حقیقی سچائی
آپ نے حاملہ ہونے یا یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ حاملہ نہ ہوں کے بارے میں شاید کچھ کہانیاں سن رکھی ہوں گی۔۔۔۔
ایمانداری سے، حاملہ نہ ہونے کا یقینی طریقہ یہ ہے کہ جنسی اختلاط نہ کیا جائے۔ جنسی اختلاط سے پرہیز آپ کی جنسی عمل کے ذریعے لگنے والی بیماریوں سے بھی حفاظت کرتی ہے۔
بچے بنتے ہیں جب کہ کسی مرد (یا لڑکے) کا جرثومہ کسی خاتون (یا لڑکی) کے انڈے کے ساتھ ملتا ہے۔ جب کوئی جوڑا جنسی عمل کرتا ہے تو مرد کے جسم سے جرثومہ تیر کر خاتون کے جسم میں داخل ہو جاتا ہے۔ بیشتر خواتین اور لڑکیوں کے جسم میں ایک مخصوص جگہ ہوتی ہے جسے رحم کہا جاتا ہے۔ جرثومہ تیر کر اس کے اندر چلا جاتا ہے۔ اگر وہاں پر انڈا موجود ہو تو بچہ بن سکتا ہے۔
اب چونکہ آپ کو بنیادی چیزوں کا پتہ چل چکا ہے، یہاں ہیں حمل کے بارے میں جھوٹ جن پر آپ کو کبھی یقین نہیں کرنا چاہیے۔
1۔ کوئی لڑکی بھی حاملہ نہیں ہوتی اگر وہ پہلی بار جنسی عمل کر رہی ہو
جب تک کہ کسی لڑکی کو پیریڈ آنا شروع نہیں ہوتے اس وقت تک وہ حاملہ نہیں ہو سکتی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ پہلی بار ہے یا پچاسویں بار
2۔ کوئی لڑکی پیریڈ کے دوران حاملہ نہیں ہو سکتی
جرثومہ لڑکی کے جسم کے اندر 5 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اگر کوئی لڑکی اپنے خون آنے کے آخری دنوں میں جماع کرتی ہے تو وہ حاملہ ہو سکتی ہے۔
3۔ اگر کوئی لڑکی جماع کے فوراً بعد جسم دھو لیتی ہے تو وہ حاملہ نہیں ہو گی
جرثومہ لڑکی کے جسم میں تیر کر اندر تک چلا جاتا ہے۔ دھونے کی کوئی بھی مقدار اسے باہر نہیں لائے گی۔
4۔ اگر کوئی لڑکی جماع کے فوراً بعد اچھلتی کودتی ہے تو وہ حاملہ نہیں ہو گی
جرثومہ جب ایک بار لڑکی کے جسم کے اندر چلا جائے، تو اچھلنا کودنا اسے باہر نہیں لا سکتا۔
5۔ آپ حاملہ ہونے کے لیے ابھی بہت چھوٹی ہو
ایک بار جب لڑکی کوحیض آنا شروع ہو جائے، تو وہ حاملہ ہونے کے قابل ہو جاتی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کی عمر کیا ہے۔
جماع کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنا بہت احتیاط کے ساتھ سوچنے کا متقاضی ہے۔ دباؤ میں آنے یا کوئی فیصلہ جلد بازی میں کرنے سے اجتناب کیجیے جس پر آپ کو بعد میں پچھتانا پڑے۔
Share your feedback