گھر میں صحتمند رہنا

شاید آپ کو اس بات کا علم نہ ہو کہ آپ کا گھر ایک دوا خانے کی طرح ہے

فرض کیجئے کہ آپ کو ٹھنڈ لگ گئی ہے یا کسی اور وجہ سے طبیعت ٹھیک نہیں۔ - کچھ گھریلو ٹوٹکے دیے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ دوبارہ پہلے کی طرح خوش باش اور تندرست ہو جائیں گی!

متلی کو روکیں

ادرک سال ہا سال سے متلی کو روکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ادرک کے بسکٹ کھائیں، ادرک کا رس چوسیں، یا اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ تازہ ادرک خرید کر اس کے کچھ پتلے ٹکڑے اور ایک چمچ شہد اُبلتے ہوئے پانی میں ڈالیں۔

ٹھنڈ کا مقابلہ کریں

لہسن بند ناک کو کھولنے میں مدد کرتی ہے۔ اس لیے یہ بات آسانی سے کہی جا سکتی ہے کہ لہسن ٹھنڈ اور فلو کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ کی بہترین دوست ہے۔ لہسن کے دو ٹکڑوں کو پیس کر 15 منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ انزائم اپنا کام کرتے رہیں۔ پھر شہد اور زیتون کا تیل یا مکھن شامل کریں اور اس محلول کو بریڈ کے پتلے سلائسوں پر پھیلا دیں۔ مانا کہ یہ انتہائی مزیدار قسم کا اسنیک نہیں ہے لیکن یہ انتہائی صحتمندانہ ضرور ہے!

فلو کا مقابلہ کریں

لیموں میں وہ تمام وٹامن بڑی مقدار میں موجود ہیں جن کی آپ کو فلو کے وقت ضرورت ہوتی ہے۔ کسی کپ میں ایک یا دو لیموں نچوڑ کر ان کا رس جمع کر لیں، اور گرم پانی اور شہد شامل کر دیں۔ لیجئے، آپ کے لیے فلو سے نمٹنے کی خصوصیات سے بھرا مزیدار مشروب تیار ہے۔

خوب کرینبری پیئیں اگر آپ کو کبھی مثانے میں انفیکشن (جسے کبھی کبھی پیشاب کی نالی کا انفیکشن بھی کہا جاتا ہے) ہوا ہو تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے - ذرا کمر میں درد، ہر وقت پیشاب کرنے کی حاجت اور پیشاب کرتے ہوئے ہونے والی جلن کے بارے میں سوچیں۔ کرینبری جوس آٹھ گھنٹے کے اندر اس انفیکشن سے نجات دلا دیتی ہے! اس کے ساتھ ساتھ خوب سارا پانی پیئیں تاکہ انفیکشن جسم سے باہر نکل جائے۔

اپنے سر کی مدد کریں بُری خبر یہ ہے کہ سر کا درد ایک عام مسئلہ ہے، اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے نجات پانا آسان ہے۔ خوب سارا پانی پیئیں اور کسی بھی ایسی چیز سے دور رہیں جس سے آپ میں پانی کی کمی ہو جائے، جیسے نمک والی غذا۔ اگر آپ کے سر درد کی وجہ ٹھنڈ ہے تو تھوڑی سی برف ایک چھوٹے سے کپڑے یا تولیے میں لپیٹیں اور اپنی پیشانی پر ملیں۔ ٹھنڈ درد کو سُن کرنے اور خون کے دورانیے کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے۔

یاد رکھیں… اگر ان میں سے کوئی سی بھی علامت دو دن سے زیادہ عرصے تک برقرار رہے اور آپ کی طبیعت میں بہتری نہ آ رہی ہو تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنے قریب ترین کلینک یا صحت کے مرکز جا کر ڈاکٹر، نرس یا ہیلتھ ورکر سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ ٹھیک محسوس نہیں کر رہیں تو اس بارے میں خاموش رہنے کی قطعاً ضرورت نہیں، کسی قابلِ اعتبار بالغ شخص کو اس بارے میں بتائیں اور یقینی بنائیں کہ آپ کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مدد ملے۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ جراثیموں کو آپ کو بیمار کرنے سے کیسے روکنا ہے یہاں کلک کریں <لنک برائے بیمار ہونے سے کیسے بچا جائے>

Share your feedback