3 باتیں جنہیں ہر لڑکی کو جاننا چاہیے۔

"معمول" والی ماہواری نام کی کوئی چیز نہیں ہے!

ماہواری سے متعلق درست مصنوعات کے انتخاب سے لے کر آپ مزاج میں ہونے والی تبدیلیوں کو سنبھالنے تک، ماہواری سے آپ کو تھوڑی سی پریشانی کا احساس شروع ہو سکتا ہے! لیکن ایسا احساس نہیں ہو نا چاہیے۔ ذیل میں ماہواری سے متعلق کچھ حقائق بیان کیے گئے ہیں، جو آپ کو اس سے نمٹنے میں مدد کرتے ہیں۔

1۔ یہ بات جانیے کہ آپ کے جسم میں ہو کیا رہا ہے۔

آپ کو اپنی ماہواری کے دوانیہ کے مختلف مراحل میں متوقع امور سے متعلق جس قدر زیادہ معلومات ہوں گی، آپ کو ان سے نمٹنا اسی قدر آسان ہوگا۔ آپ کی ماہواری کے ابتدائی مرحلہ میں، آپ کے ہارمونز آپ کی بیضہ دانیوں میں انڈے پیدا کرتے ہیں۔ اگلے مرحلہ میں، آپ کی بیضہ دانیاں ان انڈوں کو خارج کرتی ہے۔ اس دوران، آپ کے ہارمونز آپ کی بچہ دانی کے غلاف کی تخلیق شروع کرتے ہیں تاکہ آپ کے انڈوں کو (مردانہ منی کے ذریعہ) زرخیز بنائے جانے کی صورت میں، یہ حمل کے لیے تیار رہیں۔ اگر یہ انڈے زرخیز نہیں بنائے جاتے تو یہ غلاف ایک مائع کی شکل میں، جس میں خون شامل ہوتا ہے، آپ کی فرج سے خارج ہو جاتی ہیں (آپ کی ماہواری)۔ یہ بس اتنا ہی ہے- اس میں کوئی گھبرانے یا تعجب کرنے کی ضرورت نہیں، بس اتنا ہے کہ آپ کا حیرت انگیز جسم حیرت انگیز امور انجام دینے میں مصروف رہتا ہے۔

2۔ خون بہنا- کیا معمول والی چیز ہے؟

حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کی زیر جامہ میں کچھ گندگی ہے، لیکن در حقیقت آپ کا اس قدر خون خارج نہیں ہوتا جتنا کہ آپ کو محسوس ہوتا ہے۔ آپ کی مکمل ماہواری کی معیاد کے دوران خارج ہونے والے خون کی اوسط مقدار 2 تا 4 چائے کے چمچے کے مساوی ہے۔ باقی چیزیں بلغم اور بافتے ہیں۔ اگر آپ کو کبھی اس بات کا خوف ہو کہ آپ کا بہت زیادہ خون ضائع ہو رہا ہے،تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

آپ کی ماہواری کے ابتدائی چند سالوں کے دوران، ماہواری کے دورانیوں میں کچھ بے ضابطگی پائی جاتی ہے۔ کچھ مہینے آپ کو زیادہ خون نظر آئے گا، جبکہ دوسروں میں یہ ہلکا محسوس ہوگا۔

3۔ مزاج کی تبدیلی خود ساختہ نہیں ہوتی۔

کیا آپ کو اپنی ماہواری سے عین قبل، بہت زیادہ کمزوری، پھولنے اور بد مزاجی کا احساس ہو رہا ہے؟ پی ایم ایس ( پری مینزورل سنڈروم، PMS) آپ کے جسم میں ہونے والی ما قبل ماہواری، جذباتی اور جسمانی تبدیلیوں کا نام ہے۔ آپ کے جسم میں ہارمونز اور آپ کے دماغ میں ہونے والی دیگر کیمیائی تبدیلیاں اس کا سبب بنتی ہیں، اس لیے اس کے دوران، اپنا زیادہ خیال رکھیں۔

سب سے زیادہ - اپنی ماہواری کے سفر کو اپنائیں۔ کوئی بھی دو ماہواریاں یکساں نہیں ہوتیں اور آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ آپ اپنے جسم اور دماغ کو بہت زیادہ آرام پہنچائیں اورغذا فراہم کریں۔ اپنے جسم کے حیرت انگیز امور کی انجام دہی کے دوران، اپنا خیال رکھیں!

Share your feedback