اس کا کون فیصلہ کرے گا؟ آپ ہی کرو گی!
کیا میں کنواری ہوں؟ اگر آپ نے یہ تجرباتی طور پر شروع کیا ہے یا آپ کو صرف تجسس ہے، تو Springster ہو سکتا ہے کہ یہ سوال ایک یا دو بار آپ کے ذہن میں ابھرا ہو۔ پریشان مت ہوئیے ۔۔۔ ہمارے پاس آپ کے لیے کچھ جوابات ہیں!
یہ کم لڑکیوں کو پتہ ہے، لیکن کنوارے پن کی کوئی ایک تعریف نہیں ہے۔ واؤ۔
اگر کوئی ایک معقول اور متفقہ تعریف نہیں ہے ،تو اس کا مطلب ہے کہ کنوارے پن کے مختلف لوگوں کے لیے مختلف معنی ہیں۔ یہ عجیب لگ رہا ہو گا، لیکن یہ در حقیقت ایک بہت اچھی خبر ہے کہ کنوارا پن ویسا ہی ہو سکتا ہے جیسا آپ اسے دیکھنا چاہتی ہیں۔۔ # آپ کا جسم آپ کی مرضی
کوئی بھی در اصل یہ نہیں بتا سکتا کہ کوئی خاتون کنواری ہے یا نہیں۔ حتیٰ کہ ڈاکٹر بھی نہیں۔ تو پھر اس کی تعریف کیسے موجود ہو سکتی ہے؟ ہمم، ہے نہ دلچسپ؟
آئیے جستجو جاری رکھتے ہیں۔۔ کنوارہ پن کھونے کی عمومی تعریف یہ ہے کہ جب عضو تناصل اندام نہانی میں پردہِ بکارت کو چاک کر دیتا ہے۔ تو پھر خیال یہ ہوا کہ لڑکی اپنے فُرج کے پہلے جماع کے بعد کنواری نہیں رہتی۔ اس میں بہت سارے کلیدی الفاظ ہیں، اس لیے آئیے آپ کے لیے ان کو علیحدہ علیحدہ کرتے ہیں:
اب پردہِ بکارت جو ہے یہ صرف جماع کے ذریعے ہی نہیں بلکہ کسی جسمانی مشقت یا کھیل کے دوراں بھی پھٹ سکتا ہے۔ تصور کیجیے کہ آپ اپنی کسی دوست کے ساتھ دوستانہ لڑائی لڑ رہی ہو اور اس دوران آپ کا پردہِ بکارت پھٹ جائے۔ تو کیا اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اب آپ کنواری نہیں رہی ہو؟ یہ تو ایک قسم کا مذاق نہیں لگتا؟ اس کا مطب یہ ہوا کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے پردہِ بکارت کا پھٹنا کنوارے پن کی تعریف کا بہترین طریقہ نہ ہو۔
اب چلیں لڑکوں کی طرف۔ کیا آپ کے خیال میں کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے بتایا جائے کہ کوئی لڑکا کنوارہ ہے؟
وقفہ سوچتی ہیں، سوچتی ہیں، سوچتی ہیں۔ کندھے اچکاتی ہیں ۔۔۔۔
جس طرح کہ لڑکیوں کے بارے میں تھا اسی طرح کوئی ایسا طریقہ نہیں ہے جس کے ذریعے جانچ کی جائے کہ کوئی لڑکا کنوارہ ہے۔ یہ ایک اور وجہ ہے آپ کے سوال کرنے کی کہ "کنوارے پن " کے کیا معنی ہیں۔۔
زندگی کی دیگر چیزوں کی طرح "کنوارہ پن" بھی ایک ایسا لیبل ہے جسے لوگ خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں بیان کرنے اور انہیں قابو میں رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، جنسی معاملات سے جڑی کسی بھی چیز کی طرح آپ فوقیت رکھتی ہو۔ آپ کنواری ہو یا نہیں ، اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ زندگی میں اس کے علاوہ سوچنے والی بہت زیادہ اہم چیزیں ہیں۔ جیسے کہ آپ کے خوابوں اور مقاصد کا حصول۔
اوہ اور یہ کبھی بھی مت بھولیے کہ قطع نظر کہ کوئی کیا کہتا ہے، آپ کی ایک اہمیت اور مقصد ہے اور وہ کوئی بھی آپ سے چھین نہیں سکتا۔ آپ کے پاس اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کی قوت انتخاب ہے کہ آپ کس کے ساتھ قریبی تعلق رکھتی ہیں اور آپ یہ کب کرتی ہیں۔
Share your feedback