اچھا محسوس کرنے کیلئے پیسے تھوڑی دینا پڑتے ہیں۔
پتا ہے کیا؟ آپ کو اپنی خون پسینے کی کمائی مہنگی کاسمیٹکس اور میک اپ پر خرچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں — بس آپ کو اپنے کچن کو ذرا نئے تخلیقی انداز سے دیکھنا ہے، سچ مچ! شاید آپ کو اندازہ ہی نہ ہوا ہو، مگر جب بات خوبصورت نظر آنے اور بہترین محسوس کرنے کی ہو، تو قدرت آپ کی بہترین سہیلی ہے۔
کیا آپ کی خشک-موسمی جلد کو کچھ نمی درکار ہے؟ کافی کے بچے کھچے ذرات میں تھوڑا سا پانی اور ایک چُٹکی کوکونٹ آئل ملا دیں اور آپ کا بہتریں کھرچنے والا شاندار (اور بہت عمدہ خوشبو والا) اسکرب تیار ہو گیا ہے۔ بس اسے اپنی جلد پر ملیں اور اس پر موجود خشک پرتوں سے چھٹکارا پائیں۔ اس سے بھی زیادہ اچھی بات؟ آپ کے اسکرب میں ہر چیز بالکل قدرتی اور قابل تحلیل ہے۔ آپ کو خوبصورتی کی مصنوعات کے لئے اضافی پوائنٹس ملتے ہیں جو ہمارے قدرتی ماحول کو بھی خوبصورت رکھتی ہیں ۔
اپنے بچے کھچے لیموں کے ٹکڑے مت پھینکیں۔ انہیں اپنے ناخن اور انگلیوں کی پوریں سنوارنے کیلئے محفوظ رکھیں۔ اس میں سٹرک ایسڈ ہوتا ہے۔ اپنے ناخنوں کو صحتمند اور چمکدار بنانے کیلئے انگلیوں کی پوروں پر لیموں کے ٹکڑے رگڑیں اور پھر ہاتھ دھو لیں۔ لیکن احتیاط ضروری ہے اگر آپ کا کوئی ناخن ٹوٹا ہوا ہے یا کوئی زخم ہے تو لیموں کی وجہ سے "اوہ ہائے" بھی آپ کے منہ سے نکل سکتا ہے۔
آپ شاید کھانے پکانے پہلے ہی میں کوکونٹ آئل استعمال کرتی ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے آپ اپنے بالوں کے لیے بھی یہ آئل استعمال کر سکتی ہیں؟ اگر آپ کے بال روکھے، پھیکے اور خشک ہیں اور دو منہ والے بن جاتے ہیں تو کوکونٹ آئل بہترین علاج ہے۔ کوکونٹ آئل سے ہلکی پھلکی مالش کریں اور اپنے بالوں کو شاندار چمکدار اور روشن بنائیں۔
کیا آپ کو چہرے پر داغ دھبوں کے مسائل کا سامنا ہے؟ لہسن کی قاش کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر مہاسوں کے اوپر لگائیں — لیکن خیال رکھیں کہ کہیں جانے سے پہلے اپنے چہرے کو دھو لیں تاکہ آپ کے چہرے سے ناگوار بو نہ آئے۔ لہسن کی جراثیم کش صفات سے سوزش کم ہو جائے گی اور آپ کی جلد کے دانے جلدی ٹھیک ہو جائیں گے۔ اور یاد رکھیں، اپنے کیل مہاسوں کو پھوڑیں مت! بس اپنے ہاتھ دور رکھیں۔
ہم ایلوویرا کو برف کے ذرات اور لیموں کا جوس مسلسل استعمال کرتے رہتے ہیں، لیکن ہم جو میٹھا کھاتے ہیں وہ ہمارے چہرے پر کتنا نکھار لاتا ہے؟ خیر جب جب دھوپ کی وجہ سے نشان پڑے یا دانے وغیرہ نکل آئیں تو ایلو ویرا کے تازہ کٹے ہوئے پتے اپنی جلد پر لگائیں۔ دھیان رہے جب آپ کی جلد چمکنے لگتی ہے تو آرام آ جاتا ہے اور جلن کا احساس بھی کم ہو جاتا ہے۔ یہ اضافی خوبصورتی ہے۔ جہاں جہاں دھبے ہیں یہ ایلوویرا لگانے سے سرخی اور مہاسے کم ہو جائیں گے۔
لیکن ایک خوبصورتی کا راز جو آپ کو کسی اسٹور سے نہیں ملے گا چاہے آپ جتنی مرضی کوشش کر لیں۔
خوبصورت نظر آنے کا واحد موثر طریقہ اپنے آپ سے پیار کرنا ہے اپنی ساری خوبیوں، خامیوں سمیت خود سے پیار کرنا کبھی نہ بھولیں۔
Share your feedback