چہرے پر داغ اور دوسری الجھنیں

جانیئے کیل مہاسوں اور داغوں سے کیسے نمٹا جائے

"اوہ خدایا! آج میں باہر نہیں جانا چاہتی! مجھے اپنے چہرے سے نفرت ہے۔ میں چڑیل جیسی لگ رہی ہوں "

نہیں لڑکی! آپ چڑیل جیسی بالکل نہیں لگ رہیں، ذرا سی بھی نہیں۔

لڑکیوں کے چہرے پر داغ دھبے نہ کوئی نئی چیز ہے نہ ہی کوئی عجیب بات۔ ہاں اگر لڑکیوں کے چہرے پر داغ ہو اور وہ ہر لمحہ دہائی نہ دیں، تو عجیب لگتا ہے… مگر سچ مچ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ جب ہم جوان ہوتے ہیں تو جلد پھٹنے کے واقعات عام سی بات ہیں۔ ایسا سبھی کے ساتھ ہوتا ہے اور یہ ایک عارضی مرحلہ ہوتا ہے، قسم سے! آپ اس بارے میں جتنی پریشان ہوں گی، یہ آپ کی زندگی اتنی ہی مشکل بنا دے گا اور آپ کے حوصلے پست ہوں گے۔ آپ کا موڈ، آپ کے جسم کے ہارمون اور ساری صحت دراصل آپ کی جلد کو متاثر کرتے ہیں۔

سب سے پہلے: ناخوشگوار احساسات کو دور پھینک دیں یہ آپ کی مدد بلکل نہیں کریں گے۔

اور ہاں، پھوڑے پھنسیاں وغیرہ تو نکلتے رہتے ہیں اور بُرا بھی لگتا ہے۔ لیکن کیا اس کا مطلب ہے آپ بالکل لاچار ہیں؟ نہیں لڑکی! پیاری لڑکی! چند آسان طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے بڑے بڑے کیل مہاسوں اور داغوں سے نجات حاصل کر سکتی ہیں۔

اپنے چہرے کو دھوئیں

ایک سچی کہانی: یہ انڈونیشیا ہے۔ جہاں سارا سال گرمی پڑتی ہے۔ آپ کو بہت پسینہ آتا ہے۔ آپ کی جلد ہمیشہ چکنی سی رہتی ہے۔ اگر آپ داغ دھبوں سے جان چھڑانا چاہ رہی ہیں، جو کہ چہرے پر کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔ اس کا علاج؟ ہر بار جب آپ باہر سے واپس گھر آتی ہیں اپنے چہرے کو دھو لیں۔ کوئی اور کام سے پہلے یہ کام کریں۔ یہ نہایت اہم اور انتہائی حساس کام ہے جو آپ کو لازمی کرنا چاہئیے۔ صاف اور ملائم جلد کا راز اصل میں دھلی ہوئی جلد میں چھپا ہوتا ہے۔ چہرے کو دن میں دو بار دھوئیں اور ہاں بہت زیادہ دھونے سے آپ کی جلد خشک ہونے لگے گی۔

جلد کو نم رکھنے والی مصنوعات بہتریں سہیلیاں ہیں ۔

اپنے چہرے کو خشک تولیے سے نرمی سے تھپتھپائیں ۔ رگڑیں مت۔ پھر، کوئی موئسچرائزر کریم لگائیں۔ آپ کو کسی بھی قریبی باسہولت اسٹور سے ایک موئسچرائزر لے سکتی ہیں۔ ایسی کریم لیں جس میں کیمیکل مادے نہ ہوں۔

اپنے چہرے کو دھوئیں اور نم رکھیں۔ یہی راز ہے۔ آپ کچھ دوسرے طریقے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ مگر یہ دو واقعی بہت زبردست طریقے ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ مسئلہ واقعی شدید ہے، تو علاج کروائیں۔

تمام ایکنی داغ دھبے سچ میں بہت پریشان کر دیتے ہیں۔ مگر کچھ تو ایسے ہیں جو زندگی عذاب بنا دیتے ہیں۔ زیادہ گہرے داغ دھبوں سے نمٹنے کا طریقہ یہ ہے۔

اب یہ ایک بہت مشکل مرحلہ ہے، کیونکہ ہر طریقہ علاج تمام لڑکیوں کیلئے ایک جیسا کارگر نہیں ہوتا۔ آپ کو پہلے معلوم کرنا ہوگا کہ آپ کی جلد کس قسم کی ہے پھر کوئی بھی علاج شروع کیا جا سکتا ہے۔ ایک نہایت عمومی علاج بینزائل پرآکسائیڈ ہے۔ جو ایکنی داغ کا سبب بننے والے جراثیم کو مار ڈالتا ہے... لیکن اس سے علاج میں چار ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔ "سیلیسیلک ایسڈ" سرخی اور سوجن کو کم کرتا ہے، لیکن آپ کو پھر بھی تحمل سے رہنے کی ضرورت ہو گی کیونکہ اس کے کام کرنے میں بھی کافی وقت لگ سکتا ہے۔

اگر آپ کو ان سب سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا؟ تو پھر آپ کو جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ہو گا جسے ڈرماٹالوجسٹ کہتے ہیں۔ کچھ جلدی مسائل کا حل نکالنا آسان نہیں ہوتا۔ ڈرماٹالوجسٹ اس کا وہ علاج جانتے ہیں جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

اور اس دوران ۔ ۔ ۔ ۔

دوران علاج جب آپ منتظر ہیں کہ آپ کی جلد آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائے گی۔ آپ کو بہرحال باہر جانا اور لوگوں سے ملنا پڑتا ہے، ایسا ہی ہے نا؟ لیکن آپ گولی کی طرح داغے جانے والے ایسے سوالات برداشت نہیں کر سکتی ہیں" آپ کے چہرے کو کیا ہوا ہے؟، اور "آپ ٹھیک تو ہیں نا؟" اور ہمارا تازہ پسندیدہ فقرہ:

"آپ سرخ سرخ۔۔۔ لگ رہی ہو"

ہمیں معلوم ہے! ہمیں معلوم ہے! یہ دق کر دینے والی بات ہے۔ یہ سوالات تو ایکنی داغ دھبوں سے کہیں زیادہ اذیت ناک ہوتے ہیں۔ لیکن پتہ ہے کیا؟ آپ کو صرف چار آسان الفاظ یاد رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ایسا سب کیساتھ ہوتا ہے۔

Share your feedback