مہاسوں کی پیکنگ بھیجنے کے لیے کرنے والے کام اور احتیاطیں

صاف ستھری جلد حاصل کرنے کا طریقہ

بلوغت ایک دلچسپ مرحلہ ہوتا ہے جب آپ کے جسم میں کئی تبدیلیاں ہو رہی ہوتی ہیں۔ افسوس آپ کا چہرہ ان تبدیلیوں کا شکار ہو جاتا ہے اور آپ کی جلد پر جو کبھی صاف اور ملائم تھی چند داغ دھبوں والے 'دوست' نکل آتے ہیں۔

یہ ایک بُری خبر ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ہم مدد کر سکتے ہیں!

حیض کے دوران آپ کے ہارمونز کی سطح میں یویو کی طرح اُتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ ہارمونز پیغام پہنچانے والے ننھےسگنلز کی طرح ہوتے ہیں جو جسم کے مختلف حصوں کو کیمیائی ردِ عمل بھیجنے کے لیے آپ کے خون میں سفر کرتے ہیں۔ یہ آپ کے تیل کے غدود پر اثر انداز ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو نمدار رکھنے والے اچھے تیل زیادہ مقدار میں پیدا کرتے ہیں۔ اس سے بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ کبھی کبھی اس میں جراثیم پھنس جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے مہاسے پیدا ہوتے ہیں۔ یہ بڑے ہونے کے عمل کا حصہ ہے اور اس پر شرمندہ ہونے یا بُرا محسوس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں– یہ سب کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن کچھ ضروری کام اور احتیاطیں ایسی ہیں جن سے آپ مہاسوں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔

انہیں پھوڑیں نہیں!
ہمیں علم ہے کہ انہیں پھوڑنے کا دل کرتا ہے لیکن ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایسا کرنا غلط کیوں ہے۔ مہاسوں کو پھوڑنے سے جلد میں مزید گندگی جا سکتی ہے جس سے سوجن، سرخی اور حتی کہ نشان پڑنے کے مسائل جنم لیں گے! اگر آپ دوستوں کے ساتھ باہر جانے لگی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ہنگامی طور پر اس مسئلے سے نمٹا جائے تو گرم پانی سے نہائیں یا ایک پیالے میں گرم پانی ڈال کر، اپنے سر کو ایک تولیے سے ڈھانپ کر اور پیالے کے اوپر اپنے سر کو لا کر گرم بھاپ کا راستہ روک کر ایک اپنے چہرے کو بھاپ دیں (دھیان رکھیں کہ آپ پانی کے انتہائی قریب نہ جائیں ورنہ آپ کی جلد جل سکتی ہے)۔ بھاپ مساموں کو کھولنے میں مدد دے گی اور امید ہے کہ مہاسے کا منہ ڈھیلا پڑ جائے گا۔

چہرے کو لازمی طور پر صاف رکھیں!
گرم پانی اور تھوڑے سے صابن سے اپنے چہرے کو صبح شام دھوئیں۔ سکرب نہ کریں – اس سے جلد میں جلن ہو گی۔ اور اسے نمدار کرنا نہ بھولیں۔ ناریل کا تیل آزمائیں، یہ ایک زبردست قدرتی مائسچرائزر ہے۔

ہاتھ نہ لگائیں!
اگرچہ یہ مشکل ہے لیکن کوشش کریں کہ اپنے چہرے کو انگلیوں سے نہ چھوئیں۔ آپ کی انگلیوں پر موجود بیکٹیریا یا جراثیموں سے آپ کی جلد میں انفکشن ہو سکتی ہے۔ اپنے چہرے پر کریمیں یا دیگر مصنوعات لگانے سے پہلے اپنے ہاتھ دھونا یقینی بنائیں۔

اپنے سامان کو صاف ستھرا رکھیں!
کیا آپ عینک لگاتی ہیں؟ آپ کے پاس موبائل فون ہے؟ یقینی بنائیں کہ یہ تمام چیزیں صاف ستھری رہیں تاکہ آپ کی آنکھوں، ناک اور جبڑوں کی سطح پر میل نہ جمنے پائے۔

پانی ضرور پیئیں!
صاف پانی جسم میں کیل مہاسوں کا باعث بننے والے زہریلے مادوں کو نکالنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مزید یہ کہ یہ آنے والے سالوں میں بھی جلد کو نمدار اور صحتمند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پیئیں اور سارا دن پانی پینے کے لیے اپنے ساتھ ایک بوتل رکھیں۔

Share your feedback