آپ کو کچھ مہینوں تک ماہواری نہیں ہوئی
  • آپ کی ماہواری سات دن سے زیادہ رہتی ہے
  • آپ کا خون کا اخراج بہت زیادہ ہوتا ہے اور کچھ دن گزرنے پر اس میں کمی نہیں آتی۔
  • آپ کے معدے میں درد اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ آپ کے لیے چلنا مشکل ہو جاتا ہے

اگر آپ اوپر دی گئی علامات میں سے کسی کا شکار ہیں تو خاموش نہ رہیں! اپنے والدین، کسی بڑے بہن بھائی یا کسی اور قابلِ اعتبار بالغ شخص کو فوری طور پر بتائیں تاکہ آپ کو مدد حاصل ہو سکے۔ اپنے علاقے میں صحت کی سروسز کے لیے یہاں کلک کریں <مدد حاصل کریں کا لنک>

Share your feedback